Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.01.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 January 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍ جنوری :۸ ۲۰۱
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پونے ضلعے کے بھیما کورے گائوں میںکل وجئے ستمبھ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے دوران پتھرائو کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے علاقے میں تنائو کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ دوسو سال پہلے کل ہی کے دن دلت فوجوں کی مدد سے برطانوی فوج نے پیشوائوں کو شکست دی تھی۔ اس جیت کے بعد بھیما کورے گائوں میں ایک یادگاری ستون کی تعمیر کی گئی۔ PTI کی خبر میں کہا گیا ہیکہ یادگاری ستون پر جمع ہوئے افراد کے بیچ بحث و تکرار ہوئی جس نے پُرتشدد رُخ اختیار کرلیا۔ صورتحال بگڑتے ہی پولس نے بندوبست میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔
دریں اثناء پونے میں ہوئے واقعے کا اثر کل اورنگ آباد میں بھی دیکھا گیا۔ شہر کے کچھ علاقوں میں سہ پہر کے بعد حالات کشیدہ رہے۔ سہ پہر 4 بجے شہر کے مختلف مقامات پر ایس ٹی کارپوریشن کی بسوں پر پتھرائو کیا گیا۔ اس کے علاوہ مشتعل ہجوم نے عثمان پورہ علاقے میں واقع ایک شوروم پر بھی پتھرائو کیا۔ پُرتشدد ہجوم نے کرانتی چوک اور عثمان پورہ تا پیر بازار راستے کی دُکانیں بھی زبردستی بند کروائی۔ اس کے علاوہ شہر کے T.V. سینٹر علاقے میں ہجوم نے ایک ہورڈنگ کو پھاڑ دیا۔ اس کے بعد بھاجی بازار علاقے میں سبزی فروشوں کی دُکانوں اور ٹھیلوں کو تہس نہس کردیا۔ جئے بھوانی نگر کے ATM پر بھی توڑ پھوڑ کی خبر ہے۔ مشتعل ہجوم نے کل تریمورتی چوک‘ نکشتر واڑی اور کانچن واڑی علاقوں کی دُکانوں میں توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد خوفزدہ دُکانداروں نے خود ہی اپنی دُکانیں بند کردیں۔ مکند واڑی اور رام نگر کے لائف کیئر ہاسپٹل پر بھی پتھرائو کیا گیا۔ پُرتشدد ہجوم نے کناٹ پلیس میں زبردستی دُکانیں بند کروانی شروع کی جس کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی۔ تاہم اضافی پولس فورس کے آجانے کے بعد حالات پر قابو پایا گیا۔ اورنگ آباد پولس نے عوام سے پُرامن رہنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ اورنگ آباد کے دلت رہنمائوں نے بھی عوام سے تشدد کا راستہ اختیار نہ کرنے کی اپیل کی۔ دریں اثناء ان واقعات کے پس منظر میں پربھنی میں بھی امبیڈکری تنظیموں نے احتجاج کیا۔ شام کو کچھ نوجوانوں نے سنگباری کرتے ہوئے زبردستی دکانیں بند کروانے کی کوشش کی۔ خوفزدہ تاجروں نے بھی فوراً دُکانیں بند کردیں تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں دوبارہ کھولا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پارلیمنٹ کا کام کاج تین دن کے وقفے کے بعد آج پھر سے شروع ہوگا۔ ہفتہ وار چھٹیوں اور نئے سال کے موقع پر چھٹی کی وجہ سے تین دن تک کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا یہ آخری ہفتہ ہے لہٰذا حکومت قانون سازی کے اپنے ایجنڈے کو مکمل کرنے کی پوری کوشش کریگی۔ مسلمان عورتوں کی شادی سے متعلق تحفظ اور حقوق کے انتہائی اہم بل 2017ء کو آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائیگا۔
لوک سبھا میں یہ بل گذشتہ ہفتے زبانی ووٹنگ کے ذریعے منظور ہوگیا تھا۔ پچھلے مہینے کی پندرہ تاریخ کو سرمائی اجلاس شروع ہوا تھا اور پانچ جنوری کو یہ ختم ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر میں عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والے افراد پر میونسپل کارپوریشن اور نگر پالیکائوں کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار فراہم کرنے والے بل کو کل ریاستی حکومت نے منظوری دیدی۔ اس کے بعد علاقائی خود مختار ادارے لوگوں کو سڑکوں پر گندگی پھیلانے پر جرمانہ عائد کرسکتے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ MBA پہلے سمسٹر کے Accounting For Manager مضمون کا امتحان‘ پرچہ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ردّ کردیا گیا۔ کل صبح امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی منٹ بعد شہر کے وسنت رائو نائیک کالج سے امتحانی پرچے کے واٹس ایپ کے ذریعے افشاء ہونے کی خبر منظرِ عام پر آئی۔ اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس مضمون کا امتحانی پرچہ منسوخ کیے جانے کی اطلاع یونیورسٹی کے ایگزام کنٹرولر دِگمبر نیٹکے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انڈین میڈیکل اسوسی ایشن IMA کی جانب سے آج یومِ سیاہ منایا جارہا ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن بِل میں شامل کچھ شقوں کے خلاف احتجاج کے طور پر IMA نے آج یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ڈاکٹروں نے صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ایمرجنسی خدمات کو اس سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن بل آج بحث کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ۔ امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس اور تروپتی ایکسپریس ٹرینیں آج ناندیڑ سے تاخیر سے روانہ ہونگیں۔
امرتسر سے آنے والی سچکھنڈ ایکسپریس‘ شمالی بھارت میں گہرے کہر کی وجہ سے دس گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ اس لیے یہ ٹرین ناندیڑ سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے چلے گی۔
دوسری جانب ناندیڑ۔ تروپتی ایکسپریس ٹرین بھی ناندیڑ سے اپنے مقررہ وقت کی بجائے نو بجے روانہ ہوگی۔ جنوب وسطی ریلوے نے یہ اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ودربھ نے پہلی مرتبہ رنجی ٹرافی جیت لی ہے۔
اندور میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ودربھ نے دلّی کو 9/ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے رنجی ٹرافی جیتنے پر ودربھ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

No comments:
Post a Comment