Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
درجِ فہرست ذاتوں اور جماعتوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے والے قانون ایٹراسٹی پر سپریم کورٹ کی جانب سے حال میں دئیے گئے فیصلے کے خلاف مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں از سرِ نو غور کرنے کی درخواست داخل کی ہے جسے کل سپریم کورٹ نے قبول کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا ہیکہ عدالت کے فیصلے سے حکومت متفق نہیں ہے۔ واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے ایٹراسٹی قانون کے تحت داخل کردہ شکایت میں اندراج کردہ ملزمین کو بغیر تحقیقات کے گرفتار کرنے پر روک لگادی ہے‘ ساتھ ہی ایسے ملزمین کیلئے قبل از گرفتاری ضمانت سے روکنے والی ترمیم بھی ہٹادی ہے‘ جس پر حکومت کا کہنا ہیکہ اس طرح کے فیصلے سے ایٹراسٹی قانون کی ترمیمات غیر مؤثر ہوکر رہ جائیں گی اور مجرموں سے قانون کا خوف نکل جائیگا۔ حکومت نے ان دلیلوں کو جواز بناکر سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی گذارش کی ہے۔
اس بیچ ایٹراسٹی قانون پر سپریم کورٹ کے 20/ مارچ کو دئیے گئے فیصلے کے خلاف کئی دلت تنظیموں کی جانب سے کل بھارت بند منایا گیا۔ بند کے دوران کئی ریاستوں میں خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ بند کے پُرتشدد رُخ اختیار کرلینے سے ملک بھر میں 9/ افراد کی موت ہوگئی۔ کئی ریاستوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام پوری طرح مفلوج رہا۔ دریں اثناء بھارتیہ ریپبلکن پارٹی۔ بہوجن مہاسنگھ کے صدر پرکاش امبیڈکر نے تشدد کیلئے سپریم کورٹ اور مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ملک میں دلتوں کے لیے غیر محفوظ ماحول تیار کرنے میں لگی ہے۔ مہاراشٹر میں اس بند کا ملا جلا اثر دیکھا گیا۔ اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ میں کئی مقامات پر راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ دھولیہ میں بھی ساکری راستے پر احتجاج کیا گیا اور شِر پور اور نظام پور میں بند منایا گیا۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ نندور بار ضلعے میں بند کے دوران تشدد ہوا جہاں شہادا میں مظاہرین نے چار بسوں میں توڑ پھوڑ کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں یتیم بچوں کو تعلیم اور ملازمت میں ایک فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والا آرڈیننس کل جاری کردیا۔ اس سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہیکہ خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے کی جانب سے دئیے جانے والے یتیم سرٹیفکیٹ کے حامل بچو ں کو گذشتہ کل یعنی 2/اپریل 2018 سے کھلے زمرے میں ایک فیصد ریزرویشن نافذ العمل ہوگا۔ ملازمت میں تقررات کے دوران گروپ A سے گروپ D کے سبھی عہدوں‘ تعلیمی اسکالر شپ‘ ہاسٹل میں داخلے اور پیشہ وارانہ تعلیم کیلئے دی جانے والی اسکالر شپ جیسے سبھی کاموں میں اس ریزرویشن کا اطلاق ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر حکومت نے پلاسٹک اور تھرماکول پر عائد کردہ پابندی کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے دس کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ اس بارے میں سرکاری حکمنامہ کل جاری کردیا گیا۔ واضح ہوکہ ریاستی حکومت نے 23/ مارچ کو پلاسٹک اور تھرما کول پر پابندی عائد کردی تھی۔ دریں اثناء وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہیکہ اس پابندی کو اُٹھانے کیلئے ریاستی حکومت کوئی اپیل نہیں کریگی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس پابندی کی وجہ سے پلاسٹک کے تاجروں کو ہورہے نقصان کے بارے میں ریاستی کابینہ کی ذیلی کمیٹی غور کریگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر کے سابق نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اُسے ناکام اور غیر مؤثر سرکار قرار دیا ہے۔ NCPکی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف ریاست گیر ہلّہ بول احتجاج کیا جارہا ہے۔ مراٹھواڑہ اور ودربھ سے شروع ہوئے اس احتجاج کے چوتھے مرحلے کی کل کولہاپور میں شروعات ہوئی۔ اس موقعے پر اجیت پوار نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں عوام سے جڑے مسائل پر بحث کرنے کی بجائے دوسرے معاملات پیش کیے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے تیقن دیا ہیکہ آئندہ چند مہینوں میں اورنگ آباد شہر کے کچرے کے مسئلے سے مستقل طور پر نجات حاصل کر لی جائیگی۔ یشونت رائو چوہان پرتشٹھان کے مرکز اور مہاتما گاندھی مشن کی جانب سے کل اورنگ آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گھوڑیلے نے کہا کہ شہر کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے معاملے میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حرکت میں آگئی ہے۔ ممبئی کی بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر شرد کالے سمیت مختلف ماہرین نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر کالے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ایک کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے گھر کا کچرا باہر نہ جائے اور اُسے گھر میں ہی ٹھکانے لگایا جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تین طلاق مخالف بل کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر کل ہنگولی شہر میں مسلمان خواتین کی جانب سے خاموش جلوس نکالا گیا۔ اس موقع پر خواتین کے وفد نے انتظامیہ کو مطالباتی محضر بھی پیش کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد میں کل صندل جلوس کے ساتھ ہی حضرت خواجہ شمس الدین غازیؒ کے عرس کی شروعات ہوئی۔ عثمان آبادکے ضلع کلکٹر رادھا کرشن گمے کے ہاتھوں صندل جلوس نکالا گیا۔ حضرت خواجہ شمس الدین غازیؒ کے عرس کے دوران مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ کل مہاراشٹر کا سب سے زیادہ گرم شہر رہا‘ جہاں درجۂ حرارتc ْ42.5 درج کیا گیا۔
پربھنی میںc ْ40.9 اور اورنگ آباد میں0 ْ39.2درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
اس بیچ محکمۂ موسمیات نے آئندہ چار دنوں میں مراٹھواڑہ اور ودربھ میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ سے عنبڑ کی جانب جارہی ایک بس پر کل سماج دشمن عناصر نے پتھرائو کیا۔ پتھرائو کے دوران بس کے سامنے کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کیلئے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی تاہم پولس کے جائے واقعے پر پہنچنے کے بعد حالات معمول پر آگئے۔

No comments:
Post a Comment