Monday, 29 January 2018


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شر وع ہو رہا ہے۔ آج صبح11؍بجے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند کے خطاب کے ساتھ اِس اجلاس کا آ غاز ہو گا۔ اِس کے بعد اقتصا دی سر وے پیش کیا جائے گا۔ آئندہ جمعرات یکم فر ری کو2018-19؁ کا سا لا نہ مالیا تی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مر حلہ 9؍ فروری تک چلے گا پھر ایک ماہ کی تعطیلات کے بعد5؍ مئی کو اجلاس کا دو با رہ آ غاز ہو گا اور یہ
6؍ اپریل تک جا ری رہے گا۔اِس اجلاس کے دوران طلاق ثلا ثہ بل اور پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی در جہ دینے کا بل منظور کر وا نے کی حکو مت کی کوشش کرے گی۔
 وزیر اعظم نریندر مودی نے حزب اختلاف سے در خواست کی ہے کہ پار لیما نی اجلاس کے دوران تعائون کر یں۔ اجلاس سے قبل کل
حکو مت کی جانب سے کُل جما عتی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پار لیما نی امور کے وزیر اننت کُمار نے اخبا ری نمائندوں کو میٹنگ کی تفصیلات سے آ گاہ کر تے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس 2؍ گھنٹے جا ری رہا ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ حکو مت کسی بھی موضوع پر مبا حثے کے لیے تیار ہے۔
اننت کُمار نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا اسپیکر سُمِتّرا مہا جن کی جانب سے طلب کر دہ اجلاس کے دوران پار لیما نی اجلاس مؤثر طریقے سے چلا نے کا تمام جماعتوں نے تیقن دیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 معذور ملا زمین کے لیے ریزر ویشن تین فیصد سے بڑھا کر 4؍فیصد کر نے کا فیصلہ مرکزی حکو مت نے کیا ہے۔ اِس فیصلے کے بعد اب جسما نی اور ذہنی طور پر معذور افراد کے علا وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والے افراد کو بھی مرکزی حکو مت کی نوکریوں میں ریزر ویشن دیا جائے گا۔ اِس سلسلے میں تمام سر کا ری محکموں کو حکم نا مہ جا ری کر دیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ زائد المیعاد ہر چیز کو مسترد کر کے جہاں ضرورت ہو وہاں ترا میم کو قبو ل کر نا چا ہیے۔ کل آ کاشوانی پر من کی بات پرو گرام میں وزیر اعظم نے کہا کہ تر میم اور تبدیلی بھارت کی روا یت رہی ہے اور عوام کو چا ہیے کہ غلط روا یات کو ختم کر نے کا ہر ایک عزم کرے۔ اُنھوں نے کہا کہ 30؍ جنوری کو با با ئے قوم مہا تما گاندھی کی بر سی ہے اور اُن کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عزم کر نا ہی با بائے قو م کے لیے سب سے بڑا خراج عقیدت ہو گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر پریڈ کے دوران شیو اجی مہا راج کے ابھِشیک پر مبنی مہا راشٹر کی جھا نکی نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ کل نئی دہلی میں منعقدہ ایک پرو گرام میں وزیر دفاع نِر ملا سیتا رمن کے ہاتھوں مہا راشٹر کے کلچرل ڈائریکٹو ریٹ کے ڈائریکٹر سنجئے پاٹل کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران مختلف ثقا فتی پرو گرام منعقد کیئے گئے تھے جس میں ناگپور کے جنوب وسطی مرکز کو پہلا انعام دیا گیا ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 سا بق وزیر اعلیٰ پر تھوی راج چو ہان نے کہا ہے کہ اگر چہ شیو سینا نے 2019؁ کا الیکشن تنہا لڑ نے کا اعلان کیاہے لیکن اُس کی حلیف جماعت بی جے پی شیو سینا کو ایسا کر نے نہیں دے گی۔ کل ممبئی میں خبر رساں اِدارے پی ٹی آئی سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ شیو سینا کو تنہا انتخا بات لڑنے سے روکنے کے لیے بی جے پی اپنی تمام تر سیا سی طا قت جھونک دے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 کل ملک بھر میں انسداد پو لیو مہم کے تحت کمسن بچوں کو پو لیو کے ڈوز پلائے گئے۔ سر کا ری ذرائع نے بتا یا کہ ہے مراٹھواڑہ کے تمام
8؍ اضلاع میں یہ مہم پوری طرح کا میاب رہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ریاست کے وزیر برائے بقائے آب رام شِندے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر قحط سالی اور پا نی کی قلت کے مسائل سے نجات کی سمت گامزن ہے ۔ وہ کل اورنگ آباد میں منعقدہ11؍ ویں سا ہتیہ سمیلن سے مخا طب تھے۔ بزرگ مراٹھی شاعر  پھ  مو  شِندے  کے ہاتھوں اِس سمیلن کا افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر کلاسیکل گلو کار پنڈِت ناتھ رائو نیرڑ کر کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 سما جی انصاف کے مملکتی وزیر دلیپ کامبڑے نے ما تنگ سما ج کے افراد کو تر غیب دی ہے کہ لوک شاہر اننابھائو ساٹھے کار پو ریشن کی معرفت حاصل کیئے گئے قر ضۂ جات ادا کر کے وہ عزت نفس کے ساتھ زندگی گذاریں ۔ و ہ کل اورنگ آ باد میں منعقدہ ما تنگ سماج کے ریاستی سطح کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 آسٹریلین او پن ٹینِس چیمئن شِپ کے مِکسڈ ڈبلز مقا بلوں میں رو ہن بو پنّا اور ٹیمِیا با بوس کی جو ڑی کو دوسرے مقام پر ہی اکتفا کر نا پڑا۔ کل کھیلے گئے فائنل میں کرو شیا کے میٹ پوِچ اور کینیڈا کی گیبریلا دابروسکی کی جو ڑی نے بو پنا -با بوس کی جوڑی کو شِکست دی۔
 مردوں کے سِنگلز مقابلوں میں سو ئٹزر لینڈ کے راجر فیڈر نے فتح حاصل کی ۔ اُنھوں نے فائنل میں کروشیاء کے مرین سی لِک کو شِکست دے کر چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن اپنے نام کیا۔ فیڈر کا اپنے کریئر کا یہ 20؍واں گرینڈ سلام ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments: