Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صنعتی علاقوں اور توانائی سازی منصوبوں کیلئے اب آبی ذخائر کا پانی فراہم نہیں کیا جائیگا۔ کل اورنگ آباد ضلع کے ویجاپور بلدیہ انتخابات کے لیے بی جے پی۔ راشٹروادی کانگریس اتحاد کے تشہیری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اورنگ آباد کے دہلی۔ ممبئی راہداری منصوبے کو بھی پشتوں کا پانی نہ دئیے جانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے ترغیب دی کہ شہری انتظامیہ استعمال شدہ پانی کی کشید سے متعلق منصوبے حکومت کو روانہ کرے‘ نیزویجاپور میونسپل انتظامیہ اگر کچرے کو کارآمد بنانے کے عمل کا پروجیکٹ حکومت کو ارسال کرتی ہے تو اسے فوری منظوری دی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اس برس ملک میں موسمی بارش سالانہ اوسطاً بارش کے برابر ہوگی۔ خانگی موسمیاتی ادارے ’’اسکائی میٹ ویدر‘‘ نے کل جاری کردہ اپنے اعداد و شمار میں بتایا کہ جون تا ستمبر کیلئے بارش کا اوسط 887/ ملی میٹر ہے اور اس برس بھی کم و بیش اتنی ہی بارش متوقع ہے اس لیے ملک بھر میں ناکافی بارش کا خدشہ نہیں ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی کہ ماہ جون میں اوسط بارش کا 111/ فیصد بارش ہوگی اور اس بارش میں 90/ فیصد اعتدال رہے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ تعلیم ونود تائوڑے نے کہا ہے کہ دسویں جماعت کا نیا نصاب مؤثر اور طلبہ کے معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے عین مناسب ہے۔ دسویں کے نصاب میں تبدیلی کے ضمن میں کل ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام سے وہ خطاب کررہے تھے۔ آئندہ تعلیمی سال سے جماعت ششم اور دہم کی نصابی کتب تبدیل ہورہی ہیں۔ ان نئی کتب کا اجراء بھی کل ونود تائوڑے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ جماعت دہم کی نصابی کتب میں ہر سبق کو QR کوڈ دیا گیا ہے۔ اس QR کوڈ کی بدولت دور دراز کے دیہی علاقوں کے طلبہ بھی انٹرنیٹ کے ذریعے جڑسکیں گے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل نصاب کی سمت پہلا قدم ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں اب چھوٹی درمیانی اور بڑی فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی تعمیر کیلئے استعمال ہونے والی زمین کو صنعتی اراضی کی بجائے زرعی اراضی میں شمار کیا جائیگا۔ کل محصول اور بقائے آب محکمے نے زرعی اغذیہ صنعت کو فروغ دینے کیلئے تیار کردہ غذائی صنعتوں کی پالیسی میں ترمیم سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ صنعتیں محفوظ شدہ آبی ذخائر سے پانی استعمال کرنا چاہیں تو انہیں واٹر ریزرویشن کروانا ضروری نہیں ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملٹی پلیکس میں فروخت کیے جانے والے پانی اور غذائی اجناس کی قیمتیں طئے کرنے سے متعلق اندرونِ 6 /ہفتے ایک پالیسی مرتب کی جائے گی۔ کل ریاستی حکومت نے ممبئی عدالت ِ عالیہ میں بیان داخل کیا۔
ملٹی پلیکس تھیٹروں میں پینے کا پانی اور کھانے پینے کی اشیاء واجبی سے زائد قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں‘ حالانکہ ان تھیٹروں میں گھروں سے کھانے کی اشیاء اور پانی لانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ اس سے بزرگ شہریوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس ضمن میں مفادِ عامّہ کی ایک درخواست پر سماعت کے دوران یہ اطلاع دی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہا ہے کہ بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تمام جنوب ایشیائی ممالک سے زیادہ ہیں اور پٹرول و ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کیلئے کانگریس پارٹی ریاست بھر میں تحریک شروع کریگی۔ چوہان نے کہا کہ قرض ادا نہ کرنے والے صنعتکاروں اور تاجروں کا قرض عوام سے وصول کرنے کیلئے حکومت پٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جموں و کشمیرمیں لائن آف کنٹرول پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پربھنی ضلع کے جوان شبھم مستاپورے کے جسد ِ خاکی کو آج اس کے آبائی دیہات میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ آتش کیا جائیگا۔ کل شام اس جوان کا جسدِ خاکی فوج کے خصوصی طیارے کے ذریعے اورنگ آباد کی چکل تھانہ طیران گاہ پر لایا گیا۔ طیران گاہ پر گارڈ آف آنر دینے کے بعد اسے پربھنی روانہ کردیا گیا۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے‘ میئر نند کمار گھوڑیلے سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ڈِویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر نے کہا ہے کہ خودکشی کرنے والے کسانوں کے خاندانوں کی سرپرستی تحصیلدار کو دی جائیگی جو وقفے وقفے سے ان خاندانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور دشواریاں حل کرینگے۔ اورنگ آباد شہر کے جٹواڑہ میں خودکشی کرنے والے ایک کسان کے اہلِ خانہ سے کل بھاپکر نے ملاقات کی۔

No comments:
Post a Comment