Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 01 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 01؍جنوری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
کل شب ملک بھرمیں نئے سال کاجوش وخروش کے ساتھ استقبال کیاگیا۔2017 کوالوداع کہہ کرنئے سال کے استقبال کے لئے مختلف مقامات پر تفریحی پروگرام منعقدکئے گئے تھے۔عمارتوں پرروشنیاں کی گئی اورشب 12؍بجے زوردارآتش بازی کی گئی۔مختلف سیاحتی مقامات، ہوٹلوں اورعوامی مقامات پرنئے سال کوخوش آمدیدکہنے والوں کاہجوم دیکھاگیاہے۔
اورنگ آبادسمیت مراٹھواڑہ بھرمیں نئے سال کاپورے جوش وخروش کے ساتھ استقبال کیاگیا۔اورنیا سال منانے والوں نے ایک دوسرے کو مبارکبادبھی دی۔
دریںاثناء صدرِ جمہوریہ ، وزیراعظم اورگورنرسی ودیاساگررائونے عوام کونئے سال پرنیک خواہشات پیش کیں۔گورنرنے اپنے پیغام میںخواہش ظاہر کی کہ نیاسال شہریوں کے لئے خوشیوں بھراہواورریاست ترقی کی راہ پرگامزن رہے۔
بیڑ میںمختلف روایتی فنون،رقص اورنغموں پرمبنی ثقافتی پروگرام رجنی کاانعقادکیاگیا۔نئے سال میںنوجوانوں کومنشیات کی لت سے چھٹکارادلانے کی غرض سے عوامی بیداری پیداکرنے کے لئے یہ پروگرام منعقدکیاگیا۔
****************************
وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سنمان یوجنا کے تحت 50؍ لاکھ کسان قرض معافی سے استفادہ کرچکے ہیں۔اورآخری حقدارکسان کے مستفیدہونے تک یہ اسکیم جاری رہے گی۔کل ناندیڑضلع کے کندھارمیںتحصیل آفس کی نئی عمارت کاافتتاح وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے وہ خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ ضمانتی خدمات قانون کے ذریعے عوام کومالک بنایاگیا ہے۔ کیونکہ اگر عوام کے کام بروقت مکمل نہیں کئے جائے تو متعلقہ افسر کے خلاف کاروائی کی گنجائش اس قانون میں رکھی گئی ہے۔
لینڈریکارڈ دفتر کی نئی عمارت کاافتتاح بھی وزیراعلیٰ کے ہاتھوں کل عمل میںآیا۔گروگوبندسنگھ کی 351ویں جینتی کی تقاریب کل وزیراعلیٰ کی موجودگی میںاختتام پذیرہوئی۔اس موقع پراپنے خطاب میںوزیراعلیٰ نے کہا کہ گروتاگدی پروگرام کے وقت گردوارہ بورڈ کوقرض کی شکل میںدئیے گئے 61؍کروڑ روپئے معاف کردئیے جائیںگے۔اس کے علاوہ گردوارہ بورڈ کے رہائشی پلاٹ پرموجودریزرویشن ختم کرنے کابھی وزیراعلیٰ نے تیقن دیا۔ اور کہا کہ 22؍ دسمبرکوگروگوبندسنگھ کی جینتی پرعام تعطیل سے متعلق ضروری کاروائی مکمل کرکے عنقریب فیصلہ کیاجائے گا۔
اسی دوران وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے دورہ ناندیڑ کے دوران راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ کو سیاہ جھنڈے دکھانے والے 50؍ این سی پی کارکنوں کوپولس نے حراست میںلے لیا۔
****************************
ادائیگی حج کے لئے جانے والی خواتین کے ساتھ ’’محرم‘‘ موجودہونے کی شرعی شرط ختم کرنے کااعلان وزیراعظم نریندرمودی نے کیاہے۔ آکاشوانی پرمن کی بات پروگرام میںکل انہوںنے یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی وزارت ِاقلیتی امورنے مسلم خواتین کے ساتھ محرم کی یہ شرط نکال دی ہے۔اوراب کوئی بھی خاتون تنہاحج کے لئے جاسکیںگی۔
21؍ویں صدی میں پیداہونے والے اور نئے سال میںووٹ دینے کے حقداربننے والے نوجوانوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مثبت تبدیلی لانے کے لئے ووٹ سب سے موثر ذریعہ ہے۔
****************************
آئندہ یوم جمہوریہ کے موقع پردہلی میں نوجوانوں کی پارلیمنٹ منعقد کرنے کااعلان بھی وزیراعظم نے کیا۔ انہوںنے بتایا کہ اس پارلیمنٹ میں ملک کے ہرضلع سے ایک نوجوان کونمائندگی دی جائے گی۔
****************************
لاتورضلع سے گذرنے والی قومی شاہراہ پرموجودپلوں کے نیچے پشتے تعمیر کرنے کے لئے 264؍ کروڑ روپئے کے منصوبے کومرکزی وزیر نتن گڈکری نے منظوری دیدی ہے۔یہ اطلاع ضلع کے رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے دی۔انہوںنے بتایا کہ فی الحال ضلع میں9.62 فیصد پانی کاذخیرہ موجودہے اور1.16لاکھ ہیکٹر اراضی زیرآبپاشی ہے اور پلوں کے نیچے پشتے تعمیر کرنے سے 5؍ہزارہیکٹر اضافی اراضی سیراب کی جاسکے گی۔
****************************
اورنگ آبادمیںکل بغیر لائسنس کے شراب فروخت کرنے والے 8؍افراد کے خلاف محکمہ نشہ بندی کی جانب سے کاروائی کی گئی اور غیرملکی شراب اوردیگراشیاء ضبط کرلی گئی۔سڈکواین۔3؍علاقے میںایک ہوٹل میں غیرقانونی شراب کی فروختگی کی اطلاع پرمحکمے نے ہوٹل پرچھاپہ مارکریہ کاروائی کی۔

No comments:
Post a Comment