Sunday, 1 April 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 01 April 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  یکم؍اپریل  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 لاتورمیںریلوے ڈبے تیارکرنے والے کارخانے کاکام تیزی سے مکمل کرکے لاتورکوصنعتی شہربنانے کاعزم ریلوے وزیر پیوش گوئیل نے ظاہر کیا ہے۔لاتورمیںتین مرحلوں میں قائم کئے جانے والے میٹروریلوے کے ڈبے تیارکرنے والے کارخانے کے پہلے مرحلے کاہرنگول ریلوے اسٹیشن سے قریب صنعتی کامپلکیکس میںچارسوایکراراضی پرکل ریلوے وزیر گوئیل اوروزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے ہاتھوں سنگ بنیادرکھاگیا۔
 اسی بیچ رکن اسمبلی سجیت سنگھ ٹھاکرکی قیادت میںبھارتیہ جنتاپارٹی کے خاص وفد نے مختلف مطالبات کامیمورنڈم پیش کیا۔شولاپور۔تلجاپور۔ عثمان آبادریلوے لائن شروع کی جائے۔عثمان آبادریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی لمبائی میںاضافہ کیاجائے۔بیدر۔ممبئی۔سوپرفاسٹ ریلوے گاڑی کے ڈبوں میںاضافہ کیاجائے وغیرہ مطالبات اس میمورنڈم کے ذریعے کئے گئے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 سی بی آئی نے ابتدائی چھان بین کے ایک حصے کے طورپرآئی سی آئی سی آئی بینک کے کچھ اہلکاروں کے بیانات درج کئے ہیں۔تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ 2012میںویڈیوکون گروپ کو3ہزار250؍کروڑروپئے کاقرضہ جاری کرنے کے معاملے میںبینک کوکسی قسم کاکوئی معاوضہ یابدلہ تونہیں دیا گیا۔ایجنسی کے اہلکاروں نے بتایا کہ وہ لین دین کے متعلقہ دستاویزات کابھی مطالعہ کررہے ہیںاوراگرانہیں ایساکوئی ثبوت ملا جس سے کسی خلاف ورزی کا اشارہ ملتاہوتوآئی سی آئی سی آئی بینک کی انتظامی ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹیو آفیسر چنداکوچر،ان کے خاونددیپک کوچر اوردیگر افرادکوتفصیلی پوچھ تاچھ کے لئے سمن جاری کئے جاسکتے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ قرضہ جاری کرنے میںشامل آئی سی آئی سی آئی بینک کے نوڈل افسروں کے بیانات کودرج کیاگیاہے۔ ابتدائی پوچھ تاچھ میں ویڈیوکون گروپ کے پرموٹروینوگوپال دھوت، دیپک کوچر اوردیگرنامعلوم افراد کے نام شامل ہیں۔اس میں یہ الزام لگایا ہے کہ وینوگوپال نے 2012 میں آئی سی آئی سی آئی بینک سے تین ہزار250 کروڑروپئے کاقرضہ منظورہونے کے چھ مہینے بعد دیپک کوچرکی ایک کمپنی کوکروڑوں روپئے دئیے تھے۔حالانکہ ابتدائی تحقیقات میںچنداکوچرکانام شامل نہیںہے۔سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کانام شامل کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ بعدمیںکسی مرحلے پرکیاجائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ملک میں آج سے نیاٹیکس طریقہ کارعائدکیاجارہاہے۔مرکزی حکومت نے مالی بجٹ میںظاہرکئے گئے تمام ٹیکس پرعمل درآمدشروع ہورہاہے۔ اس کے تحت نئے مالی سال سے ملک میںچنداشیاء مہنگی اورچند اشیاء سستی ہوجائے گی۔موبائیل،سونا،چاندی،سبزی ترکاری،جوس، ڈینٹل علاج کے لئے درکار اشیاء ،پرفیومس،جوتے چپلیں، ریشمی کپڑے،ایل سی ڈی ٹی وی،کھلونے، سگریٹ ، موم بتی اورکھانے کاتیل،ان اشیاء کی قیمتوں میںاضافہ ہوگا۔تاہم بعض منتخبہ الیکٹرانک اشیائ،خام کاجووغیرہ اشیاء سستی ہوجائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 چھترپتی شیواجی مہاراج کی 338؍ویں برسی کے موقع پرکل اُنہیں تمام ریاست میںخراج عقیدت پی ش کیاگیا۔ ممبئی میںں ودھان بھون کے احاطے میںچھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کورکن اسمبلی اشیش شیلارنے ہارپہناکرخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرکئی معززشخصیتیں موجودتھیں۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ملک کے زیادہ سے زیادہ شہری پاسپورٹ حاصل کرکے ملک کی ترقی میںحصہ لیں۔ایسی اپیل خارجی اُموروزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر دیانیشور مڑے نے کی ہے۔احمدنگرمیںپاسپورٹ آفس کاافتتاح کرتے ہوئے وہ مخاطب تھے۔اُنہوںنے کہاکہ ملک کے صرف چھ فیصد شہری پاسپورٹ یافتہ ہے۔ رکن پارلیمنٹ دلیپ گاندھی اس موقع پرموجودتھے۔احمدنگرمیںشروع کئے گئے اس پاسپورٹ خدمات کافائدہ ضلع کے شہری حاصل کریں۔ ایسی اپیل گاندھی نے اس موقع پرکی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آبادضلع کے پیٹھن ۔پاچوڑراستے پرآکھات واڑہ پھاٹے سے قریب کل ہوئے حادثے میںشوہر۔بیوی جائے حادثے پرہلاک ہوگئے اور ان کا پانچ سال کالڑکازخمی ہوگیا۔دوپہرایک بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔اورنگ آباد سے قریب نیپانی پھاٹے کے پاس ہوئے دیگر ایک حادثے میں ایک شخص ہلاک اوردوافرادشدید زخمی ہوگئے۔ شام کے وقت ٹرک اورمال بردارگاڑی کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...