Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸؍دسمبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
گجرات اور ہما چل پردیش ریاستی اسمبلیوں کے ووٹوں کی گنتی سخت حفا ظتی انتظا مات کے بیچ شرو ع ہو چکی ہے۔ دو پہر تک سبھی نتیجے ظا ہر ہونے کی تو قع ہے۔گجرات کے182؍ رکنی اسمبلی کے لیے9؍ اور14؍ دسمبر کو دو مر حلوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ ہماچل پر دیش کی
68؍ نشستوں کے لیے گذشتہ مہینے کی9؍ تاریخ کو رائے دہی ہو ئی تھی۔ دو نوں ریاستوں میں مقا بلہ دورُخی ہے جہاں کانگریس اور بی جے پی کے در میان سید ھا مقابلہ ہے۔
****************************
زراعت کے مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ مہا راشٹر میں فصل کا نقصان جھیل رہے کسانوں کی مدد کر نے کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے بھیجی گئی تجویز پر مرکزی حکو مت مثبت رویہ اپنا ئیگی۔ مہا راشٹر میں کپاس کی فصل کو ہوئے نقصان کے بارے میں کل ناگپور میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں رادھا مو ہن سنگھ نے یہ بات کہی میٹنگ میںوزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ،ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری ،زراعت کے ریاستی وزیر بھائو صاحب پھُنڈ کر کے علا وہ کئی اعلیٰ افسران اور زرعی ماہرین نے شر کت کی۔ میٹنگ کے دوران اگلے سال بر تی جانے والی احتیا طی تدا بیر اور علاج کے علا وہ جراثم کش ادویات کے چھڑ کائو سے جُڑے مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اِس موقع پر کسانوں کو معیاری بیج فراہم کرنے کی ہدا یت بھی دی گئی۔ سابق وزیر زراعت شرد پوار نے بھی میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حصہ لیا۔
****************************
جالنہ ضلع میں فصل کا نقصان جھیل رہے ہر کسان کو امداد فراہم کی جائیگی۔ جالنہ ضلع کے نگر ان وزیر ببن رائو لو نیکر نے یہ بات کہی۔ جالنہ ضلع میں فصلوں کو ہوئے نقصان اور اُنکے پنچنا موں کے بارے میں لو نیکر کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اِس موقع پر اُنھوں نے یہ تیقن دیا۔اِس موقع پر افسران نے بتا یا کہ ہر کسان کے کھیت میں جا کر پنچنا مے کرنے کا کام جاری ہے۔
****************************
مہاراشٹر کے صنعتی علاقوں میں خطۂ اراضی حاصل کرلینے کے بعد پانچ سال کے اندر پیدا وار شروع کرنے پر صنعتوں کو خصو صی رعا یتیں دی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے یہ اعلان کیا۔ امرا وتی ضلع کے ناند گائوں پیٹھ میں ریمنڈ کمپنی کی پیدا واری اکائی کا کل وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اُنھوں نے یہ بات کہی۔
اِسکے علاوہ بلڈھانہ ضلع کے ناندورا کے جِگائو پروجیکٹ سمیت آٹھ سینچائی پرو جیکٹوں کا بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر پھڑ نویس نے کہا کہ جِگائو پرو جیکٹ کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دی جائیگی۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر نتن گڈ کری اور ریاستی وزراء گریش مہا جن اور پانڈو رنگ پھُنڈ کر نے بھی شر کت کی۔
****************************
دِلّی -ممبئی اقتصا دی راہداری DMIC کی بدو لت اورنگ آباد ڈِویژن میں خوشحا لی آئیگی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے نے یہ بات کہی۔
****************************
اورنگ آ باد کا نام بد ل کر سمبھا جی نگر کر نے کے مطالبے پر کل اورنگ آ باد کے ٹی وی سینٹر علاقے میں دھر نا احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت اورنگ آباد کے شیو سینا رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے کی۔
****************************
بھارت اور سری لنکا کے در میان کل وِشا کھا پٹنم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ کر کٹ مقا بلے میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز دو-ایک سے جیت لی۔ کل کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلّے بازی کرنے کی دعوت دی۔ سری لنکا کی پوری ٹیم
45؍ اووروں میں216؍ رن بنا کر آئو ٹ ہو گئی ۔ نشانے کا پیچھا کر نے اُتری بھارتی ٹیم نے33؍ ویں اوور میں ہی یہ ہدف حاصل کر لیا۔ اِسطرح بھارت نے یہ مقابلہ آٹھ وِکٹ سے جیت لیا۔ اِسپِن گیند باز کُلدیپ یادو کو مین آ ف دی میچ اور شِکھر دھون کو مین آ ف دی سیریز انعام سے نوازا گیا۔

No comments:
Post a Comment