Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹ ؍ اپریل ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے دیہی علا قے کھلی جگہوں پر رفع حا جت کر نے کے عمل سے پوری طرح پاک ہو چکے ہیں۔ کل ممبئی میں ایک اخبا ری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ایک سر وے کے مطابق 2012 تک تقریباً50؍ فیصد دیہی علا قوں میں بیت الخلاء نہیں تھے۔2014 سے اب تک ریاست میں60؍ لاکھ 41؍ ہزار138؍ انفرادی اور عوا می بیت الخلاء تعمیر کیئے گئے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ بیت الخلاء کی تعمیر سے متعلق مہم کا پہلا مر حلہ ریاست نے مکمل کر لیا اور کل سے اِس مہم کے دوسرے مر حلے کا آ غاز کر دیا گیا۔ اِس مر حلے میں نو تعمیر شدہ بیت الخلاء استعمال کر نے کے لیے عوا می بیداری مہم چلائی جائے گی۔ اِس اخباری کانفرنس میں دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے اور وزیر صفا ئی ببن رائو لو نیکر بھی مو جود تھے۔
***** ***** *****
دہلی ہا ئی کورٹ نے کھٹو عہ جنسی زیادتی معاملے میں8؍ سالہ متا ثرہ لڑکی کی شناخت افشاء کرنے والے خبر رساں اِداروں کو10؍ لاکھ روپئے جر ما نہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اِن اخباری ایجنسیوں نے زیادتی کا شکار کمسن بچی کی شنا خت ظاہر کرنے پر عدالت سے معا فی بھی مانگی۔ تا ہم عدالت نے اِن تمام خبر رساں اِداروں کو جموں و کشمیر متا ثرین فنڈ میں10-10؍ لاکھ روپئے جر ما نہ اندرون ایک ہفتہ جمع کر وا نے کا حکم دیا اور کہا کہ جنسی زیادتی کے شکار افراد کی شناخت ظا ہر کرنے پر پا بندی عائد کر نے والے قا نون کی بڑے پیما نے پر تشہیر کی جائے۔
***** ***** *****
نئے جا لنہ میں سِڈ کو پرو جیکٹ کو وزیر اعلیٰ دیویند پھڑ نویس نے کل با قا عدہ منظوری دیدی ۔ اِس سلسلے میں کل ممبئی میں منعقدہ ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ہدا یت کی کہ آ بی ذخیرے اور آبرسانی کی سہو لت ،دیگر سہو لیات نیز پرو جیکٹ مکمل ہونے کے بعد مقا می خود مختار اِدارے کے سپرد کر نے سے متعلق تفصیلی جائزہ لے کر اِس خصوص میں دو با رہ رپورٹ پیش کی جائے ۔مجوزہ جالنہ سِڈ کو پرو جیکٹ کھورپڑی موضع میں بسا یا جائے گا۔
***** ***** *****
1993 کے ممبئی بم دھما کوں کے ملزم طا ہر مر چنٹ کی کل صبح پو نا کے سسون اسپتال میں موت واقع ہو گئی۔ سلسلے وار بم دھما کوں کے سلسلے میں پو نا کی یر وڑا جیل میں سزا کاٹ رہے طاہر مر چنٹ کو منگل کی شب سینے میں تکلیف کی شکا یت پر سسون اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ طاہر مر چنٹ کو2010 میں ابو ظہٰبی سے گرفتار کر کے ممبئی لا یا گیا تھا۔ خصو صی ٹا ڈا عدالت نے اُنھیں پھا نسی کی سزا سنائی تھی لیکن عدالت عظمیٰ نے اِس سزا پر حکم التواء جاری کر رکھا تھا۔
***** ***** *****
2017 میں ہنگو لی ضلع کے گرام پنچا یتوں کے انتخا بات لڑنے والے امید واروں کی جانب سے انتخا بی اخر جات کی تفصیلات معینہ وقت میں جمع نہ کر وانے پر کل211؍ امید واروں کو رکنیت اور آئندہ 5؍ برسوں کے لیے انتخا بات لڑنے کے لیے نا اہل قراردیدیا گیا ہے۔ ہنگو لی کے ضلع کلکٹر نے کل یہ اطلاع دی ۔اِن211؍ امید واروں میں ہنگو لی تعلقے کے67؍ کلمنو ری کے52؍ سین گائوں کے14؍ اونڈھا ناگناتھ کے
38؍ اور بسمت کے39؍ امید وار شامل ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور مر کزی وزیر حمل و نقل نتن گڈ کری آج مراٹھوارہ کے ناندیڑ، بیڑ اور پر بھنی اضلاع کا دورہ کریں گے۔ اِس دوران 75؍ ہزار671؍ کروڑ روپئے کے صر فے سے قو می شاہراہوں کے مختلف کاموں کاو ہ افتتاح کریں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر کی حیثیت سے سندھو دُرگ کے کلکٹر اُدئے چو دھری کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ اِس سے قبل اِس عہدے کے لیے تھا نہ میونسپل کار پو ریشن کے ایڈیشنل کمشنر سنیل چو ہا ن کو نامزد کیا گیا تھا۔ تا ہم اِس فیصلے کو منسوخ کر کے اب اُدئے چو دھری کو اورنگ آ باد کا نیا کلکٹر بنا یا گیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کی نا لغ کبڈی کھلا ڑی کے ساتھ زیادتی کرنے کے مقد مے میں اورنگ آ باد ڈِسٹرکٹ سیشن کورٹ نے منگیش گولی کو 10؍ سال قید با مشقت اور20؍ ہزار روپئے جر ما نہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ واقعہ 2015میں ہوا تھا۔
***** ***** *****
سا لا نہ عام بجٹ میں معذور افراد کے لیے مختص کیئے گئے فنڈزگذشتہ کچھ برسوں سے استعمال نہ کیئے جانے کے خلاف کل اورنگ آ باد میں پر ہار تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا۔کل رکن اسمبلی بچو کڑو کی زیر قیا دت تنظیم کے افراد نے میئر نند کمار گھوڑیلے کا گھیرائو کیا۔ اِس کے بعد میئر گھوڑیلے نے تنظیم کے مطالبات تسلیم کرنے کا تیقن دیا۔

No comments:
Post a Comment