Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.01.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 January 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍ جنوری ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
بھیما کوریگائوں میں پیش آئی واردات کے بعد ریاست میں جاری کشیدگی میں کل کم ہوئی اور حالاتِ زندگی معمول پر آگئے۔ گذشتہ تین دن ریاست بھر میں سنگباری اور آتشزنی کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔ کل صبح سے ہی ریاست میں ایس ٹی بس خدمات اور دیگر ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق سڑکوں پر نظر آئے۔ اور تمام تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہوگئیں۔ دریں اثناء راجیہ سبھا میں کل کام کاج کے آغاز کے بعد بھیما کورے گائوں واقعات پر مباحثہ ہوا۔ تمام جماعتوں کے قائدین نے اس واردات کی مذمت کی۔
سماجی انصاف کے وزیر رام داس آٹھولے نے کہا کہ یہ واقعات قابلِ مذمت ہیں اور سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر سیاست نہ کریں۔ اور ترغیب دی کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے ہر ایک کو کوشش کرنا چاہیے۔ رُکن پارلیمنٹ چھترپتی سمبھاجی راجے نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے وارث کی حیثیت سے انہیں اس واقعے کا بے حد دکھ ہوا۔ ریاست کی عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انھوں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ راشٹروادی کانگریس کے سربراہ شرد پوار نے امن و انتظام کی صورتحال بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شیوسینا کے رُکن سنجے رائوت نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں کشیدگی کے پیشِ نظر پولس کا سخت بندوبست کیا تھا اسی لیے صورتحال قابو میں رہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملک گیر صفائی سروے کا کل سے آغاز عمل میں آیا۔ یہ سروے 4/ ہزار سے زائد شہروں میں کیا جارہا ہے۔ اس کے ذریعے تمام شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کا تعین کیا جائیگا۔ آئندہ 10/ مارچ تک یہ سروے مکمل کرلیا جائیگا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پہلے ہی اپیل کی تھی کہ نوجوان اپنے اپنے شہروں میں صفائی سروے میں تعاون کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریلوے گاڑی ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے چلنے پر ریلوے اسٹیشن پر انتظار کرنے والے مسافروں کو اب بذریعہ ایس ایم ایس دی جائیگی۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزار 104/ ٹرینوں کیلئے یہ ایس ایم ایس سہولت موجود ہے۔ اس طریقۂ کار کے باعث ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے ہجوم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملک کی 65/ فیصد آبادی بہت جلد ایف ایم ٹرانسمیٹرس کے احاطے میں آئے گی۔ یہ اطلاع مرکزی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن راٹھور نے کل لوک سبھا میں دی ۔ انھوں نے بتایا کہ 52/ فیصد عوام پہلے ہی ایف ایم ٹرانسمیٹر کے دائرے میں ہیں۔ اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی نے بتایا کہ آکاشوانی کے 57/ ٹرانسمیٹنگ ٹاورز‘ خانگی ایف ایم چینلز کو کرائے پر دئیے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ 2016-17 میں آکاشوانی اور دوردرشن کے ٹاورز کرائے پر دینے سے حکومت کو 41/ کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اسکولی تعلیم کے وزیر ونود تائوڑے نے اعلان کیا ہے کہ غیر انگریزی اسکولوں کے لیے بین الاقوامی تعلیمی بورڈ قائم کیا جائیگا۔ سندھو دُرگ ضلع کے اوروس میں جاری پرائمری اساتذہ کی تنظیم کے اجلاس سے وہ مخاطب تھے۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ یہ بورڈ غیر انگریزی اسکولوں کے لیے نصاب طئے کرے گا۔ ابتدائی مرحلے میں یہ نصاب 100/ اسکولوں میں شروع کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں ریاست کو 26/ ویں مقام سے تیسرے مقام تک پہنچانے اور 25/ ہزار بچوں کو دوبارہ مراٹھی اسکولوں میں لانے کا سہرا اساتذہ کے سر ہے۔
اسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیہی ترقیات کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا کہ مردم شماری اور اس طرح کے دیگر سروے کے کاموں سے اساتذہ کو مستثنیٰ رکھا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ تدریس کے علاوہ دیگر کاموں کی مصروفیات سے اساتذہ کو نجات دی جائیگی۔ تاکہ اساتذہ صرف درس و تدریس اور طلبہ کی صلاحیتوں کو ابھارنے کی طرف پوری توجہ دے سکیں۔ پنکجا منڈے نے مزید کہا کہ اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے طریقۂ کار کا ریاست بھر میں خیر مقدم کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ گذشتہ 3/ برسوں میں ریاست کے گیارہ ہزار گائوں میں پانی کی قلّت سے آزاد ہوگئے ہیں اور مزید 5/ ہزار دیہاتوں کو اسی درجے میں لایا جائیگا۔ جل یُکت شیوار یوجنا کے 2015-16 کے ایوارڈز کل وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں ممبئی میں تقسیم کیے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تھانہ کے راشٹروادی کانگریس کے قائد اور قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین وسنت ڈائو کھرے کل رات گردوں کے مرض کے باعث چل بسے۔ وہ 68/ برس کے تھے۔ آج سہ پہر تین بجے تھانہ میں اُن کی آخری رسومات ادا کی جائینگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بزرگ اور معروف صحافی مختار زیدی کل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ 66/ برس کے تھے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے وہ اسپتال میں شریک تھے۔ مختار زیدی نے 35/ برس تک مقامی اُردو روزنامے اورنگ آباد ٹائمز میں خدمات انجام دیں۔

No comments:
Post a Comment