Tuesday, 5 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05  September  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  5؍  ستمبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 گنیش اُتسو اوردیگرعوامی فیسٹیول کے دوران صوتی آلودگی کے سلسلے میںعائد کی گئی ممبئی ہائی کورٹ کی پابندی کوسپریم کورٹ نے اِسٹے دے دیا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا،جسٹس اے ایم کھانویلکراورجسٹس دھننجے چندرچُڈ کی بینچ نے کل یہ حکم صادرکیا۔ممبئی کوصوتی آلودگی سے نجات دلانے کے لئے ممبئی ہائی کورٹ نے گذشتہ جمعہ کویہ پابندی عائدکردی تھی۔اس کے بعد ریاستی حکومت نے دائر کی گئی عرضداشت پرکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ حکم صادرکیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاست میںگذشتہ تین سال میںدیہی علاقوں میںگیارہ لاکھ مکانات تعمیر کئے گئے ۔شہروںمیںبھی بڑے پیمانے پرمناسب دام میںمکانات تعمیر کرنے پرزوردیاجارہاہے۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی ہے۔وہ کل ممبئی میںایک پروگرام سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاستی سطح کے لوک شاہی دِن کے موقع پرعوام کی اب تک 99؍فیصدسے زیادہ شکایتیں دورکرنے کاکام حکومت نے کیاہے۔منترالیہ میںکل 100 ویں آن لائن دِن کے موقع پرمنعقدپروگرام سے وہ مخاطب تھے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے 18؍شکایتوں پرفوراً فیصلہ لیا۔اس میںبیڑ،اورنگ آباد، لاتور، جالنہ اضلاع کی شکایتیں شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 14؍اکتوبرکوظاہرکئے گئے گرام پنچایت کے انتخابات آگے بڑھانے کامطالبہ کانگریس کے ریاستی صدررکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کیا ہے ۔ وہ کل ممبئی میںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔14؍اکتوبرکودھم ّ پرورتن دِن ہونے کی وجہہ سے اس دن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکے چاہنے والے ناگپور کی دیکشابھومی پرخراج عقیدت پیش کرنے جاتے ہیں۔اس لئے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی جائے یہ بات کہتے ہوئے چوہان نے کہا کہ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی آٹھ ستمبرکومراٹھواڑہ کے دورے پرتشریف لارہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 آج اننت چتردشی یعنی گنیش اُتسو کااختتام عمل میںآرہاہے۔گنیش وسرجن کے لئے سخت بندوبست کیاگیاہے۔وسرجن کے لئے طئے شدہ مقامات دئیے گئے ہیں۔ اورنگ آبادمیںگنیش مہاسنگھ اُتسو کمیٹی کی جانب سے صبح گیارہ بجے سنستھان گنپتی سے وسرجن کاآغازہوگا۔شہر کے اورنگ پورہ علاقے میں ضلع پریشدمیدان پروسرجن کے لئے کنویں کاانتظام ہے۔شیواجی نگر،ہڈکواین12، ہرسول،ستارہ علاقہ، چکل تھانہ،سنگھرش نگر،مکندواڑی ان مقامات پر گنیش وسرجن کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 قرض معافی کے لئے اب تک موصول ہوئے 51؍لاکھ آن لائن درخواستوں میںسے قرض کے لئے اہل کسانوں کے کھاتوں میںیکم اکتوبر سے قبل رقم جمع کی جائیں۔ورنہ راشٹروادی کانگریس پارٹی ریاست میںشدید احتجاج شروع کریںگی۔ایسااشارہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے دیا ہے۔وہ کل ممبئی میںپریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔بھارتیہ جنتاپارٹی مکمل طورپراقتدارمیںمشغول ہوگئی ہے۔حکومت نے کئے گئے وعدے عملی طورپرنہیں کئے گئے ایسی تنقیدتٹکرے نے کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بیڑضلع کے امباجوگائی سے فریضہ حج کوگئے ہوئے دوحاجیوں کامکّہ میںانتقال ہوگیا۔ ان میںصدربازارکے مشہورتاجررجب الدین قریشی کایکم ستمبر کواورملیہ پرائمری اسکول کے سبکدوش صدرمدرس حاجی سید احمد کادوستمبرکوانتقال ہوگیا۔ دونوں مرحومین کی تدفین مکّہ مکرمہ میںعمل میںآئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 آج یومِ اساتذہ منایاجارہاہے۔اس سلسلے میںنئی دِلّی میںقومی اساتذہ ایوارڈس تقسیم کئے جائیںگے۔ریاست کے 25؍ اساتذہ کااستقبال اس موقع پرکیاجارہاہے۔ان میںمراٹھواڑہ کے اساتذہ بھی شامل ہے۔پچاس ہزارروپئے ، سپاسنامہ اوراعزازی نشانی پریہ ایوارڈ مشتمل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ناندیڑکے سوامی رامانندتیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے پربھنی شاخ کاافتتاح وسنت رائونائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بی وینکٹیشورلُو۔کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس شاخ کی وجہہ سے پربھنی شہراوراس کے اطراف کے علاقوں کے طلباء کوتعلیم کی سہولت حاصل ہوگئی۔یہ بات وینکٹیشورلوُ نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments:

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 جون 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 01 June 2026 Time: 09:00-09:10 AM آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...