Friday, 19 July 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 July 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 عدالتِ عظمیٰ نے ایودھیا تنازعے میں ثالثی کی کار وائی 31؍ جولائی تک جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔
ثالثی کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سر براہ ریٹائرڈ جسٹِس خلیف اُللہ نے اِس خصوص میں اب تک کئی گئی پیش رفت کی رپورٹ کل عدالت میں پیش کی۔ چیف جسٹِس رنجن گگوئی کی قیادت میں تشکیل دی گئی بینچ نے مذکورہ کمیٹی کو اِس معاملے کی قطعی رپورٹ یکم اگست کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدا یت دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایو دھیا معاملے میں آئندہ سماعت سے متعلق فیصلہ 2؍ اگست کو کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 وزارت خارجہ نے بین الاقوامی عدالت کے ذریعے کُلبھوشن جا دھو کی سزا سے متعلق دیئے گئے فیصلے کے بعد پا کستان سے کہا ہے کہ وہ جا دھو کو رہا کر کے وطن واپس کرے۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل پارلیمنٹ میں دیئے گئے اپنے بیان میں یہ اطلاع دی۔ وزارت خار جہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت کے فیصلے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ بھارت کا موقف اِس معاملے میں درست ہے۔

***** ***** ***** 

 رواں مالی سال کے لیے لوک سبھا میں پیش کیا گیا اقتصادی بل کل صوتی رائے دہی کے ذریعے منطور کر لیا گیا۔ مرکزی وزیر خزا نہ نِر ملا سیتا رمن نے بل میں پیش کی گئی ٹیکس کی تجا ویز میں تر میم پر ایوان کو معلو مات دی۔ موصوفہ نے بتا یا کہ اِس بل سے میک اِن اِنڈیا اور اِسٹارٹ اپ منصوبوں کو فروغ ملے گا۔ اِسی دوران مرکزی کا بینہ نے 15؍ ویں فائنانس کمیشن کی میعاد میں30؍ نومبر تک توسیع کی ہے اور ساتھ ہی داخلی سلا متی کے لیے معینہ مدت کی پا بندی سے آزاد فنڈ کی فراہمی کی خا طر تر میم شدہ تجویز کو منطوری بھی دی۔

***** ***** ***** 

 زرعی شعبے میں انقلاب بپا کرنے کے لیے تشکیل  دی گئی وزراء اعلیٰ کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل نئی دہلی میں شروع ہوا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس اِس اجلاس کے میزبان  ہے۔کسا نوں کی آمدنی میں اضا فے اور زرعی شعبے میں اصلا حات معینہ مدت میں مکمل کرنے سے متعلق مسائل پر اِس اجلاس میں بحث جاری ہے۔ مذکورہ کمیٹی آئندہ 2؍ ماہ میں اپنی رپورٹ مرکزی حکو مت کو پیش کرے گی۔

***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قائد اجیت پوار نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ریا ست میں آئندہ اسمبلی انتخا بات بیلیٹ پیپر کے ذریعے کیئے جائیں گ۔ اُنھوں نے کل ایک پیغام میں کہا کہ عوام کو شک ہے کہ  EVM مشین میں چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔ عوام کا جمہوریت پر یقین قائم رہے اِس لیے بیلیٹ پیپر کے ذریعے رائے دہی کرائے جانے کا اُنھوں نے مطالبہ کیا ۔ کانگریس اور مہاراشٹر نونِر مان سینا نے بھی یہ مطالبہ دہرا یا ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ28؍ جولائی صبح11 ؍ بجے آکاشوانی سے نشر کیئے جانے والے پروگرام من کی بات کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ اِس پروگرام میں شر کت کے لیے عوام ٹول فری نمبر1800-11-7800؍ یا my gov open forumپر
 اپنے خیا لات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 

 ریاست کے وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ میں بارش کی کمی کے سبب مصنوعی بارش کے لیے ضروری تمام مشنری تیار ہے۔ وزیر موصوف نے عثمان آ باد ضلعے کے تُلجا پور تعلقے کے نل دُرگ میں ضمنی تحصیلی دفتر شروع کیے جانے کا بھی اعلان کیا۔

***** ***** ***** 

 ریاست کے سماجی انصاف اور خصو صی مدد کے وزیر ڈاکٹر سُریش کھاڈے نے انتباہ دیا کہ پسماندہ طبقات کے طلباء سے فیس  وصولی کی شکا یات موصول ہونے پر متعلقہ کالیجس کے خلاف فوجداری کار وائی کی جائے گی۔ اورنگ آباد ڈویژن میں جاری مختلف منصوبوں کا کل وزیر موصوف نے جائزہ لیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ انتباہ دیا۔ اُنھوں نے متعلقہ افسران کو ہدا یت دی کہ کوئی بھی طالب علم مرکزی حکو مت کے تعلیمی وظیفے یا میٹرک سے قبل اسکالر شپ اسکیم سے محروم نہ رہے۔

***** ***** ***** 

 اِس سال فریضہ حج کے لیے اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ21؍ جولائی سے شروع ہو گا جو 27؍ جولائی تک جاری رہے گا۔ چکل تھا نہ طیرانگاہ سے اورنگ آ باد ،جالنہ، بلڈھا نہ اور بیڑ کے ایک ہزار96؍ عازمین ورانہ ہو ں گے۔ اُنہیں اپنی روانگی سے 48؍ گھنٹے قبل اورنگ آ باد جامع مسجد میں رپورٹ کر نا ہو گا اور حج کمیٹی کے افسران کو بینک کی اصل رسید دکھا کر پاسپورٹ ، ویزا اور ٹکٹ حاصل کر نالازمی ہو گا۔ یہ اطلاع مہاراشٹر حج کمیٹی کے ڈائریکٹر اعجاز دیشمکھ نے اخباری کانفرنس میں دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ 21؍ جولائی کی فلائٹ صبح8؍ بجکر15؍ منٹ پر روانہ ہو گی۔

***** ***** ***** 

 ریاستی وزیر سیاحت جئے کمار راول نے کہا ہے کہ اورنگ آباد شہر کو سیا حت کے شعبے میں عالمی سطح پر نما یاں مقام دلا نے کے لیے افسران پیش رفت کریں گے۔ وزیر موصوف کل اورنگ آباد کلکٹر دفتر میں جائزہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 12.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 12 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...