Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 08.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 08 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۸؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاست کے کئی علاقوں میں کل بادلوں کی گھن گرج اور ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ مراٹھواڑہ کے چند علاقوں میں کل دوسرے دن طوفانی ہوائوں کے ساتھ زوردار بارش ہوئی۔ جالنہ ضلع کے ٹیمبورنی علاقے میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے کھیتوں میں کھڑی فصلوں سمیت آم کا نقصان ہوا۔ ہنگولی ضلع میں کل کی بارش میں کھیتوں کی کھڑی فصلوں کا نقصان ہوا۔ مختلف مقامات پر درخت گرپڑے۔ تاہم مکانات کا نقصان ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ اورنگ آباد شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت تیز ہوائوں اور دھول کی وجہ سے گاڑیاں چلانے والوں کو دقت کا مقابلہ کرنا پڑا۔ چند علاقوں میں معمولی بارش ہوئی۔ لاتور ضلع میں کل مسلسل دوسرے دن موسلا دھار بارش ہوئی۔ عثمان آباد ضلع میں بھی بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ اسی بیچ کل پربھنی ضلع میں ابرآلود ماحول تھا۔ سانگلی ضلع کے اسلام پور میں ژالہ باری ہوئی۔
کل سب سے زیادہ درجۂ حرارت 41.9/ ڈگری سیلسیس وردھا میں درج کیا گیا۔ ناندیڑ 40/ تاہم عثمان آباد اور‘ اورنگ آباد میں 37/ ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا۔ ریاست میں آئندہ دو یوم میں چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس محکمۂ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
فلم اداکار سلمان خان کو جودھپور جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کالے ہرن کا شکار کرنے کے 1998 کے کیس میں جودھپور کی ضلع اور سیشن عدالت نے اُن کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ اس معاملے میں انہیں پانچ سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سلمان کے وکیل نے کہا ہیکہ ضلع اور سیشن عدالت کے جج رویندر کمار جوشی نے استغاثہ اور وکیلِ صفائی کے دلائل کی سماعت کی جو تقریباً ایک گھنٹے چلی اور سہ پہر تین بجے کے آس پاس اُنھوں نے فیصلے کا اعلان کیا۔
سلمان کو پچاس ہزار روپئے کے مچلکے اور اتنی ہی رقم کی دو ضمانتوں پر ضمانت منظور کی گئی۔ جج موصوف نے سلمان کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں۔ جمعرا ت کو سزا سنائے جانے کے بعد سلمان نے جودھپور کی سینٹرل جیل میں دو راتیں گزاری ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر میں کچرے کے مسئلے پر حکومت کو ناکامی حاصل ہوگئی ہے۔ شہری ترقیاتی وزارت وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہونے کے باوجود کوئی حل نہ نکل سکا۔ ایسی تنقید کانگریس کے ریاستی صدر رُکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ میک اِن انڈیا میں صنعتوں کو بڑھانا ہے یا بند کرنا ہے۔ یہ بات کہتے ہوئے اُنھوں نے حکومت کی مکمل پلاسٹک پابندی کے فیصلے پر سخت تنقید کی۔ حال ہی میں ہوئی بھارتیہ جنتا پارٹی کی یومِ تاسیس تقریب پر بھی چوہان نے تنقید کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
احمدنگر میونسپل کارپوریشن کے کیڑ گائوں ضمنی انتخابات کے تنازعہ میں شیوسینا کے دو عہدیداروں کا کل قتل کردیا گیا۔ سنجے کوتکر اور وسنت ٹھوبے ان دونوں افراد کے نام ہیں۔ شاہو نگر علاقے میں ان دونوں افراد کی لاشیں ملیں۔ ان پر فائرنگ کرکے حملہ کیا گیا۔ اس معاملے کے ایک ملزم سندیپ گنجاڑ نے بعد میں پارنیر پولس اسٹیشن میں خود کو حوالے کردیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دریں اثناء ریاست کے چھ میونسپل کارپوریشنس کے ضمنی انتخابات کے نتائج کل ظاہر کیے گئے۔ ممبئی میں شیوسینا‘ اُلہاس نگر اور پونا میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بازی ماری۔ ناسک میں مہاراشٹر نونرمان سینا اور شولاپور میں کانگریس کے اُمیدوار کامیاب ہوئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تمام ریاست میں آج سے 14/ اپریل تک ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سماجی ہفتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کے تمام انتظامیہ دفاتر کی جانب سے مختلف پروگرامس منعقد کیے گئے ہیں۔ اس ہفتے کا آج تمام ریاست میں وقت ِ واحد میں افتتاح عمل میں آئیگا۔

No comments:
Post a Comment