Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
سپریم کورٹ نے درجِ فہرست ذاتوں اور جماعتوں پر مظالم کی روک تھام کے قانون‘ ایٹراسٹی پر اپنی جانب سے دئیے گئے 20/ مارچ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم عدالت نے اس معاملے میں ازسرِ نو غور کرنے کی درخواست کو سنوائی کیلئے قبول کرلیا ہے جس پر دس دن بعد سماعت ہوگی۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت سمیت سبھی فریقوں کو اپنا مؤقف تحریری شکل میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے عدالت میں داخل کردہ دوبارہ غور کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جو لوگ عدالتی فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں انھوں نے فیصلے کا صحیح مطالعہ نہیں کیا ہے۔ عدالت نے ایٹراسٹی قانون کے غلط استعمال کی بات دوہراتے ہوئے اُس پر تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ ایٹراسٹی قانون کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی اُس نے مذکورہ قانون میں کوئی تبدیلی کی ہے بلکہ صرف بے قصور افراد کو گرفتار ہونے سے بچایا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعظم دفتر نے غلط خبروں یعنی فیک نیوز پر لگام لگانے کیلئے اطلاعات و نشریات محکمے کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر روک لگادی ہے۔ اطلاعات و نشریات کے محکمے نے جھوٹی اور غلط خبر شائع یا نشر کرنے پر متعلقہ صحافی کا لائسنس معطل یا مستقل طور پر منسوخ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا، جس کی صحافیوں نے مخالفت کی تھی اور کئی اصلاحات بھی تجویز کی تھیں۔
اطلاعات و نشریات کے محکمے کی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ ان تجاویز کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلعے کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ہوئی گولہ باری میں پربھنی ضلعے کے جوان شُبھم مُستاپورے شہید ہوگئے۔ کل صبح پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر توپوں سے گولہ باری کی۔ بھارتی فوج نے بھی اس گولہ باری کا معقول جواب دیا۔ مُستاپورے‘ پربھنی ضلعے کے پالم تعلقے کے کونیرواڑی گائوں کے رہائشی تھے۔ اُن کا جسد ِ خاکی آج دوپہر بارہ بجے تک اورنگ آباد لایا جائیگا جہا ں سے اُسے اُنکے آبائی گائوں لے جایا جائیگا۔ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ شام کو اُن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پارلیمنٹ کا کام کاج کل لگاتار اُنیسویں دن بھی ٹھپ رہا۔ کانگریس‘ ترنمول کانگریس‘ راشٹریہ جنتا دل‘ تیلگو دیسم پارٹی اور اَنا درمُک جیسی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ِ پارلیمنٹ مختلف مطالبات پر نعرے بازی کرتے رہے جس کے بعد دونوں ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
اس سے پہلے کل راجیہ سبھا میں نومنتخبہ اراکین کو حلف دلایا گیا۔ ان میں مرکزی کابینی وزراء روی شنکر پرساد‘ من سُکھ مانڈویا‘ جے پی نڈّا‘ تھاور چند گہلوت‘ دھرمیندر پردھان اور پرکاش جائوڑیکر شامل ہیں۔ کانگریس کے ابھیشیک منو سنگھوی‘ NCP کی وندنا چوہان‘ ترنمول کانگریس کے ابیر رنجن چودھری‘ شیوسینا کے انل دیسائی‘ کانگریس کے ہی کمار کیتکر اور مہاراشٹر کے سابق وزیرِ اعلیٰ نارائن رانے سمیت 41/ نئے اراکین نے بھی بطورِ راجیہ سبھا رُکن کل حلف اُٹھایا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر کے اناج اور شہری فراہمی کے وزیر گریش باپٹ نے ریاست میں راشن دُکانداروں کی جانب سے جاری ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ باپٹ نے کہا کہ راشن دُکانداروں کی زیادہ تر مانگیں مان لی گئی ہیں اور اب انہیں ہڑتال واپس لے لینی چاہیے۔ وہ کل منترالیہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ باپٹ نے مزید کہا کہ راشن دُکانداروں کی آمدنی میں اضافے کیلئے اُنہیں ٹرانسپورٹ میں دی جانے والی رعایت میں 73% کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی نظامِ تقسیم‘ PDS کے تحت کھلے بازار کی شکر کو چھوڑ کر گیہوں کی چار اقسام‘ چاول کی گیارہ اقسام‘ تیل‘ کرانہ اور سبزی ترکاری فروخت کرنے کی بھی راشن دُکانداروں کو اجازت دی جارہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر کے چکل تھانہ دُگدھ نگری کے علاقے میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا پلانٹ قائم کرنے کی مقامی افراد نے مخالفت کی ہے۔ واضح ہوکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دُگدھ نگری میں پانچ ایکر قطعۂ اراضی کو کچرے کو ٹھکانے لگانے کے پلانٹ لگانے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ لیکن جب اس پروجیکٹ کی مارکنگ کیلئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کا عملہ وہاں پہنچا تو مقامی افراد نے انکی مخالفت کرتے ہوئے انہیں واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد شہریان نے میئر سے ملاقات کی اور کہا کہ ہوائی اڈے کے قریب کچرے کو ٹھکانے لگانے والا پلانٹ شروع کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ضلع کلکٹر نول کشور رام نے ان شہریوں سے ملاقات کرینگے۔ اس بیچ میئر نند کمار گھوڑیلے نے کہا کہ وہ مقامی افراد کو منانے کی کوشش کرینگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
امرتسر سے ناندیڑ آنے والی سچکھنڈ ایکسپریس کے بارہ گھنٹوں کی دیری سے آنے کی وجہ سے ناندیڑ سے آج صبح روانہ ہونے والی امرتسر۔ ناندیڑ سچکھنڈ ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹہ تاخیر سے یعنی دوپہر بارہ بجے روانہ ہوگی۔ دوسری جانب اکولہ سے جانے والی ناندیڑ۔ امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس بھی صبح گیارہ بجے کی بجائے دوپہر تین بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی۔ ریلوے کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جلگائوں کل ریاست کا سب سے زیادہ گرم شہر رہا۔ جہاں درجۂ حرارت 41.8 درج کیا گیا۔ پربھنی میں 41.4‘ ناندیڑ میں 40.5 ‘ اور اورنگ آباد میں 39.4 درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ تین دنوںمیں مراٹھواڑہ کے کچھ شہروں میں بارش ہونے کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس آج اورنگ آباد ضلعے کے دورے پر تشریف لارہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ شام چھ بجے ویجا پور نگر پریشد کے انتخابات کی تشہیر کے تحت جلسۂ عام سے خطاب کرینگے۔

No comments:
Post a Comment