Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
جودھ پور کی ایک عدالت نے فلم اداکار سلمان خان کو 1998 میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے معاملے میں پانچ سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ البتہ عدالت نے اداکار سیف علی خان‘ نیلم‘ تبو اور سونالی بیندرے کو بری کردیا۔ سلمان خان پر دس ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ نے کہا ہے کہ سلمان کو اکتوبر 1998 میں جودھ پور کے قریب کنکانی گائوں میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دو کالے ہرن مارنے کا قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ ایک اور مقامی شخص دُشینت سنگھ کو اس معاملے میں بری کردیا گیا ہے۔ سلمان پر جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قانون کی دفعہ 9/ کے تحت الزامات کا سامنا تھا۔
جودھ پور عدالت کے فیصلے کیخلاف ہم اعلیٰ عدالت میں جائینگے۔ یہ بات سلمان کے وکیل نے کہی۔ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم اس سلسلے میں دھکا لگا ہے۔ کیونکہ اس سے قبل کے مقدمے میں ایسے ہی حالات میں سلمان کو باعزت بری کردیا گیا تھا۔ یہ بات سلمان کے وکیل نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریزرو بینک آف انڈیا نے 2018-19 اس معاشی سال کیلئے پہلے دو ماہی پالیسی کا کل اعلان کیا۔ اس میں کلیدی شرحِ سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
بینک کے گورنر اُرجیت پٹیل کی صدارت میں ممبئی میں ہوئی مالی پالیسی کے ضمن میں کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کمیٹی کی آئندہ میٹنگ پانچ اور چھ جون کو ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملک کے تمام میڈیکل کالجس کو سن 2020-21 اس تعلیمی سال سے پوسٹ گریجویٹ کورسیس شروع کرنا ضروری کردیا گیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ طبّی تعلیم آئین 2000 میں ترمیم کے تحت انڈین میڈیکل کونسل نے یہ فیصلہ کیا۔ نئے شروع ہونے والے نجی اور سرکاری میڈیکل کالجس پر بھی یہ قانون عائد رہے گا۔ منظوری ملنے کے بعد اندرونِ تین سال اب انہیں پوسٹ گریجویٹ کورس شروع کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع مرکزی طبّی شعبے کے سینئر افسران نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میں اقلیتی ہنر مندی ترقیاتی یونیورسٹی قائم کرنے کے سلسلے میں مرکزی اقلیتی کام کاج وزیر نے مثبت رول اختیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیلی تجویز مرکزی حکومت کو روانہ کی جائیگی یہ بات وزیرِ مالیات سدھیر منگنٹی وار نے کہی۔ ممبئی میں اقلیتی ترقیاتی شعبے کی مختلف اسکیموں کی جائزہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں سے تور اور چنا خریدنے کیلئے ضلعی سطح پر گودام تابع میں لینے کا حکم زرعی اور مارکیٹنگ مملکتی وزیر سدا بھائو کھوت نے صادر کیا۔ اس مال کی خریدی کا ذخیرہ کرنے کیلئے گودام کی کمی ہورہی تھی۔ اس کے مدِنظر کل کھوت کی موجودگی میں متعلقہ افسران کی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر اُنھوں نے یہ حکم دیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
شہید شبھم مُستاپورے امر رہے۔ بھارت ماتا کی جئے۔ وندے ماترم کے نعروںکی گونج میں عزیز و اقارب اور ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں شہید شبھم سوریہ کانت مُستاپورے کے دفن کرنے کی آخری رسومات سرکاری اہتمام کے ساتھ پربھنی ضلع کے موضع کونہیر واڑی میں کل 10: بجے ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر فوج کی جانب سے ہوا میں فائرنگ کرکے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ریاست کے پانی فراہمی وزیر ببن رائو لونیکر‘ ضلع کلکٹر پی شیو شنکر‘ سمیت کئی افراد اس موقع پر موجود تھے۔ جموں کشمیر کے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں 3/ اپریل کو شبھم شہید ہوگئے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد ضلعے کے ویجاپور بلدیہ کے صدر بلدیہ اور اراکینِ بلدیہ عہدوں کیلئے عوامی انتخاب کیلئے آج رائے دہی ہورہی ہے۔ اسی کے ساتھ ناندیڑ ضلع کے کُنڈل واڑی اور عثمان آباد کے کلمب بلدیہ کے ایک وارڈ کیلئے ضمنی چنائو آج ہورہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انکم ٹیکس کا غلط حساب و کتاب کرنے کے شک پر کل عثمان آباد شہر کے پانچ مشہور ڈاکٹرس‘ دو کانٹریکٹرس اور ایک ہول سیل ادویات کے تاجر کے مکانات پر محکمۂ انکم ٹیکس نے چھاپے مارے۔ شب دیر گئے تک جاری اس کاروائی میں کئی اہم ثبوت حاصل ہوئے۔ اس کی اطلاع انکم ٹیکس افسران نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلع میں پانی کی قلّت والے دیہاتوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹینکرس کے ذریعے پانی فراہمی کی جارہی ہے۔ جعفرآباد اور پرتور تعلقوں میں 35/ دیہاتوں میں دو قصبوں میں 44/ ٹینکرس کے ذریعے پانی فراہمی جاری ہے۔ 97/ کنوئوں کو تابع میں لیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلع کے بھوکردن تعلقے میں تلے گائوں میں سرسوتی اسکول کے آٹھویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہے 48 طالبات میں کل انسانی ترقیاتی مشن کے تحت مفت سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔

No comments:
Post a Comment