Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.01.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 January 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍ جنوری ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل اختتام پذیر ہوا۔ پارلیمانی اُمور کے وزیر اننت کمار نے اس اجلاس کو کامیاب قرار دیا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 22/ بل منظور کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ طلاقِ ثلاثہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہونے کی اُمید تھی۔ کانگریس نے لوک سبھا میں اس بل کی حمایت کی لیکن راجیہ سبھا میں بل منظور نہ کرواکے کانگریس نے مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29/ جنوری سے شروع ہوگا۔ اننت کمار نے بتایا کہ 2018-19 کا سالانہ مالی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائیگا۔ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 9/ فروری کو ختم ہوگا اور دوسرا مرحلہ 5/ مارچ تا 6/ اپریل جاری رہے گا۔ راجیہ سبھا اراکین ڈاکٹر کرن سنگھ‘ جناردھن دیویدی اورپرویز ہاشمی کی رکنیت کی میعاد اسی ماہ مکمل ہورہی ہے۔ اس لیے کل انہیں ایوان میں وداعیہ دیا گیا۔ ایوان کے چیئرمین وینکیا نائیڈو‘ حزبِ اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد اور وزیرِ قانون روی شنکر پرساد نے ان تینوں اراکین کے کاموں کی تعریف کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
قانون ساز کونسل کے سابق نائب چیئرمین وسنت ڈائو کھرے کی آخری رسومات کل ممبئی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئی۔ وسنت ڈائو کھرے گردو ں کے عارضے کے باعث پرسوں رات چل بسے تھے۔ وہ 68/ برس کے تھے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے انہیں خراجِ تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کے علاوہ بھی تعلقات کی قدر کرنے والے ایک قائد سے ہم محروم ہوگئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی وزیرِ تجارت و امدادِ باہمی سبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ بینکوں کو قرض کی ادائیگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے دی گئی حد اقل ترین ہے اس لیے کسی بھی کسان کو قرض دینے سے بینک انکار نہ کریں۔ احمد نگر ضلع کلکٹر دفتر میں کل منعقدہ ایک اجلاس میں سے وہ خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے تلقین کی کہ امدادِ باہمی و مارکیٹنگ شعبے کی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ کسانوں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے دودھ کی پیداوار کے ساتھ ساتھ اس کے معیار کو بھی بہتر بنانے کی ترغیب دی ہے۔ کل اورنگ آباد میں چوتھی مہاایگرو 2018ء نمائش کا افتتاح ہری بھائو باگڑے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دودھ کا کاروبار کسانوں کیلئے ایک نعمت ہے اور دودھ کی کوالیٹی بہتر بنانے کی سمت توجہ دینا ضروری ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور جالنہ کے رکن پا رلیمنٹ رائو صاحب دانوے سمیت متعدد قائدین اس تقریب میں شریک تھے۔ زراعت میں نئے نئے تجربے کرنے والے مراٹھواڑہ اور ودربھ کے 16/ کسانوں کا اس موقع پر استقبال کیا گیا۔ اس نمائش میں ماہرین مختلف موضوعات پر کسانوں کی رہنمائی کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پانچواں اورنگ آباد انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آئندہ 18/ تا 21/ جنوری کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ 18/ تاریخ کو شام 6/ بجے پروزون مال کے آئی ناکس سینما ہال میں اَتنو مکھرجی کی ہدایت میں بنی ہندی فلم ’’رُخ‘‘ کی نمائش کے ساتھ اس فلم فیسٹیول کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ معروف اداکار و ہدایت کار امول پالیکر کو اس فیسٹیول کے دوران لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے دیا جائے گا۔ 4/ دن چلنے والے اس فلم فیسٹیول میں 9/ ہندوستانی اور 27/ غیر ملکی فلموں کی نمائش کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے عام اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجلس اتحادالمسلمین کے دو کارپوریٹرز کو کل گرفتار کرلیا گیا۔ گذشتہ 16/ اکتوبر کو منعقدہ عام اجلاس کے دوران پانی کے مسئلے پر ہنگامہ آرائی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ ایم آئی ایم کارپوریٹرز شیخ ظفر شیخ اختر اور سیّد متین سیّد رشید پر الزام ہے کہ انھوں نے عصائے اقتدار چھیننے کی کوشش کرنے سے روکنے والے گارڈپر کرسی دے ماری تھی۔ اس سلسلے میں ان دونوں کے خلاف پولس میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔ شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے پولس نے کل انہیں حراست میں لے لیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اراضی کے مالکانہ حقوق کے تبادلے اور سات بارہ جاری کرنے کیلئے 20/ ہزار روپئے رشوت مانگنے والے تلاٹھی کو کل تلجا پور میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ تلاٹھی پرکاش پوار اور کلرک شنکر سُتار نے رشوت مانگی تھی۔ کل ان کے دفتر میں انسدادِ بدعنوانی محکمے کی ٹیم نے جال بچھا کر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ میں بھیما کورے گائوں واقعات کے پس منظر میں کل مراٹھا سماج کی جانب سے جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں شامل افراد نے ضلع کلکٹر راجیش جوشی کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھیما کورے گائوں واقعے کی تحقیقات کرکے خاطیوں کو سزا دی جائے اور کورے گائوں کے ساکنوں کے خلاف داخل کردہ ایٹراسٹی کے مقدمات واپس لیے جائیں۔

No comments:
Post a Comment