Sunday, 1 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 01 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  01 ؍  اکتوبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ممبئی میں الفینسٹن اسٹیشن پربھگدڑمیںہوئی 23؍اموات کے بعد ریلوے وزیرپیوش گوئیل نے ممبئی عظمیٰ ریلوے میں جاری کاموں کاجائزہ لینے کے لئے کل ریلوے بورڈ کی ممبئی میںمیٹنگ لی۔ اس میٹنگ میں اسٹیشنوں سے گذرنے کے لئے پیدل پل مسافروں کی سہولت کے طورپر نہ ہو بلکہ یہ ضروری ہو۔ایسے احکام گوئیل نے دئیے۔
 اسی طرح جن ریلوے اسٹیشنوں پرزیادہ ہجوم ہوتاہے۔ایسے مقامات پرلفٹ نصب کرنے کاحکم دیا۔اس کے علاوہ ان کاموں کاجائزہ لینے کے لئے ریاست کے وزیروِنو د تائوڑے کی صدارت میںایک اعلیٰ سطحی کمیٹی اُنہوں نے تشکیل دی۔ہرماہ یہ کمیٹی کام کاج کاجائزہ لے گی۔
****************************
 مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری اورمہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے ناگپور میںچنچ بھون سے نئی طیران گاہ اسٹیشن کے درمیان میٹرو ریلوے کی ٹرائیل خدمات کوکل ہری جھنڈی دیکھائی۔ان دو اسٹیشنوں کے درمیان ساڑھے پانچ کیلومیٹر کافاصلہ ہے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی وجہہ سے 20؍ہزارافرادکوروزگارفراہم ہوگا۔ جن سے معاشی ترقی میںتیزی آئے گی۔
****************************
 وجئے دشمی یعنی دسہرہ کاتہوارکل جوش وخروش سے منایاگیا۔ساڑھے تین مہورت میں سے ایک مہورت کوصنعت اورتجارت کی دنیا میں اہمیت دی جاتی ہے۔مذہبی نظریہ سے بھی اس تہوارکوملک کے مختلف حصّوں میںعلیحدہ علیحدہ اہمیت دی جاتی ہے۔ناگپورمیںآر ایس ایس تنظیم کامیڑاواہوا۔دنیا اب بھارت کی طاقت سے واقف ہورہی ہے یہ با ت تنظیم کے چیف موہن بھاگوت نے کہی۔گورکشا ، چین ،پاکستان ، روہنگیاوغیرہ مسئلوں پراُنہوں نے اظہار خیال کیا۔
****************************
 شیوسینا کادسہرہ میٹراواممبئی میںمنعقدکیاگیاتھا۔حکومت زندگی کے لئے ضروری پانچ اشیاء کی قیمتیں ایک جگہ قائم رکھیں۔ اسی طرح مساوی ٹیکس طریقہ کارکے ساتھ مساوی ایندھن نرخ کے طریقہ کارپربھی عمل درآمدکرنے کامطالبہ شیوسینا پارٹی چیف اُدھوٹھاکرے نے اس موقع پرکیا۔پاکستان میں پٹرول کی قیمت 40؍روپئے فی لیٹرہے۔اس نرخ کے لحاظ سے بھارت میںبھی پٹرول کی قیمت ہوناچاہئے۔ایسی اُمیداُنہوں نے ظاہرکی۔اپنی مخاطبت میںٹھاکرے نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اوربھارتیہ جنتاپارٹی پرشدید تنقیدکی۔اس میں بلٹ ٹرین، روہنگیا مسلمانوں کامسئلہ، جموں کشمیر کامسئلہ، نوٹ بندی،اشیاء اورخدمات ٹیکس ، گوکشی ،بڑھتی مہنگائی وغیرہ مسائل شامل ہیں۔
****************************
 بیڑضلع کے پاٹودہ تعلقے میںساورگائوںگھاٹ بھگوان باباکے پیدائشی مقام پردیہی ترقیاتی وزیرپنکجہ منڈے نے کل دسہرہ میڑاوالیا۔پاتھرڈی کے بھگوان گڑھ پرمیڑاوامنعقدکرنے پرمہنت نامدیوشاستری نے اجازت دینے سے انکارکردیاتھا۔اس میڑاوے میں کثیر تعداد میں شہری شامل ہوئے۔
****************************

 دھم چکرپرورتن دن کل منایاگیا۔اس ضمن میںمختلف مقامات میں مختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاتھا۔ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکریادگاری کمیٹی کی جانب سے ناگپورمیںدیکشابھومی پراعلیٰ تقریب ہوئی۔اورنگ آباداورپربھنی میںبھی مختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاتھا۔
****************************
 شرڈی میںسائی باباادارے کے سائی صدسالہ تقریبات کاآغازآج صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کوویند کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔گورنر سی ودھیا ساگررائو، وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس وغیرہ معززشخصیتیں اس موقع پرموجودرہیںگی۔شرڈی ۔ممبئی ہوائی سفر کاآغازصدرِجمہوریہ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔
****************************
 اورنگ آبادضلع کے پیٹھن میںجائیکواڑی ڈیم کے چاردروازے کل صبح آڈھے فٹ کھول دئیے گئے۔ندی میں دوہزار کیوبٹ فی سیکنڈ رفتار سے پانی چھوڑاگیاہے۔اس کی اطلاع آبپاشی محکمہ کی جانب سے دی گئی۔
****************************
 بھارت اورآسٹریلیاء کے درمیان پانچواں اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج ناگپورمیںکھیلاجائے گا۔میچ دوپہر دیڑھ بجے شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم پہلے تین میچ جیت کرسیریزپہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے۔حالانکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے جمعرات کوبینگورومیںکھیلاگیاچوتھاایک روزہ بین الاقوامی میچ 21؍ رن سے جیت لیاتھا۔ایک روزہ سیریزکے خاتمے کے بعد دونوں ٹیمیں 3؍ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ پہلاٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ اگلے سنیچر کورانچی میں کھیلا جائے گا۔
 ’’سوچھتاخدمت‘‘ اس مہم کے تحت جالنہ شہر میںدواکتوبرسے سوچتھا مہم پرعمل درآمدکیاجائے گا۔اس ضمن میں منصوبہ سازی کرنے کے لئے کل ضلع کلکٹر شیواجی جوندھڑے ،صدربلدیہ سنگیتاگورنٹیال نے ضلع کلکٹر آفس میںمیٹنگ طلب کی تھی۔
****************************

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 02.10.2025 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 October 2025 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी...