Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ ؍ اگست ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ندیوں کو با ہم جوڑ ن کے لیے تمام متعلقہ ریاستوں کی رضا مندی ضروری ہے۔ اور اس سلسلے میں اتفاق ِ رائے ہونے کی صورت میں سمندر میں بہے جا نے والا پا نی کا استعمال اُن مقا مات پر کیا جا سکے گا جہاں پا نی کی قلت پائی جا تی ہے۔ مرکزی وزیر برائے تحفظ آب نتن گڈ کر ی نے ان خیا لات کا اظہار کل نئی دہلی میں متعلقہ ریاستوں کے نمائندوں کے اجلاس میں کیا۔
ند یو ںکو با ہم جو ڑ نے کے پرو جیکٹ پر موثر عمل در آمد کے لیے انھوں نے تمام ریاستو ںکو تر غیب دی کہ وہ اِس خصو ص میں مثبت طور پر غور کریں۔
***** ***** *****
کیرالہ میں سیلاب متاثرین کو طِبّی اِمداد فراہم کرنے کی غرض سے کل ممبئی سے وزیر صحت گریش مہا جن سمت15؍ افراد پر مُشتمل ایک خصو صی وفد بھارتی فضا ئیہ کے طیارے کے ذریعے کیرالہ روانہ ہوا۔یہ وفد ڈاکٹروں اور نر سوں پر مُشتمل ہیں۔ اِس خصو صی وفد کے سا تھ دوائیاں اور دیگر ضروری اشیاء بھی روانہ کی گئی ہیں۔
اِسی دوران شیوسینا کے اراکینِ اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ نے کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو وّا سینا کے سر براہ آدِتیہ ٹھا کرے نے بتا یا کہ یہ رقم کیرا لہ کے وزیر اعلیٰ اِمدادی فنڈ میں جمع کی جائے گی۔
***** ***** *****
دُنیا بھر کے 30؍ لاکھ سے زیادہ عازمین حج نے کل سعودی عرب میں عر فات کے میدان پر جمع ہو کر حج کا رکنِ عظیم وقوفِ عرفہ ادا کیا۔
اِس سال تقریبا ایک لاکھ 75؍ ہزار بھارتی مسلمان فریضۂ حج ادا کر رہے ہیں۔ سفید احرام میں ملبوس تمام حا جیوں نے میدان ِ عرفات میں مسجد ِ نمرہ میں خطبہ حج سُنا اور ظہر و عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کی۔ اِسکے بعد حا جی مژدلفہ کے لیے روانہ ہوئے جہاں اُنھوں نے مغرِب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی اور رات کھلے آسمان کے نیچے گزار نے کے بعد آج صبح منیٰ واپس پہنچ چُکے ہیں جہاں وہ شیطان کو کنکر یاں مار نے کے بعد قر با نی پیش کریں گے۔
***** ***** *****
ملک بھر میں عید الاضحی کل منا ئی جائے گی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 12؍ تاریخ کو یکم ذی الحجہ کا چاند نظر آ نے کے بعد مرکزی رو یت ہلال کمیٹی نے10؍ ذی الحجہ یعنی22؍ اگست کو عید الاضحی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ کل صبح عید گاہوں کے علا وہ کم و بیش تمام مسا جد میں نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی جس کے بعد سُنت ابراہیمی کی پیر وی کر تے ہوئے قر با نی کی جائے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آنجہا نی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پو ری زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
وہ کل نئی دہلی میں آنجہا نی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو خِراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ کُل جما عتی دعائیہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اجلاس میں بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی، RSS کے چیف مو ہن بھاگوت ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ،بی جے پی صدر امیت شاہ،
کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد ، کئی سیا سی جماعتوں کے رہنما، اراکین پالیمنٹ اور کئی مرکزی وزارء نے واجپائی کو زبر دست خِراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعظم آنجہا نی راجیو گاندھی کی جینتی کل ملک بھر میں سد بھائو نا دِوس کے طور پر منا ئی گئی۔
اِس خصوص میں گور نر سی وِدیا ساگر رائو نے راج بھون میں اور وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے منترا لیہ میں راجیو گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیئے ۔
مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد اور ناندیڑ سمیت تمام مقا مات پر آنجہا نی وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خِراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ناندیڑ ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے اِس سلسلے میں خصو صی پرو گرام منعقد کیئے گئے تھے۔
***** ***** *****
مرکزی اور ریاستی حکو متوں کے خلاف آئندہ 31؍ اگست سے کانگریس پارٹی کی جا نب سے ریاست گیر جن سنگھرش یاترا نکا لی جائے گی۔ یہ اعلان رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے ریا ستی صدر اشوک چو ہا ن نے کل پو نا میں ایک اطلاعی کانفرنس میں کیا۔ انتخا بات سے قبل کیئے گئے وعدے اقتدار میں آنے کے بعد پورا کر نے میں بی جے پی نا کام رہی ہے ۔ اسکے خلاف کانگریس یہ مذمتی ریلی نکال رہی ہے۔اس یاترا کا آغاز کو لہا پور سے ہوگا۔ اور سانگلی ستارہ ، شو لا پور اور پو نا سمیت 5؍ اضلاع میں یہ یا ترا نکا لی جائے گی۔
***** ***** *****
وزارت مالیات کی جانب سے جا ری کیئے گئے ایک بیان میں مرکزی حکو مت نے اِنکم ٹیکس قوا نین میں مجوزہ تر میمات سے متعلق عوام سے رائے طلب کی ہے۔ آئندہ 4؍ ستمبر تک عوام اپنی رائے محکمۂ اِنکم ٹیکس کی ویب سائیٹ WWW.INCOMETAXINDIA.GOV.IN پر درج کر وا سکتے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں پر سوں سے بارش کا سلسلہ جا ری ہے۔ ناندیڑ ، لاتور، پر بھنی ، عثمان آباد اور جالنہ ضلعے میں کل اچھی با رش ہونے کی خبر یں ہیں۔ پر بھنی ضلعے میں کل ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی خبر ہمارے نما ئندے نے دی ہے۔ لاتور شہر میں سے بھی اچھی بارش ہونے کی خبر ہے۔ کل رات سے اورنگ آباد ، عثمان آباد اور جالنہ شہر میں رِم جھم بارش ہونے کا سلسلہ جا ری ہے۔ ناندیڑ ضلعے میں کل ہوئی مو سلا دھار بارش کی وجہ سے ندی نا لوں میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ ضلعے میں دو افراد کل سیلاب میں بہہ جا نے کی خبر ہے جس میں ایک حادثہ
حما یت نگر اور دوسرا حد گائوں میں پیش آ یا۔سیلاب کی وجہ سے مُدکھیڑ تعلقے کے مینڈھا دیہات سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment