Saturday, 20 January 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ریاست کے پانی استعمال اِداروں کے پانی کے تھوک نرخ میں 17؍فیصد اضا فہ کر نے کا حکم Water Resource Regulatory Authorityنے دیا ہے۔ WaterResourceکے چیف  کے پی بکشی نے اِسکی اطلاع دی۔ نئے نرخ کے لحاظ سے زراعت کے تین ہنگام کے لیے اِس مر تبہ پہلی بار فی گھن میٹر طریقہ کار سے نرخ عائد کیئے گئے ہیں۔ یہ نرخ خریف، ربی اور گر می کے ہنگام کے لیے بالتر تیب ساڑھے چار پیسے،
نوَ پیسے اور ساڑھے تیرہ پیسے ہوں گے۔ دیہی خود مختار اِداروں کی پانی اسکیموں کے لیے یہ نرخ اب فی ہزار لیٹر15؍ پیسے ،نگر پالیکا کے لیے 18؍ پیسے میونسپل کار پو ریشن کے لیے25؍ پیسے اور ٹائون شِپ کے لیے ایک روپیہ چو بیس پیسے ہوںگے۔مقامی خود مختار اِدارے ریٹیل نرخ طئے کر تے وقت اِن کے تقسیم طریقہ کار کے لحاظ سے نرخ میں اضا فہ کر سکتے ہیں یہ بات بکشی نے کہی۔ آلود گی کنٹرول بورڈ کی دیکھ بھال میں جو اِدارے آلو دہ پانی پر پرو سیس نہیں کرینگے اُنھیں دیڑھ گناجر ما نہ عائد کیا جائے گا۔
****************************
 مہا وِترن کمپنیاں کسانوں کے بر قی کنیکشن منقطع نہ کریں اِسی طرح ربی فصلوں کے لیے زرعی سنجیونی اسکیم عائد کر کے کسانوں کی مدد کریں۔ ایسا مطالبہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار نے کیا ہے۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ہلّہ بول احتجاج کے سلسلے میں کل لاتور میں منعقدہ پریس کانفرنس سے وہ مخا طب تھے اِس موقع پر قا نون ساز کونسل کے حزب مخالف رہنما دھننجئے منڈے ،پارٹی کے ریاستی صدر سُنیل تٹکرے موجودتھے۔ اِسی بیچ اوَسہ میں ہوئے جلسہ عام میں مخاطبت میں پوار نے اقتدار کی حکو مت کسانوں کو پھنسا نے کی قرض معافی کا اعلان کر کے کسا نوں کو غلط راہ دکھا رہی ہے ۔ ایسا الزام عائد کیا۔
****************************
 مراٹھی کے چا ہنے والوں نے روزمرہ کے ادب او ر ثقا فت کا تحفظ کیا ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے۔ ایوت محل ضلع کے وانی میں منعقدہ 66؍ ویں وِدربھ ادبی کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے ہاتھوںکل عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر وہ مخا طبت تھے۔ اِس تین روزہ کانفرنس میں کئی مذا کرے، کوی سمیلن ،ڈرامے وغیرہ پرو گرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
****************************
 وزیر اعظم28؍ جنوری کو آکاشوانی پر من کی بات اِس پروگرام میں عوام سے خطاب کریں گے۔ اِس سیریز کا یہ 40؍ واں حصّہ ہوگا۔
****************************
 مختلف شعبوں میں ریکارڈ قائم کرنے والی تمام ملک کی112؍ خواتین کا صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند کے ہاتھوں آج فرسٹ لیڈی ایوارڈ س دے کر خیر مقدم کیا جائے گا۔ ایوارڈس پانے والوں میں ملک کی پہلی خا تون آٹو رکشہ ڈرائیور پر بھنی کی شیلا ڈا ورے سمیت ریاست کی 15؍ خواتین شامل ہیں۔
****************************
 مراٹھواڑہ سا ہتیہ پریشد کے8؍ ویں مراٹھواڑہ مصنفہ ساہتیہ سمیلن کا آ غاز آج سے بیڑ میں ہو رہا ہے۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے مالی بیس سے کتابوں کی ریلی نکالی جا رہی ہے۔ یشونت رائو چو ہان ناٹیہ گرہ میں رکن پارلیمنٹ سُپریہ سُڑے کے ہاتھوں کانفرنس کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ اِسی طرح سابقہ صدر ورشالی کِنہا ڑکر کے ہاتھوں کتابوں کی نمائش کاافتتاح ہو گا۔ دیپا ساگر کی صدا رت میں ہو رہے اِس دو روزہ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر مذاکرے ، کوی سمیلن ،کتابوں کی نمائش وغیرہ پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
****************************
 نیوزی لینڈ میں جا ری 19؍ سال سے کم عمر کے ورلڈ کپ کر کٹ مقا بلے میں بھارت نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ کل صبح ہوئے مقابلے میں بھارتی ٹیم نے زمبا بوے کو دس وکٹس سے شکست دیدی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے زمبا بوے کی ٹیم نے تمام وِکٹس کھو کر154؍رنز بنائے  بھارت کی ٹیم نے یہ نشا نہ 22؍ ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ سیمی فائنل 26؍ جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے ما بین کھیلا جا ئے گا۔
****************************
 اِسی بیچ نا بینا ورلڈ کپ کر کٹ مقا بلے میں بنگلہ دیش کو شِکست دے کر آخری رائونڈ میں پہنچے بھارت کی ٹیم کا پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارت کے شارجہ میں آج یہ مقابلہ ہو رہا ہے۔
****************************

No comments: