Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 13.02.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 13 february - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۳؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
کھلے زمرے کے معاشی طور پر پسماندہ طبقے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے 10/ فیصد ریزرویشن دینے کو نافذ کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ اس سلسلے میں کل ریاستی حکومت نے GR جاری کیا۔ اس فیصلے کے تحت اب سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کھلے زمرے کے معاشی طور پر پسماندہ افراد کیلئے 10/ فیصد نشستیں مختص کردی گئی ہیں۔ جن خاندانوں کی آمدن 8/ لاکھ روپئے سے کم ہے وہ اُمیدوار اس ریزرویشن کے اہل ہونگے۔
***** ***** *****
پورنا منصوبے کے تحت سدّھیشور اور یلدری پشتوں کے ذریعے ہنگولی ضلع کے اونڈھا ناگناتھ تعلقے بازآباد کردہ دیہاتوں میں ضروری خدمات کیلئے ایک کروڑ 37/ لاکھ 67/ ہزار 200/ روپئے کے تخمینے کی منظوری سے متعلق سرکاری مکتوب بھی کل جاری کیا گیا۔
ناندیڑ کے سرکاری آیوروید اور یونانی کالجوں میںادویات کی جانچ سے متعلق تجربہ گاہ میں آلات و مشینیں خریدنے کیلئے 40/ لاکھ روپئے بھی کل حکومت نے منظور کیے۔
***** ***** *****
ریاستی کابینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں ریاست کے دیہی علاقوں کیلئے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے مہاراشٹر ہنگامی فنڈ کی حد میں 2/ ہزار کروڑ روپئے کے عبوری اضافے کا فیصلہ بھی کابینہ نے کیا۔ اب یہ رقم 2/ ہزار 150/ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔ گذشتہ خریف ہنگام میں 151/ تعلقوں کے کسانوں کو معاوضہ کی فراہمی کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں مویشیوں کے علاج کیلئے 349/ گشتی دواخانے قائم کرنے کیلئے وزیرِ اعلیٰ مویشی اسکیم شروع کرنے کو بھی منظوری دی گئی۔ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 80/ دواخانے شروع کیے جائیں گے۔ ان گشتی دواخانوں کیلئے 16/ کروڑ 74/ لاکھ روپئے کے مصارف کو کابینہ نے منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے شروع کردہ گرام سوراج ابھیان منصوبے کو کل منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت ضلع پریشد‘ پنچایت سمیتی اور گرام پنچایت کے اراکین کو تربیت دیکر ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔
***** ***** *****
یووا سینا کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے ترغیب دی ہے کہ قحط پر سیاست کرنے کی بجائے کسانوں کی مدد کی جائے۔ وہ کل عثمان آباد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر خود کشی کرنے والے کسانوں کی بیوائوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ مراٹھواڑہ کے دورے کے تحت آدتیہ ٹھاکرے نے عثمان آباد کے علاوہ لاتور اور شولاپور کا دورہ بھی کیا۔
***** ***** *****
سالانہ مالیاتی بِل کل لوک سبھا میں صوتی رائے دہی کے ذریعے منظور کرلیا گیا۔ اس بل پر مباحثے کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ پیوش گوئل نے تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی کہ کسانوں کی مالی امداد کے پہلے مرحلے کے لیے اپنی ریاستوں کے اہل کسانوں کے اعداد و شمار ارسال کیے جائیں۔ اس سے قبل کل صبح پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں آنجہانی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی کی قد ِ آدم شبیہ کی نقاب کشائی صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آج آخری دِن ہے۔
***** ***** *****
مواصلاتی ریگولیٹری اتھاریٹی (ٹرائی) نے اب صارفین کو اپنی پسند کے مطابق ٹیلی ویژن چینل منتخب کرنے کی مدت میں 31/ مارچ تک کی توسیع کردی ہے۔ اپنے پسندیدہ چینل منتخب کرنے میں پس و پیش کا شکار صارفین کیلئے چینلز کے بہتر متبادل گروپ تجویز کرنے کی ہدایت بھی ڈی ٹی ایچ آپریٹرز کو کی گئی ہے۔
***** ***** *****
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اور مولانا آزاد کالج کیمپس کے اشتراک سے اورنگ آباد کے ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں دو روزہ قومی سمینار کا افتتاح آج عمل میں آرہا ہے۔ ’’دکن میں اُردو غزل کی روایت: ولیؔ کے حوالے سے‘‘ اس عنوان کے تحت سمینار کا افتتاح پدم شری فاطمہ زکریا کے ہاتھوں عمل میںآئیگا۔ سمینار میں مقامی اور پورے ملک سے ادب نگار اور تعلیمی شخصیات شرکت کریں گی۔
***** ***** *****
گرام پنچایت انتخابات میں ذات سے متعلق صداقت نامہ نہ دینے والے اورنگ آباد ضلعے کے 22/ گرام پنچایت اراکین کو ضلع کلکٹر نے نااہل قرار دے دیا ہے۔ ان اراکین کا تعلق والوج علاقے کی مختلف گرام پنچایتوں سے ہے۔ جن میں دو خواتین سرپنچ بھی شامل ہیں۔ جن حلقوں کے اراکین کو نااہل قرار دیا گیا ہے وہاں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔

No comments:
Post a Comment