Sunday, 28 January 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  28؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے ایک دن قبل آج لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن نے تمام پارٹیوں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔میٹنگ کے دوران وہ مختلف پارٹیوں کے پارلیمنٹ اراکین سے تعاون کریںگی تاکہ ایوان میںصحیح طورپرکام جاری رکھنے کویقینی بنایاجاسکے۔حکومت نے بھی آج سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ یہ جاننے کے لئے طلب کی ہے کہ زیرغورمعاملات کے سلسلے میںبڑے رہنمائوںکے کیاخیالات ہیں۔بجٹ اجلاس کاپہلامرحلہ پیر سے اس وقت شروع ہوگاجب صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریںگے۔بجٹ جمعرات کوپیش کیاجائے گا۔یہ اجلاس اگلے ماہ کی 9؍تاریخ تک جاری رہے گا۔تقریباً ایک مہینے کے وقفے کے بعد یہ اجلاس 5؍مارچ سے دوبارہ شروع ہوگااورپھر6؍اپریل تک جاری رہے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 قومی ٹیکہ کاری کے موقع پرآج پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپلس پولیوڈوز دئیے جائیںگے۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کل راشٹرپتی بھون میںایک تقریب میںایک بچے کوپولیوڈوز پلاکراس سال کے لئے ملک بھرمیںچلنے والے پلس پولیوپروگرام کاآغازکیا۔وزیرصحت جے پی نڈّا بھی اس موقع پرموجودتھے۔صفرسے پانچ سال کے بچوں کوآج صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک مختلف مراکز پر پولیو ڈوزپلائیں جائیںگے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 آکاشوانی کے سامعین اب Voice Command کے ذریعے دنیا کے کسی بھی خطے میںآکاشوانی کے پروگرامس سن سکتے ہیں۔ اس کے لئے Amozon کی Echo خدمات کی مدد لی جائے گی۔آکاشوانی کے ڈائریکٹر جنرل ایف شہریارنے کل نئی دلّی میںاس کی اطلاع دی۔اس کی وجہہ سے نئی تکنیک کے ذریعے سے آکاشوانی ذیادہ سے ذیادہ سامعین تک پہنچے گا۔دس یوم قبل Amozon کے ساتھ کی گئی شراکت کے باعث آکاشوانی کوکسی قسم کاعلیحدہ خرچ نہیں کرناہوگا۔یہ بات شہریار نے کہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیراعظم نریندرمودی آج صبح 11بجے آکاشوانی پر’’من کی بات‘‘ پروگرام میںسامعین سے اپنے خیالات کااظہارکریںگے۔’’من کی بات‘‘ پروگرام کایہ 40؍واں ایڈیشن اس سال کاپہلا’’من کی بات‘‘ پروگرام ہوگا۔یہ آکاشوانی اوردوردرشن کے تمام نیٹ ورک پرنشرکیاجائے گا۔یہ پروگرام وزیر اعظم کے دفتر اوروزارت اطلاعات ونشریات کے You Tube چینلوں اوردوردرشن نیوزپربھی دستیاب ہوگا۔آکاشوانی ، ہندی نشریہ کے فوراً بعد یہ پروگرام علاقائی زبانوں میںبھی نشرکیاجائے گا۔علاقائی زبانوں میںیہ پروگرام رات 8؍بجے دوبارہ نشرکیاجائے گا۔
 اسی بیچ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہمارے آس پاس ہورہی تبدیلیوں کے مطابق خودکوبدلنے کی اپنی اہمیت ہے اورنوجوان ملک میںبڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔نئی دلّی میں یوم جمہوریہ کے شرکاء اوراین سی سی کیڈٹوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مودی نے ملک کی گوناگوں ثقافت کواجاگرکیا اور کہا کہ ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے بہت سی چیزیں ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 چھترپتی شیواجی مہاراج کے بحرعرب میںمجوزہ یادگارکاعمل مکمل کرکے یادگارکاکام جلدازجلدمکمل کرنے کے احکام وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے دئیے ہیں۔اس یادگارکے لئے قائم کی گئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی جائزہ میٹنگ کل ہوئی ۔ اس موقع پروزیراعلیٰ مخاطب تھے۔وزیرصنعت سبھاش دیسائی ، رکن اسمبلی وینائیک میٹے،چیف سیکریٹری سمیت ملک کے ہمراہ کئی معززشخصیتیں اس میٹنگ میںموجودتھیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آبادکے گورنمنٹ میڈیکل کالج اوراسپتال یعنی گھاٹی میںضروری سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جائیں ۔ایسی اپیل طبی تعلیمی وزیرگریش مہاجن نے کی ہے۔کل اورنگ آبادمیںگورنمنٹ میڈیکل کالج اوراسپتال میں سہولتوں کے سلسلے میںجائزہ انہوںنے لیا۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 

No comments: