Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.01.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 January 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍ جنوری ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پونے کے بھیما کورے گائوں میں ہوئے واقعے کے خلاف دلت تنظیموں کی جانب سے منائے گئے بند کا اثر کل ریاست بھر میں دیکھنے کو ملا۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا بہوجن مہاسنگھ کے رہنما پرکاش امبیڈکر نے کل شام ممبئی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں بند کو پُرامن بتایا اور اسے واپس لینے کا اعلان کیا۔ ممبئی اور نئی ممبئی میں بند کا کافی اثر رہا، جہاں بازار اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہے۔ کئی مقامات پر احتجاجیوں نے سڑکوں پر مظاہرے کیے۔ ممبئی میں کچھ وقت کے لیے لوکل ٹرینیں اور میٹرو سروس بھی ٹھپ رہی۔ اس کے علاوہ ممبئی۔ پونے ایکسپریس وے پر پنویل کے مقام پر ٹریفک روک دیا گیا تھا۔ ممبئی میں بسوں پر ہوئے پتھرائو میں چار بس ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھیونڈی میں نکالے گئے جلوس نے اس وقت پُرتشدد رُخ اختیار کرلیا جب جلوس میں شریک نوجوانوں نے رکنِ پارلیمنٹ کپل پاٹل کے دفتر پر سنگباری کردی۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ پتھرائو میں ایس ٹی بسوں کے علاوہ خانگی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مظاہرین نے پال گھر ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹرینوں کی آمد و رفت میں رخنہ ڈالا۔
دوسری جانب شولا پور میں بھی کل بیشتر بازار بند رہے۔ ایک بس پر ہوئے پتھرائو میں پانچ طلبہ زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ پولس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ کولہا پور ضلع میں بھی مظاہرین نے دُکانوں‘ گاڑیوں اور پولس پر پتھرائو کیا۔ دوپہر تک کولہا پور شہر کے سبھی راستوں پر جلوس‘ پتھرائو اور نعرے بازی ہوتی رہی۔ اس کے بعد پولس کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد کولہاپور شہر میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر بند کا اثر کل مراٹھواڑہ میں بھی دیکھنے کو ملا۔
اورنگ آباد شہر میں 37/ مقامات پر پتھرائو کی خبر ملی ہے۔ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولس کو آٹھ مقامات پر لاٹھی چارج کرنا پڑا‘ جبکہ 14/ مقامات پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولس نے کئی مقامات پر ربر کی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔ اورنگ آباد میں مظاہرین نے گیارہ پولس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ پولس پر ہوئے پتھرائو کے مختلف واقعات میں سترہ پولس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ سڈکو پولس نے بتایا کہ اُس نے پتھرائو کررہے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مراٹھوا ڑہ کے دوسرے شہر پربھنی میں بھی بند کا کافی اثر رہا۔ جہاں تعلیمی ادارے اور ایس ٹی بس سروس بند رہی۔
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں پولس نے پتھرائو کررہے مشتعل ہجوم پر لاٹھی چارج کیا۔
دوسری جانب عثمان آباد ضلع میں بند کافی پُرامن رہا۔ بند کے دوران عثمان آباد میں تعلیمی ادارے بند رہے اور ایس ٹی بس خدمات مفلوج رہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر میں بھیما کورے گائوں گروپ تصادم کے واقعے پر کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کاروائی شور و غل اور ہنگامے کی نذر ہوگئی جبکہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے صورتحال سے نمٹنے میں مبینہ ناکامی پر BJP حکومت پر حملہ کیا۔ راجیہ سبھا کی کاروائی اس معاملے پر کئی بار ملتوی کرنی پڑی۔ ایوان میں جیسے ہی دن کی کاروائی شروع ہوئی‘ BJP کے ستیش مشرا اور دیگر ارکان نے یہ معاملہ اُٹھایا۔ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے حکومت پر دلت مخالف ہونے کا الزام عائد کیا۔ دوسری جانب لوک سبھا میں وقفۂ صفر کے دوران کانگریس کے ملِک ارجن کھڑگے نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ کے ایک جج کی نگرانی میں اس واقعے کی چھان بین کرانے اور اس معاملے پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کے جواب کا مطالبہ کیا۔ کھڑگے نے الزام لگایا کہ BJP کی حکمرانی والی ریاستوں میں دلتوں کے خلاف ظلم و زیادتیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ بھیما کورے گائوں جنگ کی سالگرہ منانے کیلئے ہرسال دلت لوگ جمع ہوتے ہیں لیکن ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی اُمور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ اس واقعے پر کانگریس سیاست کررہی ہے اور تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت سماج کے سبھی طبقات کو ساتھ لے کر ترقی کے راستے پر چلنے کے عہد کی پابند ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اس بیچ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ بھیما کورے گائوں واقعے کی جڑ تک پہنچا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ ریپبلکن سینا کے رہنما آنند راج امبیڈکر سے ملاقات کے دوران کل وزیرِ اعلیٰ نے یہ بات کہی۔ پھڑنویس نے کہا کہ ریاست میں اس طرح کے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مسلم خواتین کی شادی اور حقوق کے تحفظ سے متعلق بل 2017ء کے تحت تین طلاق پر قانونی پابندی عائد کرنے والے بل کو کل دوپہر راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔ بل پیش کرنے کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس نے اسے پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ اس مطالبے پر اپوزیشن اور برسرِ اقتدار جماعتوں کے بیچ لفظی جنگ شروع ہوگئی اور خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ شور و غل اور ہنگامے کے بیچ ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بزرگ کانگریسی رہنما اور سابق ریاستی وزیر مدھوکر رائو کمِتکر کل صبح ناگپور میں چل بسے۔ وہ 86/ برس کے تھے۔ علیحدہ ودربھ تحریک کے کمتکر سرگرم رہنما تھے۔ انھوں نے مہاراشٹر ہائوزنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی‘ مہاڈا کے صدر کے طور پر بھی کام کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ سے امرتسر جانے والے سچکھنڈ ایکسپریس آج رات ساڑھے آٹھ بجے ناندیڑ سے روانہ ہوگی۔ امرتسر سے ناندیڑ آنے والے سچکھنڈ ایکسپریس کے سولہ گھنٹوں کی تاخیر سے چلنے کی وجہہ سے یہ دیری ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ ناندیڑ۔ شری گنگا نگر ایکسپریس آج دوپہر ساڑھے تین بجے روانہ ہوگی۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلع پریشد کےCEO دیپک چودھری کیخلاف دست درازی کا کیس درج کیا گیا۔ ضلع دیہی ترقیاتی دفتر میں برسرِ ملازمت خاتون افسر کی شکایت پر یہ کیس درج کیا گیا ہے۔شکایت گذار کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ رپورٹ کے بارے میں معلومات دینے کے بہانے CEO دیپک چودھری نے اُنہیں کیبن میں بلا کر مبینہ طور پر اُن کے ساتھ دست درازی کی۔

No comments:
Post a Comment