Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 15.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 15 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۵؍ نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مراٹھواڑہ میں کسانوں کی خود کشی والے ضلعوں اور مہاراشٹر کے قحط سے متاثرہ تعلقوں میں بڑے پیمانے پر سینچائی کے نظام کو فروغ ینے کے اہل 107/ پروجیکٹوں کے کام پورے کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تجویز کو مرکز نے منظوری دیدی ہے۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت دس ہزار کروڑروپئے ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ اطلاع دی۔
پھڑنویس نے بتایا کہ اگلے دو سالوں میں ان پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لیے درکار رقم‘ ریاست کو فراہم کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھاریٹی آف انڈیا نے انتباہ دیا ہے کہ تین مہینوں کے اندر اجازت نامے حاصل نہ کرنے والے ہوٹل اور ریستورنٹس کو بند کردیا جائیگا۔ اتھاریٹی کے CEO پون کمار اگروال نے کل نئی دلّی میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ یہ قانون اُن اداروں پر بھی نافذ ہوتا ہے جو سماجی خدمت کے جذبے کے تحت مفت لنگر چلاتے ہیں۔ تاہم خوردہ فروش تاجروں اور پھیری والوں کو اس ضابطے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صدرِجمہوریہ جناب رامناتھ کووِند نے کہا ہے کہ بھارت کی اقتصادی اصلاحات اور پالیسیوں میں غریبی ختم کرنے اور کروڑوں عام کنبوں کی خوشحالی میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ کل نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بھارت کے 137/ ویں بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کووند نے کہا کہ تجارت سے عام لوگوں کو مدد ملنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میک اِن انڈیا‘ ڈیجیٹل انڈیا‘ اسٹارٹ اَپ انڈیا‘ اسٹینڈ اَپ انڈیا‘ اِسکل انڈیا‘ اسمارٹ سٹیز‘ جیسے بھارت سرکار کے اہم اقدامات اور کسانو ں کی آمدنی دوگنی کرنے کا عزم یہ سب اس بات کی کوشش ہے کہ نچلی سطح پر عوام کے لیے اقتصادی اصلاحات کو مزید با معنی بنایا جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت کے پہلے وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یومِ پیدائش کے موقع پر کل ملک بھر میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ان کی یومِ پیدائش کو یومِ اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے راشٹرپتی بھون میں بچوں کو قومی ایوارڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ مختلف شعبوں مثلاً تعلیم‘ ثقافت‘ کھیل کود‘ موسیقی‘ فنون وغیرہ شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں اور نمایاں کامیابی کے اعتراف میں بچوں کو دئیے جاتے ہیں۔ ان میں مہاراشٹر سے تین انعامات شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے بھی کل ناگپور میں پنڈت نہرو کے مجسّمے پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بچوں کے دن کے موقع پر کل مراٹھواڑہ سمیت ریاست بھر میں جوش و خروش کا ماحول رہا۔ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کے وزیرِ تعلیم ونود تائوڑے نے کہا کہ آنے والی زندگی کو آسان بنانے کیلئے بچوں کی معصومیت کی حفاظت کرنی ہوگی۔ اورنگ آباد میں بھی بچوں کے دن کے موقع پر مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سابق وزیرِ اعلیٰ نارائن رانے کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی ریاستی قانون ساز کونسل کی ایک سیٹ کیلئے سات دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس انتخاب کیلئے 27/ نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے جاسکتے ہیں۔ 30/ نومبر تک اپنا نام واپس لیا جاسکتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ریاستی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہیکہ اگر اُس نے 25/ نومبر تک کسانوں کو قرض معافی نہیں دی تو NCP کی جانب سے ہلّہ بول احتجاج کیا جائیگا۔ NCP رہنما اجیت پوار نے کل ممبئی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ حکومت نے قرض معافی نہیں بلکہ قرض وصولی اسکیم شروع کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کے چھائونی علاقے میں گیسٹرو سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر نول کشور رام نے دی ہے۔ ضلع کلکٹر‘ آلودہ پانی سے پیدا ہوئی صورتحال پر قابو پانے سے متعلق کل منعقدہ ہنگامی میٹنگ میں بول رہے تھے۔ اس سے قبل ضلع کلکٹر نے اسپتال جاکر مریضوں سے ملاقات کی اور پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن کا معائنہ کیا۔
اسپتال کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ انتظامیہ نے آلودہ پانی کے نمونے جانچ کے لیے بھیج دئیے ہیں اور مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود بھی صورتحال قابو میں ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہندی فلمو ں کی اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ ’’شیاما‘‘ کل ممبئی میں چل بسیں۔ وہ 82/ برس کی تھیں۔ شیاما نے قریب 175/ سے زیادہ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد ضلعے کے پھلمبری تعلقے کے ایک تعلیمی ادارے میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر 46/ لاکھ روپئے کی جعلسازی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے اس معاملے میں چار افراد کیخلاف کیس درج کرلیا ہے۔
شکایت گزار کا کہنا ہے کہ پھلمبری کی بھوئی دیو شکشن سنستھا کے چیئرمین راجندر وانکھیڑے اور ان کے افرادِ خاندان نے 2014ء سے 2016ء کے درمیان ادارے میں ٹیچرس اور چپراسیوں کے عہدے پر تقرر کرنے کے نام پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی ہے۔ ناندیڑ کے سابق فوجی اور شکایت گذار دتا چوپواڑ کی داخل کردہ شکایت پر چیئرمین وانکھیڑے اور اُن کے اہلِ خانہ پر کیس درج کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سچکھنڈایکسپریس دس گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ اس لیے ناندیڑ سے امرتسر کی جانب جانے والی سچکھنڈ ایکسپریس ٹرین آج صبح ساڑھے نو بجے کی بجائے دوپہر ڈیڑھ بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment