Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 07.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 07 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۷؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ کل اختتام پذیر ہوا۔ لوک سبھا میں اسپیکر سمترا مہاجن نے اس اجلاس میں ہوئی کاروائی کا جائزہ پیش کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس مرحلے میں کام کے 127/ گھنٹے ضائع ہوئے۔ پارلیمانی کاروائی میں بار بار رخنہ اندازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اراکینِ پارلیمان اپنے حلقوں کے کاموں جتنا ہی قومی مفاد کو بھی اولیت دیں۔
راجیہ سبھا میں بھی چیئرمین وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کاروائی بہتر طور پر نہ چلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ایوان میں ہوئی ہنگامہ آرائی کے سبب اس اجلاس میں کام کاج کے 120/ گھنٹے ضائع ہوئے اور اس کے لیے اراکین کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں لوک سبھا میں 25/ فیصد اور راجیہ سبھا میں 35/ فیصد کام کاج ہوا۔ دونوں ایوانوں میں کچھ اہم بِل ہنوز منظوری طلب ہیں۔ کانگریس کے سرکردہ قائد ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمانی کاروائی مؤثر طور پر چلانے کیلئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے تحت دیا گیا ریزرویشن بی جے پی کبھی بھی منسوخ نہیں کریگی اور ایسی کسی کوشش کو بھی کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ بی جے پی کے 38/ ویں یومِ تاسیس کے حوالے سے کل ممبئی کے باندرہ کُرلا کامپلیکس میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی مرکز اور ریاست کی حکومتوں پر بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں ہے اور پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہی آئندہ 2019 کے عام انتخابات لڑیگی۔
مرکزی وزیر حمل و نقل نتن گڈکری‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ قائدین اس اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب امیت شاہ نے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ نہیں ہوں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ بی جے پی کی خواہش ہے کہ شیوسینا اور بی جے پی کا اتحاد برقرار رہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں امیت شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے پر حکومت غور کررہی ہے اور مرکزی و ریاستی ٹیکس ایک ساتھ لائے جانے کے بعد پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوسکے گی۔ اُنھوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 14/ اپریل سے بی جے پی ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ عنوان کے تحت مہم شروع کریگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ اقتصادی صورتحال‘ روزگار‘ زراعت‘ خارجی اُمور سے متعلق پالیسی اور داخلی سلامتی جیسے تمام محاذوں پر بی جے پی حکومت ناکام ہوگئی ہے اور ان ناکامیوں کے بعد یومِ تاسیس منانا ویسا ہی ہے جیسے اپنی ناکامیوں پر خوشی منائی جائے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان کے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں بی جے پی کے یومِ تاسیس کی تقاریب پر سخت تنقید کی گئی۔ اسی دوران بلڈانہ ضلع کے شیگائوں میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے دھوکہ دہی کے باعث ہی کسان خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
راشٹروادی کانگریس کے قائد اجیت پوار نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث عام آدمی خوف کے سائے میں زندگی گذار رہا ہے۔ کل شولاپور ضلع میں پارٹی کے ہلّہ بول آندولن سے وہ خطاب کررہے تھے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے اور قانون ساز کونسل میں حزبِ اختلاف کے قائد دھننجے منڈے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اقتدار سے علیحدگی اختیار کرنے کے موضوع پر دھننجے منڈے نے شیوسینا پر سخت تنقید کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے ضلعی سرکاری اسپتالو ںمیں کیموتھیراپی کی سہولت مفت دی جائیگی۔ آئندہ جون سے اس اسکیم کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں ناگپور‘ گڈچرولی‘ وردھا‘ بھنڈارہ‘ اکولہ‘ امراوتی‘ جلگائوں‘ ناسک‘ پونہ اور ستارا کو شامل کیا جائیگا۔ ضلع اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پروفیسرز کو آئندہ ماہ سے اس خصوص میں ممبئی کے ٹاٹا اسپتال میں کیمو تھیراپی کی تربیت دی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی اور مہاراشٹر کی پانچ میونسپل کارپوریشنوں میں آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مشینیں نصب کی جائیں گی۔ وزیرِ ماحولیات رام داس کدم نے کل ممبئی میں یہ اطلاع دی۔ ان میں پونہ‘ ناسک‘ ناگپور‘ چندر پور‘ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن شامل ہے۔ سرِدست ہوا کو آلودگی سے پاک کرنے والی یہ مشینیں ملک بھر کے دہلی‘ بنگلور‘ گوا اور تھانہ میں تجرباتی بنیاد پر کام کررہی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ میں کل مختلف مقامات پر غیر موسمی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ لاتور ضلع کے اودگیر اور کلاری میں تیز ہوائوں کے ساتھ زوردار ژالہ باری ہوئی۔ سانتاڑہ مقام پر بجلی گرنے سے مویشی ہلاک ہوئے۔ عثمان آباد ضلع کے بیشتر مقامات پر بھی ژالہ باری اور بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ ناندیڑ کے دیگلور‘ مکرم آباد اور ناسک ضلع کے چند مقامات پر بھی غیر موسمی بارش ہوئی۔
دریں اثناء کل ریاست میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت چندر پور میں 43/ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا‘ پربھنی میں درجۂ حرارت 42/‘ ناندیڑ میں 40.5/ ڈگری اور اورنگ آباد میں 39.2/ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment