Monday, 20 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 امدا با ہمی کے ریاستی وزیر سُبھاش دیشمکھ نے یقین دِلا یا ہے کہ ریاست کے شکر کار خا نہ ما لکوں سے تبا دلہ ٔخیال کے بعد گنّے کے لیے ادا کی جا رہی رقم کے مسئلے کے حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔ گذشتہ آٹھ دونوں سے اِس معاملے پر بھوک ہڑ تال کر رہے شو لا پور ضلع کے پنڈھر پور تعلقے کے واکھری میں تین کسانوں سے کل دیشمکھ نے ملا قا ت کی اِس دوران اُنھوں نے یہ تیقن دیا۔ اِس موقع پر اُنھوں نے کسا نوں سے اپنا احتجاج واپس لینے کی اپیل بھی کی۔
دیشمکھ نے کہا کہ وہ یہاں کار خانہ مالک بن کر نہیں بلکہ حکو مت کے نمائندے کے طور پر آئے ہیں۔ دیشمکھ نے الزام لگا یا کہ گنّے کے لیے قیمت ادا کر نے کے احتجاج میں اُنھیں جان بوجھ کر نشا نہ بنا یا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے کا رکن بڑی تعداد میں مو جود تھے۔
 دریں اثناء گنّے کے لیے اضا فی قیمت ادا کرنے کے معاملے پر کل شو لا پور ضلع کے مختلف مقا مات پر بڑے پیما نے پر احتجاج کیئے گئے۔
****************************
 گوّا کی راجدھا نی پنجی میں آج سے48؍ ویں بھا رت بین الاقوا می فلم فیسٹیول IFFI کی شروعات ہو رہی ہے۔ با لی وڈ سُپر اِسٹار شاہ رخ خان فیسٹیول کا افتتاح کرینگے ۔ اطلا عات و نشر یا ت کی مرکزی وزیراِسمرتی ایرانی سمیت مختلف سر کر دہ شخصیات فیسٹیول کی افتتا حی تقریب میں شر کت کریں گی۔ فلم فیسٹیول میں42؍ بھار تی فلموں سمیت مختلف زبانوں کی 200؍ فلمیں دکھائی جائیں گی۔
****************************
 حکو مت نے بینک کھا توں کے آ دھارکارڈ سے جڑے نہ ہونے کی وجہ سے آنگن واڑی ملا زمین کے جون 2017؁ سے روکے گئے اعزاز یے،نقد رقم کی شکل میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس با رے میں سر کا ری حکم نا مہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اِس بیچ دسمبر 2017؁ تک سبھی آنگن واڑی ملازمین کے بینک کھا توںکو آ دھار کارڈ سے جوڑ نے کی ہدا یت خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر پنکجا مُنڈے نے دی ہے ۔
****************************
 سا بق وزیر اعظم آنجہا نی اِندرا گاندھی کی صد سالہ جینتی کے موقع پر کل ملک بھر میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سابق صدر جمہو ریہ پر نب مکھر جی ، سا بق وزیر اعظم منمو ہن سنگھ، کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور دیگر سر کر دہ شخصیات نے نئی دِلّی میں اِندرا گاندھی کی کی سما دھی
’’شکتی اِستھل‘‘ جا کر اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے اِندرا گاندھی کو یاد کیا۔ مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بھی ممبئی میں اِندرا گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ اِس موقع پر پھڑ نویس نے حاضرین کو قو می یکجہتی کا عہد کر وایا۔
 اِس بیچ اِندرا گاندھی امن اور تر قی انعام کے لیے سابق وزیر اعظم منمو ہن سنگھ کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اِندرا گاندھی میمو ریل ٹرسٹ نے یہ اطلاع دی۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ 2004؁ سے2014؁ کے در میان منمو ہن سنگھ کی جانب سے ملک کی معا شی اور سما جی تر قی میں ادا کیئے گئے کر دار کے اعتراف میں اُنھیں اِس انعام سے نوازاجائے گا۔
****************************
 ریاست کے آ بی فراہمی اور صاف صفائی کے وزیر ببن رائو لو نیکر نے کہا ہے کہ جالنہ ضلع کو پانی کی قلت سے آ زاد کر وانے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی شمو لیت کی ضرورت ہے ۔ آشٹی میں مختلف تر قیا تی کا موں کے افتتاح کے موقع پر کل لو نیکر نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں کی زر عی اشیاء کو وا فر مقدار میں پا نی فراہم کرنے کے لیے جالنہ ضلع میں جل یُکت شِوار منصوبے کے ذریعے آ بی ذخائر بنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
****************************
 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے مراٹھواڑ ہ کے غریب عوام کی انصاف تک رسائی کو آ سان بنا یا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ڈاکٹر منجُلا چِلّور نے یہ بات کہی۔ ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ بادبینچ کے بار چیمبر کا کل ڈاکٹر چلِّور کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اورنگ آ باد شہر کے وکیلوں کی بہترین کار کر دگی کی بدو لت عدالت کا معیار بلند ہوا ہے۔
****************************
 بیڑ ضلع کے پر لی تعلقے میں پینے کے پانی کی قلت کے مسئلے سے مستقل طور پر نمٹنے کے لیے آئندہ تین مہینوں میں نئی پانی فراہمی اسکیم مکمل کر نے کی یقین دہانی حزب اختلاف رہنما دھننجئے منڈے نے کر وائی ہے۔ مُنڈے کل پر لی میں راستوں کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شہری تر قی کے منصو بے کے تحت100؍ کروڑ روپیوں کے اخرا جات سے راستو کے کاموں کی تکمیل کی جائے گی۔
****************************
 ماحو لیات میں رطو بت میں اضا فہ ہونے سے آج اور کل ریاست کے کچھ مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمۂ مو سمیات نے یہ پیش گوئی کی ہے۔اِس بیچ اورنگ آباد شہر کے کچھ علا قوں میں آج علی الصبح رِم جھم بارش ہوئی۔ اگلے دو دنوں میں کو کن کے جنو بی علاقوں ،
جنوب وسطی مہا راشٹر اور مراٹھوا ڑہ کے کچھ مقا مات پر ہلکی بارش ہونے کی پیش قیا سی کی گئی ہے۔ محکمہ ٔ مو سمیات نے کہا ہے کہ باقی مقا مات پر موسم خشک رہے گا۔
****************************
 بھا رت اور سری لنکا کے در میان کو لکا تا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ مقابلے میں کل دن کا کھیل ختم ہو نے تک بھارت نے دوسری اِننگز میں ایک وِکٹ کے نقصان پر 171؍ رن بنا لیے ہیں۔ اِس طرح بھارت کو سر ی لنکا پر49؍ رنوں کی بر تری حاصل ہو گئی ہے۔ بھارت کی جانب سے شِکھر دھون نے94؍ رن بنا ئے۔ کل دن کا کھیل ختم ہونے تک لو کیش راہل 73؍ اور چِتّیشور پُجا را دو رنوں پر کھیل رہے تھے۔ اِس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم294؍ رنوں پر آئوٹ ہو گئی۔ سری لنکا کو پہلی اننگز میں122؍ رنوں کی سبقت حاصل ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے محمد سمیع اور بھو نیشور کمار نے چار-چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ اُمیش یادو نے دو وِکٹ لیے۔ ٹیسٹ مقابلے کا آج آخری دن ہے۔
****************************

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 02.10.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 02 October 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...