Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍جنوری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
یوم جمہوریہ کے پس منظر میں ملک بھر سے795؍ پولس اہلکا روں کو مختلف انعا مات کے لیے چنا گیا ہے ۔ اِن اہلکا روں کے ناموں کا کل اعلان کیا گیا۔ اِن میں بہادری ، قا بل ذکر مظاہرے اور غیر معمولی کار کر دگی سے جڑے انعا مات شامل ہیں۔ مہا راشٹر کے ایڈیشنل پولس سُپرنٹنڈنٹ ایم راجکمار کو بھی دیگر 6؍ پولس اہلکاروں کے ساتھ بہا دری کے پولس انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ معیاری خد مات کے لیے جنو بی ممبئی کے ڈِپٹی پولس کمشنر گیا نیشور چو ہان ، ناندیڑ کے DYSP وِشو یشور ناندیڑ کر، جالنہ کیSRPFکے جنار دھن گھا ڈگے ، اورنگ آ باد کے اِنسپکٹر اویناش آگھائو اور SRPF کے DYSPعبد الغفور غفّار خان کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اِسکے علا وہ تین افسران کو بھی صدر جمہوریہ پولس میڈل کے لیے چنا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ملک بھر کے اٹھا رہ بچوں کو کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں بہادری کے انعا مات سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ اِس تقریب میں بچوں کو حوصلہ افزائی کی گئی۔ انعا م پانے والے بہادر بچوں میں ناندیڑ ضلع کے نداف اعجاز عبد الرئوف بھی شامل ہیں۔
اِس موقع پر مو دی نے کہا کہ انعام پانے والے بہادر بچوں کے کار ناموں سے دوسرے بچوں کو بھی تر غیب ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے کار نا مے بچوں میں مشکل صورتحال سے نمٹنے کا اعتماد پیدا کر تے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
69؍ ویں یو م جمہوریہ کے تنا ظر میں صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند آج شام قوم سے خطاب کریںگے۔ آکاشوا نی اور دور درشن کے سبھی چینلز شام سات بجے سے اِسے نشر کرینگے۔ اِسکے بعد رات ساڑھے نو بجے آکاشوانی کے سبھی چینلز صدر جمہوریہ کے خطاب کا مقا می زبا نوں میں تر جمہ پیش کرینگے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
آج ریلیز ہونے والی ہندی فلم پد ما وت پر ملک کی کئی ریاستوں میں پُر تشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اِس پس منظر میں اورنگ آ باد شہر میں بھی پولس بندو بست میں خا طر خواہ اضا فہ کیا گیا ہے۔ اِسکے علا وہ ریپِڈ ایکشن فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
دریں اثناء فلم پد ما وت پر پا بندی عائد کر نے کے مطالبے پر اورنگ آباد شہر راجپوت سماج اور مختلف مراٹھا تنظیموں کی جانب سے کل ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو تین گھنٹے دھر نا دیا گیا۔
جالنہ میں بھی نیلم اور تن دیپ سینما گھروں پر کل پتھرائو کیاگیا۔ تنائو کے بعد علا قے میں پولس بندو بست بڑھا دیا گیا ہے۔ بلڈھا نہ ضلع کے ملکا پور سے بھی احتجاج کی خبر ہے۔
دھو لیہ میں بھی راجپوت سماج اور مختلف تنظیموں کے مظا ہرین نے ممبئی- آ گرہ ہائی وے پر راستہ روکو احتجاج کیا ۔ اِس بیچ نا سک میں پد ما وت فلم کے خلاف مظا ہرہ کر رہے کرنی سینا کے مظاہرین کی جانب سے خودکشی کر لینے کی دھمکی کے بعد پولس نے تنظیم کے بیس کار کنوں کو حراست میں لیا۔دیپیکا پڈو کون ، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی ادا کاری سے سجی یہ فلم تیر ہویں صدی میں میواڑ کے راجہ رتن سنگھ اور دِلّی کے سلطان علائو الدین خلجی کے در میان لڑائی کی داستان پر مبنی ہے۔ سُپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے پد ما وت کی پورے ملک میں نمائش کی راہ ہموار کر دی تھی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مہاراشٹر کے سا بق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاستی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے اُسے کسا ن مخالف قرار دیا۔ اجیت پوار نے کہا کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے کسا نوں کو دی گئی قرض معا فی کا اعلان محض جعلسازی ہے۔ پوار کل جالنہ ضلع کے جعفر آ باد تعلقے میں ہلّہ بول مورچے میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اب تک کسا نوں کے بینک کھاتوں میں قر ض معا فی کی رقم جمع نہیں ہو ئی ہے۔ پوار نے میک اِن اِنڈیا ، بیروزگاری اور بڑھتے جرائم پر حکو مت اور شیو سینا کے موقف پر بھی نکتہ چینی کی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پلاسٹِک کے جھنڈے استعمال نہ کر نے کی اپیل کی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِسکا مقصد قو می جھنڈے کو بے حر متی سے بچا نا ہے۔ شریکانت نے کہا کہ کاغذ سے بنے جھنڈوں کا استعمال بھی جھنڈے سے متعلق وضع کر دہ قوا نین کے تحت ہی کیا جا نا چا ہے۔ پلاسٹِک سے بنے قو می جھنڈوں کے استعمال کو روکنے اور اِس سے متعلق بیداری پھیلا نے کے لیے ضلع اور تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
درج فہرست ذاتوں اور جما عتوں پر ہونے والے مظالم مخا لف قا نون ایٹرا سِٹی کے بارے میں عوامی بیداری پھیلا نے اور اِس قا نون پر موثر عمل آ وری کی ضرورت ہے ۔ اِس خیال کا اظہار اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر نول کِشور رام نے کیا وہ کل اورنگ آ با د میں درج فہرست ذاتوں اور جما عتوں کے مظا لم مخالف قا نون سے متعلق ایک تر بیتی ورکشاپ میں پولس افسران کی رہنمائی کرر ہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ معلو مات، تعلیم اور بات چیت کے ذریعے ایٹرا سِٹی قا نون کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکتی ہے ۔ساتھ ہی اُنھوں نے اِس قا نون کے غلط استعمال کے بارے میں خبر دار رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
جنو بی افریقہ کے جو ہانسبرگ میں بھارت اور جنو بی افریقہ کے در میان جاری تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک کل جنوبی افریقہ نے6؍ اووروں میں ایک وِکٹ کے نقصان پر 6؍ رن بنا لیے تھے ۔ اِس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر نے والی بھارتی ٹیم پہلی اِننگز میں187؍ رن ہی بنا سکی۔ کپتان وِراٹ کوہلی اور چِتّیشور پُجا را نے نصف سنچر یاں بنا کر بھارتی ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تا ہم اِن دو نوں بلّے بازوں کے آئوٹ ہو جانے کے بعد بھارت بڑا اِسکور کھڑا کر نے میں نا کام رہا۔

No comments:
Post a Comment