Sunday, 21 January 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  21 ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 احمدنگرضلع کے سُونئی میںتین قتل معاملے میںچھ ملزمین کوناسک ضلع اورسیشن کورٹ نے مرتے دم تک پھانسی کی سزاسنائی ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے گذشتہ پیرکوبے قصورقراردے کربری کردیاتھا۔
 مذہب اورذات کاتفرقہ کرنے والے سماج دشمن عناصرکوسبق دلانے والایہ فیصلہ عدالت نے دیاہے۔یہ بات خاص سرکاری وکیل وجول نکم نے کہی ہے۔ظالمانہ حرکت کیلئے مجرمین کوسمت سزانہیں دی گئی تو سما ج میںڈراورخوف باقی نہیں رہے گا۔جسٹس آر۔آروشنونے اپنے فیصلے میں اس کی وضاحت کی۔ یہ بات نکم نے کہی۔
 بین الاقوامی محبت کے معاملے میںجنوری 2013 میںسُونئی سے قریب گنیش واڑی علاقے میںوٹھل واڑی میںتین نوجوانوں کابہیمانہ قتل کیاگیاتھا۔پوپٹ درندلے، گنیش درندلے، سندیپ کولہے، اشوک نوگیرے، پرکاش درندلے اوررمیش درندلے سزاپانے والے مجرمین کے نام ہیں۔
****************************
 حکومت کے منصوبوں اورارادوں کی نمائندگی کرنے والے مالی بجٹ میںعملی طورپرعوام کی شمولیت ہواس رول کے تحت 2018-19اس سال کے مالی بجٹ کے ضمن میںشہری اپنے مشورے روانہ کریں۔ ایسی اپیل وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس اسی طرح وزیرمالیات سدھیرمنگنٹی وارنے کہی ہے۔ محصول آمدنی میںاضافہ کرنا، اخراجات کی بچت کرنا،اس کے ساتھ موجودہ اسکیموں ، مشنری طریقہ کارکومزیدبہتر کرنے کے لئے ، اسی طرح نئی اسکیموں ، مشنری طریقہ کارکوجاری کرنے کے لئے شہری مشورے دیں سکتے ہیں۔
 شہریوں کواپنے مشورے 31؍جنوری 2018 تک www.maharashtra.mygov.in اس ویب سائٹ پر روانہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
****************************
 ریاست کے راستوں کی ترقی کے لئے ضروری اراضی فوراً تحویل میںلینے کے احکامات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے تمام ضلع کلکٹرس کو دئیے ہیں۔’’بھارت مالا‘‘ راستوں کی ترقی کی اس اسکیم کاکل ممبئی میں جائزہ لیتے ہوئے وہ مخاطب تھے۔
 مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قومی شاہراہ اتھاریٹی کے کاموں کااضلاع کے لحاظ سے جائزہ لیا۔
****************************
 ناسک کے کُسم گراج پرتشٹھان کی جانب سے دئیے جانے والے گوداوری گوروایوارڈس کل ظاہرکردئیے گئے۔21؍ہزارروپئے یادگاری نشانی اورسپاس نامہ پریہ ایوارڈس مشتمل ہیں۔ کسم گراج یادگاری دن کے موقع پردس مارچ کویہ ایوارڈس تقسیم کئے جائیںگے۔
****************************
 ساہتیہ سمیلن کی وجہہ سے مراٹھی زبان کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایسا تیقن رکن پارلیمنٹ سپریہ سڑے نے ظاہرکیا۔بیڑ میں8؍ویں مراٹھواڑہ مصنفہ ساہتیہ سمیلن کاافتتاح کل سپریہ سڑے کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس موقع پروہ مخاطب تھیں۔ حکومت کے ضلع پریشداسکولس بند کرنے کی وجہہ سے دیہی علاقوں کے بچے تعلیم سے محروم رہیںگے۔اس کی وجہہ سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل اُنہوںنے کی۔سمیلن کی صدردیپاشرساگر، سابقہ سمیلن صدر ورشالی کنہاڑکر، سماجی ورکرودھیاباڑ اس موقع پرموجودتھیں۔
****************************
 نئے روزگارفراہم کرنے کے لئے حکومت کسی قسم کی کوشش نہیں کررہی ہے۔ایسا الزام راشٹروادی کانگریس کے رہنمااجیت پوار نے عائد کیا ہے۔ پارٹی کے ہلہ بول احتجاج میںناندیڑ میں وہ کل صحافیوں سے مخاطب تھے۔
 اس موقع پرقانون سازکونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما دھننجے منڈے، پارٹی کے ترجمان نواب ملک اوررکن اسمبلی ستیش چوہان موجودتھے۔ لوہا میں کل پارٹی کی جانب سے اجلاس منعقد کیاگیاتھا۔ہمارے نمائندے نے اس کی اطلاع دی۔پربھنی ضلع کے گنگاکھیڑ میںبھی ہلہ بول احتجاج کے جلسہ میں مخاطبت میںپوار نے مکمل قرض معافی ہونے تک ہلہ بول احتجاج جاری رہنے کاذکر کیاہے۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
****************************
 دفاعی چمپئن بھارت نے نابینا کرکٹ کھلاڑیوں کاورلڈکپ جیت لیاہے۔اس نے کل متحدہ عرب امارات UAEمیںشارجہ کے مقام پر فائنل میںپاکستان کودووکٹ سے ہراکریہ اعزازحاصل کیا۔بھارت کی جانب سے سُنیل رمیش نے شاندار93 رن بنائے۔ٹیم انڈیا نے جیت کے لئے 309رن کانشانہ 8؍وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیاجبکہ ابھی ایک اوورپھینکاجاناباقی تھا۔اس سے پہلے بلے بازی کے لئے بلائے جانے پرپاکستان نے بھارت کے سامنے بدرمنیرکے پچاس رن کی بدولت 40؍اوورس میں8 پر308؍کانشانہ مقررکیاتھا۔
****************************
 

No comments: