Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 19.10.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 October-2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۹؍اکتوبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
ہر ایک کو گھر کی فراہمی یقینی بنانے والی پردھان منتری آواس یوجنا کے دو لاکھ 50/ ہزار گھروں میں آج وزیرِ اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں E گرہ پرویش دیا جائیگا۔ یہ تقریب احمد نگر ضلع کے شرڈی میں ہوگی۔ وزیرِ اعظم مودی اس منصوبے کے مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت بھی کریں گے۔ 2022 تک سبھی کو رہائش گاہیں دستیاب کروانے کی پالیسی کے تحت حکومت نے مہاراشٹر میں دس لاکھ 51/ ہزار مستحقین کو پکّے گھر دینے کا عہد کیا ہوا ہے۔ جس میں ان دو لاکھ 50/ ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ اس کام کیلئے تین ہزار 472/ کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم مودی سائی بابا کے سمادھی لینے کے سو سال مکمل ہونے پر ہورہی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔ اس موقع پر وہ سائی بابا ٹرسٹ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح کرینگے۔ اس کے علاوہ وہ سائی بابا سمادھی کی صد سالہ تقریبات کے ضمن میں چاندی کا سکّہ بھی جاری کرینگے۔
***** ***** *****
برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار وجئے دشمی کل ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر کئی مقامات پر روایات کے مطابق سیمولّنگھن اور روان کے علامتی پُتلے نذرِ آتش کیے گئے۔ مہاراشٹر میں دسہرہ کے موقع پر کل ممبئی میں شیوسینا نے‘ RSS نے ناگپور میں اور دیہی ترقیات کی ریاستی وزیر پنکجا منڈے نے بیڑ ضلع کے ساور گائوں میں جلسۂ عام منعقد کیا۔ ممبئی میں دسہرہ میلے سے خطاب کرتے ہوئے شیوسینا کے صدر اُدھو ٹھاکرے نے انتباہ دیا کہ مہاراشٹر میں قحط کا اعلان نہ ہونے پر اُن کی پارٹی سڑکوں پر اُتر آئیگی۔ مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے ٹھاکرے نے پوچھا کہ آخر ایودھیا میں رام مندر کب تعمیر ہوگا۔ ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ RSS سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے رام مندر کے بارے میں شیوسینا کے خیالات کی ترجمانی کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے رام مندر کی جلد تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 25/ نومبر کو ایودھیا جائیں گے۔
گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر جاری ’’Me too‘‘ مہم پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر کسی مشہور شخصیت کے خلاف ’’Me too‘‘ کے ذریعے شکایت کی جاتی ہے تو اُس پر کاروائی ہونی ہی چاہیے۔
***** ***** *****
دھمّ چکر پَروَرتن دِن کل روایتی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ 14/ اکتوبر 1956 کو بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے دسہرہ کے دن اپنے لاکھوں حماییتوں کے ساتھ بدھ مذہب قبول کیا تھا۔ اس ضمن میں ناگپور میں واقع دِکشا بھومی پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس نے دِکشا بھومی کی ترقی کیلئے اعلان کیے گئے سو کروڑ روپئوں میں سے 40/ کروڑ روپئوں کا چیک کمیٹی کے سپرد کیا۔ پھڑنویس نے کہا کہ دِکشا بھومی کے ترقیاتی کاموں کیلئے پیسوں کی کمی نہیں ہونے دی جائیگی۔
***** ***** *****
رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ کے ہاتھوں کل لاتور میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر گائیکواڑ نے کہا کہ وہ اب لاتور سے حج کی پروازیں شروع کروانے کی کوشش کرینگے۔ وہیں محکمہ ڈاک کے ڈویژنل افسر بی آرمگم نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے عثمان آباد‘ ہنگولی اور پربھنی میں بھی جلد ہی پاسپورٹ دفتر شروع کیے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ لاتور دفتر سے پہلے شروع کیے گئے پانچ پاسپورٹ دفتروں سے اب تک 32/ ہزار 40/ شہریوں کو پاسپورٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ کی فروخت کے دوران 77/ لاکھ روپئوں سے زیادہ کی خرد بُرد کرنے والے پانچ ملازمین کو اورنگ آباد ریلوے عدالت نے 22/ اکتوبر تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔ چیف بکنگ سپروائزر پر الزام ہے کہ اس نے دیگر چار ملازمین کے ساتھ گذشتہ آٹھ دنوں کے دوران ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو بینک میں جمع نہ کرتے ہوئے بے ضابطگیاں کی ہیں۔
***** ***** *****
ارجنٹینا میں جاری یوتھ اولمپک مقابلوں میں بھارت کے تیر انداز آکاش ملِک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی آکاش ملِک تیر اندازی میں تمغہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بھارت نے اب تک یوتھ اولمپک میں تین سونے کے اور 9/ چاندی کے اس طرح 13/ تمغے جیتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی سائنہ نہوال ڈنمارک اوپن بیڈ منٹن مقابلوں کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہیں۔ سائنہ نے عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر کی جاپان کی آکانے یاما گُچی کو 21-15 اور 21-17 کے سیٹوں میں شکست دی۔
***** ***** *

No comments:
Post a Comment