Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 20 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍ جنوری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی پریکشا پر چر چا پرو گرام میں آج ملک بھر کے طلبہ سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ اِس پرو گرام میں پورے ملک سے تقریباً ڈھائی ہزار طلبہ‘ والدین اور اساتدہ بھی شر کت کریں گے۔ اِس پر وگرام میں ناندیڑ کی طالبہ ایشوریہ مُنڈکر بھی حصہ لے رہی ہیں۔ آکاشوانی کے نمائندے سے بات کر تے ہوئے ایشوریہ مُنڈکر نے کہا کہ پریکشا پر چر چا پر وگرام کا حصہ بنے کے لیے وہ پُر جوش ہے اور یہ اُنکی زندگی کی نا قابلِ فراموش یادگار ہو گی۔ یہ پروگرام آج صبح گیارہ بجے آکاشوانی کے تمام مراکز سے نشر کیا جائے گا۔
***** ***** *****
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق سہو لیات تک عوام کی رسائی کو آسان بنا نے کی غر ض سے ریاست بھر میں سبھی ابتدائی طبی مراکز ‘ ضمنی مراکز اور شہری صحت مراکز میں صحت سے متعلق جامع طبی سہو لیات دستیاب کر وائی جا رہی ہے۔ وزیر موصوف کل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے مزید بتا یا کہ اِس طرح کے ساڑھے چھ ہزار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں جو مارچ کے آخر تک کام شروع کر دیں گے۔جناب ٹو پے نے بتا یا کہ اِن مراکز میں تمام ہنگا می طبی سہو لیات بھی فراہم کی جا ئے گی۔اُنھو ں نے بتا یا کہ اِس منصوبے کے پہلے مرحلے میں گڈ چِرو لی‘ واشم‘ عثمان آ باد اور نندور بار اِسی طرح لاتور ‘ ناندیڑ‘ ہنگولی اور احمد نگر سمیت 19؍ اضلاع میں تقریباً تین ہزار سے زائد صحت مراکز کو صحت کے جامع طبی مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔جبکہ دوسرے مرحلے میں جالنہ ‘ بیڑ اور پر بھنی سمیت بقیہ اضلاع میں بھی مذکورہ مراکز شر وع کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کی نائب صدر نشین نیلم گورہے نے مراٹھواڑے میں کمسن لڑ کی کی جنسی ہراسانی معاملے میں کار وائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔اورنگ آباد میں پیش آئے ایک کُند ذہن لڑ کی کی آبرو ریزی سانحے کے ضمن میں محتر مہ گور ہے نے اورنگ آباد کے پولس کمشنر چرنجیو پر ساد کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اِس معاملے میں ایک مہینے کے اندر فردِ جرم داخل کر کے ایک قابل خاتون وکیل فراہم کرنے کے لیے اقدا مات کریں ۔
***** ***** *****
ملک بھر میں کل پلس پولیو مہم چلائی گئی۔جالنہ میں صحت عامہ کے وزیر راجیش ٹو پے کے ہاتھوں بچوں کو پولیو ڈوز پلا کر مہم کا افتتاح کیا گیا۔جبکہ لاتور میں پارلیمانی امور کے مملکتی سنجئے بنسوڑے‘ عثمان آ باد میں رکن اسمبلی کیلاس پاٹل ‘ پر بھنی میں میئر انیتا سون کامبڑے ‘ہنگولی میں تانا جی مُٹ کُڑے اور ا ورنگ آباد میں میئر نند کمار گھوڑیلے کے ہاتھوں بچوں کو پولیو ڈوز پلا کر مہم کا افتتاح کیا گیا ۔
***** ***** *****
آسٹریلیا ء کے ساتھ کھیلی جا رہی ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز میں بھارت نے کل آسٹریلیاء کو سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز د1-2؍ سے جیت لی ۔بنگلورو میں کھیلے گئے اِس مقابلے میںآسٹریلیاء نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے 286؍ رن بنائے۔ جوابی بلّے بازی میں بھارت نے یہ ہدف 48؍ اووروں میں 3؍ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مقابلے میں119؍ رن بنا نے والے بھارت کے روہت شر ما کو مین آ ف دی میچ اور کپتان وراٹ کوہلی کو مین آ ف دی سیریز کے خطاب سے سر فراز کیا گیا۔
***** ***** *****
گوہاٹی میں جا ری کھیلو اِنڈیا مقابلے میں ریاست مہارشٹر اب تک 52؍ طلائی تمغے حاصل کر تے ہوئے میڈیل ٹیلی میں سرِ فہرست ہے۔لڑ کیوں کے انڈر 17؍ کھو کھو مقابلے میں مہاراشٹر کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ جبکہ وزن اُٹھا نے کے مقابلے میں کِرن مراٹھے اور ابھیشیک نِپنے نے مہاراشٹر کے لیے دو طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔
***** ***** *****
پر بھنی میں آلودگی سے پاک شہر کے حوالے سے کل سائیکل تھان کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریبا800؍ سائیکل سواروں نے اِس میں حصہ لیتے ہوئے صحت مند زند گی او ر آلودگی سے پاک شہر سے متعلق پیغاما ت دیے۔اِن سائیکل سواروں کو تمغہ اور توصیف نامہ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر کل ریلوے افسران و ملازمین کی جانب سے صفائی مہم چلائی گئی۔ اِس مہم کے تحت ریلوے اسٹیشن سے بڑے پیما نے پر پلاسٹک کا کچرا صاف کیا گیا ۔ اِس موقعے ڈویژنل ریلوے مینیجر اُپِندر سنگھ نے مُسا فروں سے ریلوے اسٹیشن پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
کل Teachers Eligibility Test لیا گیا۔ ہنگولی میں امتحان کے لیے 10 ؍ منٹ تاخیر سے پہنچنے والے امید واروں کو سینٹر انچارج نے امتحانی مرکز میں داخلہ دینے سے انکار دیا۔ جسکی وجہ سے 25؍ امید وار امتحان نہیں دے سکے۔اورنگ آ باد میں بھی ایک امتحانی مرکز پر امید وار تاخیر سے پہنچے تاہم اُن سے انڈر ٹیکنگ لے کر امتحان دینے کی اجاز ت دی گئی۔
***** ***** *****
شہر یت تر میمی قانون ‘ این آ ر سی اور این آر پی کے خلاف کل شہر اورنگ آبا دمیںخواتین کی جانب سے ڈویژنل کمشنر دفتر پر دھر نا احتجاج کیا گیا ۔جس میں لاکھوں مسلم خواتین سمیت غیر مسلم خواتین نے بھی شر کت کی ۔ اِس تاریخی احتجاج میں خواتین نے انقلاب زندہ باد ‘ سیاہ قانون واپس لو اور حکو مت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔اِس موقعے پر مختلف شعبہ ٔہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین نے مظاہرین سے خطاب کیا۔
***** *****
*****
No comments:
Post a Comment