Wednesday, 24 January 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴ ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 شیو سینا نے کہا ہے کہ وہ 2019؁ کے مہا راشٹر اسمبلی اور لوک سبھا انتخا بات کسی کے بھی ساتھ اتحاد نہ کر تے ہوئے اپنے بل بوتے پر لڑے گی۔ البتہ شیو سینا نے مرکز اور ریاست میں بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں بنے رہنے پر خا مو شی بر قرار رکھی ہے۔ آنجہا نی شیو سینا سر براہ بال ٹھا کرے کی جینتی کے موقع پر کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں شیو سینا رکن پارلیمنٹ اور رہنما سنجئے رائوت نے اِس بارے میں قرار داد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ رائوت نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ شیو سینا اپنے دم پر مہا راشٹر میں لوک سبھا کی 48؍ سیٹوں میں سے کم از کم 25؍ سیٹیں اور وِدھان سبھا کی288؍ سیٹوں میں سے 125؍ سیٹیں جیتے گی۔ شیو سینا مہارشٹر اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکو مت کی مختلف پا لیسیوں پر لگا تار نکتہ چینی کر رہی ہے جن میں نوٹ بندی ، جی ایس ٹی ، کسانوں کے حا لات اور پا کستان کے ذریعے ہورہے سر حد پار حملے شامل ہیں۔پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے جو کل دو بارہ پارٹی صدر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں نے کہا کہ شیو سینا نے اب تک مہا راشٹر سے باہر اسلیے چنائو نہیں لڑا کیوںکہ وہ ہندو وٹوں کا بٹوارہ نہیں چا ہتے تھے لیکن اب وہ مستقبل میں نتیجوں کی پر واہ کیئے بغیر تمام ریاستی اسمبلیوں کے انتخا بات لڑیں گے۔
 اِس بیچ اپو زیشن کانگریس اور این سی پی نے شیو سینا کے اعلان پر طنز کیا ہے اور پو چھا ہے کہ اگر ایسا ہے تو شیو سینا بی جے پی کی قیا دت والے اتحاد میں کیوں حلیف بنی ہوئی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد کی عدالت نے2009؁ کے وِدھان سبھا انتخابات کے دوران مہا راشٹر پو لیو شن کنٹرول بورڈ میں کیئے گئے
118؍ افسران کے تقرر کو ردّ کر دیا۔ اِس بارے میں مفاد عا مّہ کی عر ضی عدالت میں داخل کی گئی تھی جس میں اِن تقررات کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تقررات کا عمل دو ہرا یا جائے اور در خواست گذار کو اخر ا جات کی بھر پائی کے طور پر ایک لاکھ روپئے ادا کیئے جائیں ۔ واضح ہو کہ مہا راشٹر پو لیو شن کنٹرول بورڈ نے انتخا بی کمیشن سے30؍ خالی آ سا میایوں پر تقرر کر نے کی اجازت مانگی تھی جبکہ در حقیقت پو لیو شن بورڈ نے118؍ آ سا میوںپر تقررات کر لیے تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 سپریم کورٹ نے کل فلم پد ما وت کی نما ئش سے متعلق اپنے پہلے حکم میں تر میم کر نے سے انکار کر دیا۔ اس طرح فلم کی اِس ماہ کی
25؍ تاریخ کو ملک گیر پیما نے پر نمائش کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی سر براہی والی بینچ نے راجستھان اور مدھیہ پر دیش حکو متوں کی طرف سے اِن ریاستوں میں فلم کی نمائش کے خلاف دائر عرضداشتیں مسترد کر دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لو گوں کو عدالت عالیہ کے حکم کو سمجھنا اور اِسکی پیر وی کر نی چا ہیے۔ جسٹِس اے ایم کھا نولکر اور جسٹِس ڈی وائے چندر چوڑ والی بینچ نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا حکو مت کی ذمہ داری ہے ۔ عدالت نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اِسکے حکم کی تعمیل کریں البتہ اگر امن و امان کی کوئی صورتحال پیدا ہو تی ہے تو وہ دو بارہ رجوع کر سکتی ہیں۔ بینچ نے شری راشٹریہ راجپوت کرنی سینا اور اکھیل بھارتیہ چھتر یہ مہا سبھا کی طرف سے فلم کی نمائش روکنے کی عرضیوں کو بھی خارج کر دیا ۔ اِس سے پہلے عدالت نے دیگر ریاستوںکو متنبہ کیا تھا کہ وہ فلم کی نمائش کے خلاف کوئی حکم جا ری نہ کریں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے حکو مت کی جانب سے غیر تسلیم شدہ ہونے کے باوجود طالب علم کو بار ہویں جماعت کا سر  ٹیفکیٹ دینے والے اِدارے اور دِلّی کی کائونسل آف ہائر ایجو کیشن بورڈ کو دس لاکھ روپئے بطور نقصان بھر پائی دینے کی ہدا یت دی ہے ۔  اورنگ آباد کے پُنڈ لِک نگر علاقے میں واقع لائف ٹیکنا لو جی کالج نے منظوری نہ ہونے کے با وجود طالب علم کو با رہویں جماعت کامیاب ہونے کا سر  ٹیفکیٹ عطا کیا تھا۔ عدالت نے مذکو رہ کالج اور بورڈ پر فوجداری نو عیت کی کار وائی کرنے کی ہدا یت بھی دی۔ عبد الباقی عبد الجبار نا می طا لب علم نے اِس با رے میں عدالت کا در وازہ کھٹکھٹا یا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوئے اضا فے کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے 29؍ تا31؍ جنوری کے دوران ریاست گیر سطح پر آندو لن کیا جائے گا۔ مہا راشٹر کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پار لیمنٹ اشوک چو ہان نے کل ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ چو ہان نے کہا کہ ملک میں اور ریاست میں ہر دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتو ں میں اضا فہ کیا جا رہا ہے اور دا موں میں اضا فے کے نام پر عوام کو لو ٹا جا رہا ہے۔ اُنھوں نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد جی ایس ٹی کو کم کر کے عوام کو راحت پہنچا نے کا مطا لبہ کیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کہا ہے کہ جمہو ریت کو استحکام بخشنے کے لیے مستقبل کے رائے دہندگان کو خواندہ بنا نا نہا یت ضروری ہے ۔ لاتور ضلع انتخا بی دفتر کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کل شریکانت اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارتی دستور نے اپنے ہر شہری کو رائے دہی کے بنیادی حق سے نوازا ہے اور سبھی اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے جمہوریت کو تقویت بخشنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 آج کے ڈیجیٹل دور میں سائبر جرائم میں اضا فہ ہو رہاہے اور اِس سے بچنے کے لیے ہر ایک کو لین دین کے دوران محتا ط اور چو کس رہنے کی ضرورت ہے ۔ جالنہ کے پولس سُپرنٹنڈنٹ رامناتھ پو کلے نے یہ بات کہی۔ جالنہ، بیڑ،پر بھنی اور اورنگ آباد کے صحا فیوں کے لیے کل منعقدہ ایک ورکشاپ سے پوکلے مخا طب تھے۔ بیڑ میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے اعلی پولس افسر سُدھیر کھیرڈکر نے کہا کہ سو شل میڈ یا کا استعمال ذمہ داری سے کر نے کی ضرورت ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بھارت اور جنو بی افریقہ کے در میان کھیلا جا نے والا تیسرا اور آ خری کر کٹ ٹیسٹ میچ آج سے جنو بی افریقہ کے جو ہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطا بق میچ دو پہر دیڑھ بجے شروع ہو گا ۔ دو نوں ٹیسٹ مقابلے جیت کر جنو بی افریقہ پہلے ہی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


No comments: