Sunday, 19 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  19 ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 مرکزی حکومت نے ملک میںبرآمدات کئے جانے والے خام پام تیل پربرآمدٹیکس میںدُگنا اضافہ کرکے اُسے 15؍فیصد سے 30؍فیصد کردیا ہے۔ملک میںبرآمدہونے والے سستے تیل پررُکاوٹ پیداکرکے اندرون ملک کِسانوں اورتیل پیداوارکرنے والوں کی مفادکاتحفظ کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیاگیا۔اس طرح خالص خام پام تیل کے برآمدٹیکس کو25؍فیصدسے بڑھاکر40؍فیصد کردیاگیاہے اورخام سویابین تیل پربرآمدٹیکس ساڑھے سترہ فیصد سے 30؍فیصد تاہم خالص سویابین تیل پرٹیکس 20؍فیصد سے 35؍فیصد تک بڑھادیاگیاہے۔
****************************
 اسی بیچ مرکزی حکومت نے سویابین ، سورج مکھی، رائی تیل کے برآمدات ٹیکس میںبڑے پیمانے پراضافہ کرکے کسانوں اورملک میںتیل صنعت کودلاسہ دیاہے۔یہ بات ریاستی زرعی نرخ کمیشن کے صدرپاشاہ پٹیل نے دی۔وہ کل لاتورمیںصحافیوں سے مخاطب تھے۔اُنہوںنے کہا کہ اب سویابین کی قیمت ضمانت نرخ کے مساوی ہوجائے گی۔
****************************
 احمدنگرضلع کے کرجت تعلقے کے کوپرڈی زنا اورقتل معاملے میںجتندرشندے، سنتوش بھواڑاورنتن بھیلومے ان تینوں ملزمین کوضلع اورسیشن عدالت نے قصوروارقراردیاہے۔21اور22 ؍نومبرکواُنہیں سزاسنائی جائے گی۔13؍جولائی 2016 کویہ واقعہ پیش آیاتھا۔
****************************
 بڑے پیمانے پرکپاس کی پیداوار کرنے والے مراٹھواڑہ اورودربھ میںاس پر پروسیس کرنے والی مشنری تنصیب کرنے کی اپیل زرعی اور مارکیٹنگ مملکتی وزیرصدابھائوکھوت نے کی ہے۔وہ کل اورنگ آبادمیںمنعقدمفت روزگارکانفرنس سے مخاطب تھے۔
****************************
 ریاست میں27؍اضلاع میں734؍گرام پنچایتوں کے اراکین سمیت راست سرپنچ کے عہدوں کے لئے 26؍دسمبر کورائے دہی ہوگی۔ دوسرے دن یعنی 27؍دسمبرکوووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔یہ بات ریاستی الیکشن کمیشن نے کہی۔مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد،بیڑ،ناندیڑ، پربھنی،عثمان آباد اور لاتوریہ اضلاع اس میںشامل ہیں۔
****************************
 ریاست میںآج سے قومی یکجہتی ہفتے کاآغازہورہاہے۔25؍نومبرتک یہ ہفتہ جاری رہے گا۔اس سلسلے میں اس دوران مختلف پروگرامس کااہتمام کیا گیاہے۔
****************************
 وَزیراعظم نریندرمودی 26؍نومبرکوآکاشوانی پرـ’’من کی بات‘‘ اس پروگرام کے ذریعے ملک کے عوام سے خطاب کریںگے۔شہری 23؍ نومبر تک اپنے مشورے ٹول فری نمبر1800117800؍ پریاMygov open forom پرروانہ کریں۔ ایسی اپیل کی گئی ہے۔
****************************
 لاتورضلع کے اوسہ ۔نیلنگا راستے پرچل برگی پھاٹے سے قریب کل ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اورٹرک کے درمیان تصادم میں سات افراد ہلاک اور38؍افرادزخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میںایک دوسال کی لڑکی بھی شامل ہے۔زخمیوں کواوسہ اورلاتورکے اسپتالوں میںشریک کردیاگیا۔ زخمیوں میں دوافرادکی حالت نازک ہے۔دوپہرتین بجے کے قریب یہ دلخراش حادثہ پیش آیا۔
 احمدنگر۔منماڑ راستے پرراہوی سے قریب کل ہوئے دیگرایک حادثے میں دوافرادہلاک اورچارافرادزخمی ہوگئے۔بندہوئی ٹیمپو سے جیپ ٹکرانے کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
****************************
 عثمان آبادضلع کے واشی تعلقے کے انداپورمیںپٹاخوں کے گودام میںدھماکہ ہونے کے سبب ایک مزدورہلاک ہوگیااورایک شخص زخمی ہوگیا۔ کل صبح ساڑھے دس بجے یہ حادثہ پیش آیا۔
****************************
 کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میںبھارت کے ساتھ پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے کل تیسرے دن سری لنکانے اپنی پہلی اننگز میںچاروکٹس کے نقصان پر 165؍ رنزبنالئے تھے۔اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں172؍ رن بنائے تھے۔
****************************
 آکاشوانی نے نئی دلّی کے پرگتی میدان میںجاری بھارت کے بین الاقوامی ٹریڈفیئر میںوزیراعظم نریندرمودی کے من کی بات پروگرام سے متعلق ایک خصوصی اسٹال لگایاہے۔وہاں ایک Drop Box بھی رکھاگیاہے۔جہاں لوگ من کی بات پروگرام کے بارے میںاپنی رائے اورتجویزیں دے رہے ہیں۔یہ ٹریڈفیئرآج سے عام لوگوں کے لئے کھول دیاگیاہے اوریہ اس مہینے کی 27؍ تاریخ تک جاری رہے گا۔
****************************
 

No comments: