Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍مارچ ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
کر نا ٹک حکو مت نے لنگایت سماج کو ایک علحدہ مذہب کے طور پر سر کا ری منظوری دیدی ہے۔ اِس فیصلے کو آخری منظوری کے لیے مرکزی حکو مت کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ لنگا یت سماج کو الگ مذہبی اقلیت کے طور پر شنا خت دِلوا نے کے لیے کر نا ٹک اور مہا راشٹر کا لنگایت سماج کوشِشیں کر رہا تھا۔ اِس مطالبے پر غور و خوص کے لیے کر نا ٹک حکو مت نے پہلے سات ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جس کے ذریعے رپورٹ پیش کیئے جانے کے بعدلنگا یت سماج کو مذہبی اقلیت کے طور پر منظورکیا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اپو زیشن اراکین کے ہنگا مے اور شور و غل کی وجہ سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے لگا تار گیار ہویں دن بھی کل ایوان کی کار وائی ٹھپ رہی۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکو مت تیلگو دیسم پار ٹی اور وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کے لیے تیار ہے جسکے لیے سبھی تعائون کریں۔ اسپیکر سُمتّرا مہا جن نے بھی ممبران پارلیمنٹ سے تحمل برتنے اور کام کاج چلنے دینے کی اپیل کی تا ہم ہنگا مہ جاری رہنے کی وجہ سے اُنھیں لوک سبھا کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر نی پڑی۔
دوسری جانب راجیہ سبھا میں بھی کل کام کاج کی شروعات ہوتے ہی حزب اختلاف اراکین ایوان کے بالکل وسط میں جمع ہو گئے اور شور و غل بر پا کرنے لگے ۔ اراکین کے ہاتھوں میں مو جود بینرس اور پلے کارڈس پر راجیہ سبھا صدر وینکیا نائیڈو نے اعتراض جتا یا۔ نائیڈو نے بحث جاری رکھنے کی اِجا زت دی لیکن ہنگا مہ پھر بھی جا ری رہا۔ اِسکے بعد راجیہ سبھا کی کار وائی بھی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اجمیر شریف میں صو فی سنت حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی در گاہ پر چادر چڑھائی ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے 806؍ ویں سا لا نہ عرس کے موقع پر ملک و بیرون ملک میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے پیرو کاروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اُنھوں نے کہا کہ امن ،اتحاد اور سا لمیت ملک میں مختلف فلسفوں کا کلیدی عنصر ہے اور Sufismبھی اِنہی میں سے ایک ہے۔ مو دی نے کہا کہ خواجہ غر یب نواز کی انسا نیت کی خد مت مستقبل کی نسلوں کے لیے ایک تحریک بنی رہے گی۔ اقلیتی امور کی وزا رت نے ایک ریلیز میں بتا یا کہ سبھی طبقوں کے لو گوں نے وزیر اعظم کی جانب سے چا در بھیجے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے نقوی نے کہا کہ دہشت گر دی، اسلام اور پو ری انسا نیت کے لیے سب سے بڑی دشمن ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے اصول اور عہد بستگی اُن برائیوں کو شکست دینے کے لیے ایک مضبوط ہتھیار ہے جو انسا نیت کی اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور جنھوں نے دنیا کے امن اور خوشحالی کو متاثر کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے صدر راجو شیٹّی نے کل کانگریس کے قو می صدر راہُل گاندھی سے ملا قات کی۔ ملا قات کے دوران شیٹّی نے آنے والے لوک سبھا انتخا بات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کر نے پر رضا مندی ظا ہر کی۔ ملا قات کے دوران مہا راشٹر کانگریس صدر اشوک چو ہان بھی موجود تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
1993 میں لاتور ضلع کے کِلّا ری اور اطراف کے علاقوں میں آئے تبا ہ کن زلزلے میں مر نے والوں کے ور ثاء کو ’’زلزلہ متا ثرین‘‘ سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدا یت لاتور کے نِگراں وزیر سنبھا جی پاٹل نِلنگیکر نے ضلع کلکٹر کو دی ۔ اُنھوں نے یہ بھی ہدا یت دی کہ جو افراد سر ٹیفکیٹ تبدیل کر وا کر لینا چا ہتے ہیں اُنھیں تبدیل کر کے دیا جائے۔ اِس فیصلے سے زلزلہ متا ثرین کو سہو لتیں فراہم کی جا سکیں گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آ باد میونسپل کمِشنر نول کِشور رام نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد شہر کے نم کچرے کے ساتھ ساتھ خشک کچرے کو بھی سائنسی طریقے سے ٹھکا نے لگا یا جا ئے گا۔ کچرے کے نپٹا رے سے متعلق میٹِنگ میں کل وہ بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ فی الوقت شہر میں بڑی مقدار میں سڑ کوں پر کچرہ جمع ہو چکا ہے۔ جسے اُٹھا نا اُنکی اولیں تر جیح رہیگی۔ نول کِشور رام نے کہا کہ اِس بات کی جانچ کی جائے گی کہ نا رے گائوں کچرہ ڈِپو میںکچرہ ڈالنے کے بارے میں ہائی کورٹ کی جانب سے 2003 میں ہی منع کر دیئے جانے کے با وجود بھی اِن احکا مات پر عمل آ وری کیوں نہیں ہو ئی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ تین مہینوں میں یہ جانچ مکمل ہو گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے یُوکّ کانگریس ریاستی صدر سنگرام کو تے پاٹل کی قیادت میں کل لاتور میں حکو مت کے خلاف آکروش جلوس نکا لا گیا۔ اِس موقع پر ضلع کلکٹر کو پیش کیئے گئے محضر میں کہا گیا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے فیصلوں سے ملک میں کارو بار اور تجا رت ٹھپ ہو گئے ہیں جس سے کئی نو جوا نوں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھو نا پڑا ہے۔ ہنر مندی کو فروغ دینے سے متعلق پرو گرام پر سوا ل اُٹھا تے ہوئے کو تے پاٹل نے پو چھا کہ اِس پرو گرام سے کِتنے نو جوانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے ہر ضلع میں حکو مت مخالف احتجاج کیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
جالنہ ضلع کے عنبڑ تعلقے میں کل پو لس نے رانی اُنچے گائوں کے مقام پر گیارہ لاکھ 23؍ ہزار روپئے مالیت کا گُٹکا ضبط کیا۔ ذرائع نے بتا یا کہ پولس نے گُٹکے کی حمل و نقل کے لیے استعمال ہو رہے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
آنگن واڑی ملازمائوں کی سبکدو شی کی عمر65؍ سال بر قرار رکھی گئی ہے اور اِس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی ریاستی وزیر پنکجا مُنڈے نے کل قا نون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی۔ تا ہم اُنھوں نے واضح کیا کہ ساٹھ سال عمر کے بعد آ نگن واڑی ملازمائوں کو جسما نی طور پر اہلیت ثابت کرنے کے لیے طِبّی جانچ سے گذر نا ہو گا۔ ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخا ب کے رکن اسمبل ستیش چو ہان نے کل قا نون ساز کونسل میں مطالبہ کیا کہ حکو مت فوری طور پر لاتور میڈیکل کالج کی اُن پچاس اضا فی سیٹوں کو منسوخ ہونے سے بچا نے کی کار وائی کرے جنھیں ردّ کرنے کی اِنڈین میڈیکل کائونسل نے مرکزی حکو مت سے سفا رش کی ہے۔ ریاست میں کاسٹ ویریفِکیشن کے رکے ہوئے کام کی جانب بھی چو ہان نے ایوان کی توجہ مبذول کر وائی ۔ بحث کا جواب دیتے ہوئے سماجی انصاف کے مملکتی وزیر دلیپ کامبلے نے کہا کہ ریاست کے کاسٹ ویریفِکیشن دفتروں میں صدور کے خا لی پڑے عہدوں پر اگلے دو مہینوں میں تقررات کر لیے جائیں گے۔

No comments:
Post a Comment