Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 15.09.2017 ,Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 15 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۵؍ ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیرِ اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیرِ اعظم شنزو آبے نے احمد آباد اور ممبئی کے درمیان چلنے والی برق رفتار بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا سنگ ِ بنیاد رکھا۔ یہ ریل گاڑی 500/ کلو میٹر کا فاصلہ تقریباً 2/ گھنٹوں میں طئے کریگی۔ اس پروجیکٹ کے 2022ء تک مکمل ہوجانے کے امکانات ہیں۔ احمد آباد میں تقریر کرتے ہوئے جناب مودی نے بلٹ ٹرین کو جاپان کی جانب سے بھارت کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیا۔ مودی نے اسے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ریل گاڑی بھارت کی ترقی کو ایک نئی رفتار عطا کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے اس کے ذریعہ بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی بھی اُمید کی ہے۔
دریں اثناء ممبئی کے بوئیسر علاقے میں کسانوں نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی مخالفت کی ہے۔ کل کسانوں نے بوئیسر ریلوے اسٹیشن کے باہر سیاہ جھنڈے لہراتے ہوئے اس پروجیکٹ کے لیے زمینات کے حصول کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سمّان اسکیم کے تحت قرض معافی کے لیے درخواست دہی کی مدت میں سات دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔ وزیرِ مارکیٹنگ سبھاش دیشمکھ نے کل صحیفہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ اب کسان 22/ ستمبر تک یہ فارم پُر کرسکیں گے۔ اب تک ریاست کے 49/ لاکھ 56/ ہزار 306/ کسان اپنی درخواستیں دے چکے ہیں۔ ابھی بھی بہت سے کسانوں کی درخواستیں آنا باقی ہیں۔ اس لیے درخواست دہی کی مدت میں یہ سات دِنوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
GST کونسل پٹرولیم مصنوعات کوGST کے دائرۂ کار میں لانے پر غور کریں۔ یہ بات وزیرِ پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہی ہے۔ وہ کل نئی دلّی میں سرکاری تیل کمپنیوں کے حکام کے ایک اجلاس سے مخاطب تھے۔ تاہم انھوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر قابو کے امکانات کو مسترد کردیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اشیاء اور خدمات ٹیکس GST کی وجہ سے آئندہ کچھ ماہ میں کئی چیزوں کی قیمتوں میں 35/ تا 55/ فیصد کمی ہوگی۔ یہ بات ریاست کے مملکتی وزیرِ مالیات دیپک کیسرکر نے کہی ہے۔ وہ کل ناسک میں GST سے متعلق مسائل کے موضوع پر منعقدہ مہاراشٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ریاستی سطح کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ GST میں مسلسل تبدیلیاں ہوتی رہے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اَمرناتھ یاتریوں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ لشکرِ طیبہ کا کمانڈر ابو اسمٰعیل اور اس کا ایک ساتھی کل سیکوریٹی دستوںکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ کشمیر کے مقام نوگام میں کل دوپہر کو یہ کاروائی کی گئی۔ گذشتہ دس جولائی کو اَمرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے میں ریاست کے پال گھر ضلع کی دو خواتین سمیت سات یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آنگن واڑی ملازمائیں جلد از جلد اپنی خدمات پر لوٹ جائیں۔ شعبۂ خواتین و اطفال کی سیکریٹری ونیتا وید سنگھل نے ان ملازمائوں سے یہ اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنگن واڑی ملازمین کو دی جانے والی اُجرت میں اضافہ پر حکومت غور کررہی ہے۔ گذشتہ 11/ تاریخ سے آنگن واڑی ملازمین بے مدت ہڑتال پر ہیں۔ ان ملازمائوں کی ہڑتال سے صحت خدمات اور بچوں کو فراہم کی جانے والے غذائی اجناس کی تقسیم پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ یہ بات بھی سنگھل نے کہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عوامی فنکاروں کو سرکاری اسکیمات کے تحت مکانات فراہم کرنے‘ نیز اُ ن کے اعزازیے میں اضافہ کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیرِ سماجی انصاف راج کمار بڈولے نے یہ تیقن دیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے تعلقہ ویجاپور میں ’’لوک کلا مہوتسو‘‘ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب بڈولے نے یہ بات کہی۔ انھوں نے مزیدکہا کہ فنکاروں کی ہمت افزائی کی جانی ضروری ہے اس سے خدمت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
’’صفائی ہی خدمت‘‘ اس مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ اورنگ آباد ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مدھوکر راجے اردڑ نے کل اس ضمن میں ایک میٹنگ لیکر افسران اور ملازمین کو اس مہم کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی۔ اس مہم کے تحت آج گائوں‘ تعلقہ اور ضلعی سطح پر صفائی سے متعلق حلف دلوایا جائے گا۔ آج سے آئندہ 2/ اکتوبر تک جاری رہنے والی اس مہم میں مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جائے گا۔
عثمان آباد میں اس مہم کے تحت صفائی سے متعلق بیداری کے لیے ایک رتھ کو آج صبح گیارہ بجے ضلع پریشد صدر نیتاجی پاٹل اور نائب صدر ارچنا پاٹل کے ہاتھوں ہری جھنڈی دکھائی جائیگی۔
بیڑ ضلع میں سرکاری مشنری کے ساتھ ساتھ عوام بھی پورے ضلع کو صاف ستھرا کرنے کے لیے تعاون کریں۔ ضلع کلکٹر M.D.Singh نے ضلع کی عوام سے یہ اپیل کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
نئی ممبئی میں ہونے والے 17/ سال سے کم عمر بچوں کے فیفا عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر آج ریاست میں مہاراشٹر فٹبال مشن One Million کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اور گورنر سی ودّیا ساگر رائو کے ہاتھوں کھیل کے اس پروگرام کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اس پروگرام کے تحت آج ریاست کے تقریباً دس لاکھ بچے فٹبال کھیلیں گے۔

No comments:
Post a Comment