Monday, 22 January 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
عام آدمی پارٹی کے20؍اراکین اسمبلی کو نا اہل قرار دیئے جانے کی انتخا بی کمیشن کی سفارش کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کو وِند نے منظوری دیدی ہے۔ جس کے بعد دہلی حکو مت نے ایک حکم نا مہ جا ری کیا جس میں اِن20؍اراکین اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دیئے جا نے کا اعلان کیا۔نفع بخش عہدے پر فائز رہنے کے معاملے میں انتخا بی کمیشن نے اِن ارکان کو نا اہل قرار دیا ہے۔
دریں اثناء عام آ دمی پارٹی کے قائد آشوتوش نے انتخا بی کمیشن کے اِس فیصلے کو غیر آئینی اور جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اِس فیصلے کے با وجود دہلی کی کیجریوال حکو مت کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ 20؍اراکین کی رکنیت ختم ہونے کے بعد بھی عام آدمی پارٹی کے پاس دہلی کی70؍ رکنی اسمبلی میں46؍نشستوں کے ساتھ اکثر یت موجود ہے۔
****************************
مرکزی حکو مت نے پیاز کی اقل بر آ مداتی نرخ میں دیڑھ سو ڈالر تخفیف کر کے 700؍ ڈالر فی میٹرک ٹن کر دی ہے۔ اندرون ملک پیاز کی قیمت میں کمی کے با عث حکو مت نے بر آ مداتی قیمت کم کی ۔ غیر ملکی تجا رتی ڈائریکٹو ریٹ کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہنئی قیمتیں آئندہ ماہ کی20؍ تاریخ تک نافذ رہیں گی۔ اِس سے قبل گذشتہ برس نومبر میں پیاز کے اقل بر آ مداتی نرخ طئے کیئے گئے تھے۔
****************************
ممبئی عدالت عا لیہ نے کہا ہے کہ مقا می خود مختار اِداروں میں ملازمین کی بھر تیاں صلا حیتوں کی بنیاد پر ہی کی جا نی چا ہیے۔
 ممبئی میونسپل کار پو ریشن کے درجہ چہا رم کے15؍ ملازمین نے کار پو ریشن میں کلرک کی خا لی آ سا میوںپر اُن کا تقرر کر نے کی در خواست عدالت میں جمع کر وائی تھی۔ تا ہم عدالت نے اُن کی یہ در خواست مسترد کر دی ۔ اپنے فیصلے میں عدالت عالیہ نے کہا کہ لوکل باڈیز کے کام میں شفا فیت اور بہترین معیار لانا لازم ہے۔
****************************
حکو مت مہا راشٹر کاغذی لاٹری کی بجائے عنقریب آن لائن لاٹری شروع کر نے پر غور کر رہی ہے۔ ریاستی حکو مت کے شعبۂ منصو بہ بندی کے سیکریٹری وِجئے کمار گو تم نے بتا یا کہ کیرا لہ حکو مت کو آن لائن لاٹری سے بڑے پیما نے پر آ مد نی ہو رہی ہے۔ اور اِس طریقۂ کار کا حکو مت مہا راشٹر بھی جائزہ لے رہی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ آن لائن لاٹری سے کیرا لہ حکو مت کو سا لا نہ1300؍ کروڑ روپئے کی آ مد نی ہو تی ہے جبکہ حکو مت مہا راشٹر میں جا ری طریقہ کار سے حکو مت کو صرف 132؍ کروڑ روپئے کی آمدنی ہو تی ہے۔ آئندہ اپریل سے ریاست میں بھی آن لائن لاٹری شروع کیئے جانے کا امکان ہے۔
****************************
الیکشن کمشنر اوم پر کاش راوت کو ملک کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ موجود ہ چیف انتخا بی کمشنر اچل کُمار جیو تی آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور  راو ت کل اِس عہدے کا جائزہ لیں گے۔ اوم پر کاش راوت کی جگہ سابق مالیاتی سیکریٹری اشوک لواسا کو انتخا بی کمشنر بنا یا گیا ہے۔
****************************
اورنگ آ باد میں منعقدہ پانچواں بین الاقوا می فلم فیسٹیول معروف ہدا یت کار وِدور گو پال کرشنن کی مو جود گی میں کل اختتام پذیر ہوا ۔ اِس فیسٹیول میں منوج کدم کی فلم شِتیج کوبہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ اِسی فلم کی ادا کارہ ویشنوی تانگڑے کو بہترین ادا کارہ اور پیو پا کے ہدا یت کار راہول بینر جی کو بہترین ہدا یت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔
****************************
اورنگ آ باد میں منعقدہ سہ روزہ ویدِک سمیلن کل اختتام پذیر ہوا۔ رکن پارلیمنٹ اور سمیلن کی استقبالیہ کمیٹی کے صدر چندر کانت کھیرے نے کہا کہ ویدوں کی عام فہم زبان میں تفسیر کی جائے تو ہر ایک کام وید کے مطا بق انجام دیا جائے گا۔ اِس موقع پر میئر نند کُمار گھوڑیلے بھی مو جود تھے۔
****************************
خواتین اور بہبود اطفال کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ سیا ست کے علاوہ ادب میں بھی ذات پات اور طبقا تی کشمکش کا رنگ نظر آ نا ایک افسوسناک امر ہے۔ اور تصا نیف میں ذات پات کا ذکر نہ کر نے کی ضرورت پر اُنھوں نے زو ر دیا ۔ وہ کل بیڑ میں8؍ ویں مراٹھواڑہ لیکھِکا سا ہتیہ سمیلن کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
****************************
ڈیویژنل کمشنر پُرشوتّم بھا پکر نے کہا ہے کہ رضا کار تنظیموں کے تعائون سے مختلف اسکیموں کا کامیاب نفاذ ممکن ہو سکا ہے۔ وہ کل اورنگ آ باد میں رضا کار تنظیموں کے ایک اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس موقع پر اسِسٹنٹ کمِشنر شریکانت بھونسلے نے بتا یا کہ مراٹھواڑہ میں ایک لاکھ رضا کار تنظیموں میں سے10؍ ہزار کا رجسٹریشن قوا نین کی خلاف ورزی کے سبب ردّ کر دیا گیا ۔
****************************
گھر کی تلا شی کے لیے آئے اِنکم ٹیکس افسران کے خلاف مزا حمت کر نے اور کار ِ سر کار میں مدا خلف کر نے کے الزام میں دھو لیہ ضلع کی شیر پور تعلقے کے کانگریس صدر اور سا بق صدر بلدیہ پر بھا کر چو ہان کو کل گرفتار کر لیا گیا۔ اُنھیں ایک دن پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا گیا ۔ گذِشتہ 17؍ جنوری کو اِنکم ٹیکس افسران چو ہان کے گھر کی تلا شی لینے آئے تھے تب چو ہان اور اُن کے تقریباً400؍ ساتھیوں نے انکم ٹیکس محکمے کی ٹیم کو زدوکوب کیا اور چو ہان کے گھر سے دستا ویزات غائب کردیں اِس طرح ثبوت ضائع کر نے اور کار ِ سر کار میں مدا خلف کے مرتکب ہوئے اِس سلسلے میں اُن کے خلاف مقد مہ درج کیا گیا تھا۔
****************************

No comments: