Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍جنوری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
اُنہتّر واں یوم جمہور یہ کل ملک بھر میں جوش و خروش سے منا یا گیا۔ دِلّی کے راج پتھ پر ہوئی مرکزی تقریب میں صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند نے پر چم کُشائی کی اور تینوں مسلح افواج کی سلامی قبول کی۔ اِس موقع پر بھارتیہ فضا یہ کے گرُڈ کمانڈو جیو تی پر کاش نِرالہ کو بعد بعد از مرگ اشوک چکر سے نوازاگیا۔ سبھی دس آ سیان مما لک کے سر براہان اِس مر تبہ کے یوم جمہو ریہ پر بطور مہمان خصو صی موجود تھے۔ پریڈ میں مسلح افواج کئی ریاستوں اور مختلف محکموں کی جھانکیاں پیش کی گئیں۔ بھارت کے قو می ریڈ یو آکاشوانی کی جھا نکی بھی پہلی مرتبہ یوم جمہو ریہ پریڈ میں پیش کی گئی۔ اِسکے علا وہ مہا راشٹر کی شیوا جی مہاراج کی تاجپو شی پر مبنی جھانکی بھی لو گوں کی تو جہ کا مرکز رہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
یوم جمہوریہ کے موقع پر کل ریاست بھر میںبھی پر چم کُشائی کی گئی۔ اِس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ ممبئی کے شیوا جی پارک میں گور نر سی وِدّیا ساگر رائو نے پر چم کشائی کی۔ وِدھان بھون میں قا نون ساز کونسل کے اسپیکر رام راجے نِمبالکر کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی۔
اورنگ آباد میں رابطہ وزیر ڈاکٹر دیپک سا ونت نے پر چم کُشائی کی اِسکے بعد منعقدہ تقریب میں سا ونت نے اورنگ آ باد ضلع کی تر قی میں دِلّی -ممبئی اقتصادی راہداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
یوم جمہوریہ کے موقع پر پولس اِنسپکٹر اوِناش آگھائو کو صدر جمہوریہ انعام سے جبکہ پولس سب اِنسپکٹر دھرم سنگھ سُندر ڈے کو خصو صی خد مات انعام سے نوازا گیا۔ اورنگ آباد ضلع میں چو ری کی وار داتوں کو منظر عام پر لا نے پر پولس سُپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آر تی سنگھ کو بھی تو صیفی سند سے نوازا گیا۔ جالنہ میں رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر کے ہاتھوں پر چم کُشائی کی گئی۔ ناندیڑ میں رابطہ وزیر رام داس کدم نے پر چم کُشائی کی۔ اِس موقع پر کدم نے کہا کہ بھارت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ذات اور مذہب کے مختلف ہونے کے با وجود بھارت ایک ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
پر بھنی میں بھی رابطہ وزیر گلاب رائو پاٹل کے ہاتھوں پر چم کُشائی کی گئی۔ ہنگو لی میں رابطہ وزیر دلیپ کامبلے نے پر چم کشائی کی ۔ لاتور میںبھی رابطہ وزیر سنبھا جی پاٹل نِلنگیکر نے پر چم کُشائی کی۔ بیڑ کی رابطہ وزیر پنکجا منڈے نے پر چم کشائی کے بعد کہا کہ بیڑ ضلع میں لڑکیوں کی پیدائش کا تنا سب بڑھ کر اب ایک ہزار لڑ کوں میں927؍ ہو گیا ہے۔ جو پہلے 858؍ تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اپو زیشن جماعتوں کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر کل ممبئی میں دستور بچائوں ریلی نکالی گئی۔ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار ، سا بق رکن پارلیمنٹ شرد یادو، نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ، گجرات کے پٹیل رہنما ہار دِک پٹیل اور سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے رکن پارلیمنٹ راجو شیٹی سمیت کئی رہنمائوں نے جلوس میں شر کت کی۔ اِس بیچ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی کل ممبئی میں تِرنگا یاتّرا نکا لی جس میں بی جے پی کے کئی وزراء ،اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ شریک تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
کو لہا پور ضلع میں کل پیش آئے دو مختلف حادثوں میں 12؍لو گوں کی موت ہو گئی۔ کل صبح پونے سے گنپتی پُلے جانے والی کار شاہواڑی کے مقام پر درخت سے جا ٹکرائی جِس میںچھ افراد کی موت ہو گئی۔ مہلو کین میں تین خواتین شامل ہیں۔
دوسرا حادثہ آ دھی رات کو پیش آ یا جب گنپتی پُلے سے پو نے کی جانب آ رہی مِنی بس پنچ گنگا ندی میں جا گری ۔ حادثے کے بعد اب تک چار نعشیں نکا لی جا چکی ہیں۔ بچائے گئے سات مسا فریں میں سے چار زخمی مسا فرین کا علاج جاری ہے۔ بس میں سوار چھ مسا فرین اب بھی لا پتہ ہیں جس سے مر نے والوں کی تعداد میں اضا فہ ہو نے کا خد شہ ظا ہر کیا جا رہا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
جالنہ ضلع کلکٹر دفتر کے باہر کل کچھ کسا نوں نے خود سوزی کی کوشش کی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے ناگپور-ممبئی سمرُدّھی شاہراہ کے لیے تحویل میں لی گئی اُنکی زمینوں کو زیادہ معا وضہ دینے کے لیے انتظا میہ کو محضر دے رکھا تھا اور اِس بارے میں کوئی فیصلہ نہ ہونے پر اُنکی جانب سے خود سو زی کر لینے کا انتباہ بھی دیا گیا تھا۔ پولس نے اِس معا ملے میں گیارہ کسا نوں کو حراست میں لیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آ باد ضلع کے رابطہ وزیر اور ریاستی وزیرصحت ڈاکٹر دیپک سا ونت نے کہا ہے کہ شمسی توا نائی پرو جیکٹ کی شروعات اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کی جانب سے اِسمارٹ سِٹی کے لیے کیئے گئے کا موں میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ ڈاکٹر سا ونت کل اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کی عمارت کی چھت پر نصب شمسی توانئی پرو جیکٹ کے افتتاح کے بعد بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مذکو رہ پرو جیکٹ سے کار پوریشن کے بجلی بل میں کمی ہو گی اور اِس بچی ہوئی رقم کو تر قیاتی کا موں میں استعمال کر نا ممکن ہو سکے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بھارت اور جنو بی افریقہ کے در میان جو ہانسبرگ میں جا ری تیسرے اور آخری کر کٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کل کھیل ختم ہونے تک جنو بی افریقہ نے اپنی دوسری اِننگز میں ایک وِکٹ کے نقصان پر سترہ رن بنا لیے تھے۔ اِس سے پہلے بھارت نے دوسری اِننگز میں247؍ رن بنائے تھے۔ بھارت کو اِس ٹیسٹ میچ میں223؍ رنوں کی سبقت حاصل ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
نیوزی لینڈ میں جا ری انڈر19؍ کر کٹ عالمی کپ میں بھارت نے کل بنگلہ دیش کو131؍ رنوں سے ہرا تے ہوئے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ سیمی فائنل میں منگل کے روز بھارت کا مقا بلہ روا یتی حریف پا کستان سے ہوگا۔

No comments:
Post a Comment