Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 23 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍جنوری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
دِلّی پولس نے کل سیمی ،اِنڈین مجا ہدین کے عبد السبحان قریشی کو گرفتار کیا ہے جو پولس کو سب سے زیادہ مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے۔ خصو صی سیل کے ڈِپٹی کمشنر پولس PS Kushwahaنے نا مہ نگاروں کو یہ جانکا ری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ کچھ دیر گو لیاں چلنے کے بعد اُسے حراست میں لیا گیا۔ یہ گرفتا ری دِلّی میں غازی پور علا قے سے کی گئی۔ کہا جا تا ہے کہ گجرات کے2008 کے بم پھٹنے کے واقعات میں قریشی کا دماغ کار فر ما تھا۔ قریشی کو کل دِلّی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیاجہاںعدالت نے اُسے 14؍دن کی پولس تحویل میں دے دیا۔ کُشواہا نے بتا یا کہ قریشی فرضی دستا ویزات کے ساتھ نیپال میں رہ رہا تھا اور وہ اِنڈین مجا ہدین کو سر گرم کر نے کے لیے بھارت آ یا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
سپریم کورٹ نےCBI کے خصو صی جج بی ایچ لو یا کی پر اسرار موت سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور اور ممبئی کی بینچ میں
التواء میں پڑی دو عذر دا ریوںکو اپنے یہاں منتقل کر لیا ہے۔عدالت عالیہ میں دائر عذر دا ریوں کی سماعت کر تے ہوئے چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی سر براہی والی بینچ نے ملک کی تمام ہائی کورٹس کو لو یا کی موت سے متعلق درخواستوں پر سماعت کر نے سے روک دیا ہے۔
بینچ میں جسٹِس اے ایم خانویلکر اورجسٹِس ڈی وائی چندر چوڑ شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اِن دو درخواستوںمیں اٹھائے گئے معاملات بہت سنگین ہیں اور عدالت کو چاہیے کہ وہ تمام دستاویزات پرانتہائی سنجیدگی سے غور کرے۔بینچ نے فریقوں سے کہا ہے کہ وہ بی ایچ لو یا کی موت سے متعلق اُن تمام دستاویزات کی فہرست تیار کرے جنہیں اب تک داخل نہیں کیا گیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 2؍ فروری کو ہو گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اِس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ میں14؍ریاستیں اور9؍ مرکزی وزارتیں شر کت کریں گی۔اِن جھانکیوں میں ملک کی مالا مال ثقا فتی وراثت جنگلاتی و حیاتیاتی نبا تا ت اور ملک کی سماجی، اقتصادی تر قی سمیت مختلف موضوعات کو پیش کیا جائے گا۔آپریشن کلین منی ، کھیلو اِنڈیا اور
آ سیان اِنڈیا جھانکیوں کے کچھ موضوعات بھی شامل رہیں گے۔وزارت دفاع کے تعلقات عامّہ کے افسر نے نئی دِلّی میں میڈیا کو بتا یا کہ اِس سال پہلی مرتبہ آل اِنڈیا ریڈ یو پریڈ میں شامل ہو گا جسمیں عوامی خد مات، ملک کی سما جی ،ثقا فتی اور لسانی وراثت کے تحفظ اور اُسکے فروغ کے لیے آٹھ دہائی سے زیادہ کے سفر کو پیش کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اپو زیشن جماعتوں نے ریاستی حکو مت کے اُس فیصلے پر تنقید کی ہے جسکے تحت آ پلا سر کار مراکز پر یوگ گرو با با رام دیو کی نِجی کمپنی کی منصو عات فروخت کرنے کی اجا زت دی گئی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چو ہان نے کہا کہ اطلا عات و نشر یات محکمے نے اِس بارے میں ایک حکم نا مہ جاری کیا ہے اور ایسا کر کے ریاستی حکو مت با با رام دیو کی پرائیوٹ کمپنی کی ایجنٹ بن گئی ہے۔
دوسری جانب قا نون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے بھی اِس حکم نا مے کو مسنوخ کر نے کا مطالبہ کیا جس میں رام دیو کی نجی کمپنی کو سر کا ری مراکز پر مصنو عات فروخت کر نے کی اجازت دی گئی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
آل اِنڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدر آ باد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے مسلم خواتین کو انصاف دلانے کے نام پر شر یعت میں ہو رہی مدا خلت کا مقصد مسلم نو جوانوں کو جیلوں میں بند کر نا ہے۔ اویسی کل اورنگ آ باد کے عام خاص میدان میں تحفظ شریعت عنوان کے تحت منعقدہ جلسہ ٔ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ تین طلاق کا معاملہ شریعت سے جڑا ہے اور اِس پر قا نو ن بنا نے سے پہلے مرکزی حکو مت کو مسلم پر سنل لاء بورڈ سے صلاح و مشو رہ کر نا چا ہیے تھا۔ اویسی نے کہا کہ مرکزی حکو مت یہ جھو ٹا پرو پیگنڈا کر رہی ہے کہ تین طلاق پر مسلم مما لک میں سزائیں دینے کی گنجائش موجود ہے ۔جلسۂ عام میںMIM کے رکن اسمبلی اِمتیاز جلیل، آل اِنڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ کے سیکریٹری مو لا نا محمد عمرین اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجودتھی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ریاستی خواتین کمیشن کی صدر وِجیہ راہٹکر نے کہا ہے کہ انتخا بات پر ہونے والے اخرا جات میں بچت کر نے کے لیے لوک سبھا اور ریاستی وِدکھان سبھائوں کے انتخا بات ایک ساتھ ہونے چا ہیے۔ راہٹکر کل اورنگ آ باد میں دستور کی73؍ اور74؍ ویں تر میم کے25؍ سال مکمل ہونے پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرر ہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ایک ساتھ انتخا بات ہونے سے سر کا ری مِشنری پر پڑ نے والا بوجھ کم ہو گا۔ اِس ایک روزہ کانفرنس میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بی اے چو پڑے اور ڈویژنل کمِشنر ڈاکٹر پُر شو تّم بھاپکر کے علا وہ کئی معزز شخصیات نے شر کت کی ۔ اِس موقع پر علا قائی خود مختار اِداروں کے کام کاج اور انتخا بی اصلا حات کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ریاستی حکو مت کی جانب سے اعلا نات کی بارش کی جاتی ہے لیکن اُن میں سے کوئی بھی منصو بہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا۔ NCP رہنما اجیت پوار نے یہ بات کہی۔ پوار کل ہنگو لی میں NCP کی ہلّہ بول یاترا کے ضمن میں منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقع پر حکو مت کے اشتہا رات پر بھی تنقید کی گئی۔ مقررین نے دھنگر ،مراٹھا ، مسلم اور لنگا یت سماج کو ریزر ویشن دینے کامعاملہ بھی اُٹھا یا ۔ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے دھننجئے منڈے نے ایندھن کی قیمتوں میں اضا فے پر حکو مت پر نکتہ چینی کر تے ہوئے اُسے کسان مخا لف قرار دیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
عثمان آباد ضلع سے گذ ر نے والی چار مجوزہ قو می شاہراہوں کے کاموں کو منظوری دیدی گئی۔ نیشنل ہائی وے اتھا ریٹی آف اِنڈیا
) (NHAIجلد ہی اِن کاموں سے متعلق نوٹِفکیشن جاری کر کے کام کی شروعات کریگی۔ اِن چار قو می شاہراہوں میں سے دو سو کلو میٹر طویل راستہ عثمان آباد ضلع کے بھوم اور پرنڈا تعلقوں سے ہو کر گذرے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کل اورنگ آ باد میں نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے یوا کانگریس کے کار کنوں کی جانب سے سائیکل ریلی نکا ل کر احتجاج کیا گیا۔ اِس موقع پر ریاست میں بر سر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا اتحاد کی حکو مت کے خلاف مظا ہرے کیئے گئے۔ کرانتی چوک سے شروع ہوئی اِس سائیکل ریلی میں حکو مت مخا لف نعرے بازی کر تے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment