Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 15.06.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 15 June 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۵؍ جون ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
حکومت نے کھیتی کے قرض کے لیے سود میں دو فیصد کی سبسیڈی جبکہ وقت پر قرض کی ادائیگی کے لیے مزید تین فیصد سبسیڈی کو منظوری دی ہے۔ یہ منظوری رواں مالی سال میں کسانوں کو مختصر مدت کے فصل کے قرضوں کے لیے دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کل نئی دلّی میں کابینی اجلاس میں کیا گیا۔ یہ اسکیم تین لاکھ روپئے تک کے مختصر مدت کے فصل کے قرضوں پر نافذ ہوگی اور شرح سود چار فیصد ہوگا۔ اس فیصلے سے رواں مالی سال میں کُل بیس ہزار تین سو انچالیس روپئے کا خرچ آئے گا۔ اس فیصلے سے قرض میں دبے کسانوں کو بڑی راحت ملے گی۔ یہ فیصلہ مختلف ریاستوں میں کسانوں کے قرض معافی کے لیے جاری احتجاج کے پس منظر میں آیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کو محض باتوں سے نہ بہلایا جائے بلکہ انہیں مکمل قرض معافی دی جائے۔ کانگریس کی جانب سے پھر سے یہ مطالبہ دہرایا گیا ہے۔ کانگریس اس ضمن میں جلد ہی حکومت کو اپنے مؤقف سے تحریری طور پر آگاہ کرے گی۔ یہ بات پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں سینئر کانگریسی لیڈروں کی میٹنگ کے بعد صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ چوہان نے کہا کہ قرض معافی کے لیے زمین کے رقبے کی یا قرض کی رقم کی حد نہ رکھی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خریف ہنگام کے لیے دس۔ دس ہزار روپئے دیئے جانے کے بجائے تخم ریزی کے لیے فی ایکر امداد دی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے قرضۂ جات کی معافی کے لیے کل وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے شیوسینا سربراہ اُدّھو ٹھاکرے سے صلاح و مشورہ کیا۔ انھوں نے کل قرض معافی کے لیے حکومت کے ذریعے طئے کیے جارہے معیارات سے جناب ٹھاکرے کو واقف کروایا۔ اس موقع پر شیوسینا کے کابینی وزراء بھی موجود تھے۔ شیوسینا نے اپنا مؤقف رکھتے ہوئے کہا کہ شیوسینا کسانوں کے مکمل قرضۂ جات کی معافی کے مطالبے پر اٹل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کی سبھی زرعی یونیورسٹیز جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تحقیقات پر زیادہ توجہ دیں۔ وزیرِ مالیات سدھیر منگنٹی وار نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں زرعی تعلیمی اداروں کے فروغ سے متعلق ایک اجلاس سے مخاطب تھے۔ اس اجلاس میں ریاست کی چاروں زرعی یونیورسٹیز کے نمائندے موجود تھے۔ منگنٹی وار نے مزید کہا کہ کسانوں کی پیداوار میں اضافہ کے لیے کفایتی اور جدید زراعت کے طریقۂ کار ہمیں تلاشنا چاہیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مقامی خود اختیاری اداروں کے انتخابات کے لیے رائے دہندگان کو رائے دہی سلِپ والی ووٹنگ مشین خریدنے کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن کو درکار رقم ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔ کل ممبئی میں ریاستی الیکشن کمیشن جے۔ ایس۔ سہاریا کے ساتھ ہوئے ایک اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ بات کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صدارتی انتخاب کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے کل جاری کردیا ہے۔اب اس عہدے کے لیے امیدواری عریضے آئندہ 28/ جون تک داخل کیے جائینگے۔ برسرِاقتدار اور حزبِ مخالف جماعتوں کے علیحدہ علیحدہ اُمیدوار ہونے کی صورت میں 17 / جولائی کو رائے دہی ہوگی۔ 20/ جولائی کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کل ممبئی کی خصوصی عدالت میں صنعتکار وجئے مالیا کے خلاف فردِ جرم داخل کیا۔ 2009 میں ایک بینک نے کنگ فشر ایئرویز کو 100/ کروڑ روپیوں کا قرض جاری کیا تھا۔ اس قرض کی ادائیگی نہ کیے جانے کے معاملے میں یہ فردِ جرم داخل کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ میں آئندہ دو دِنو ںمیں بھی تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے عوام کو خصوصاً کسانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ آفات سے نمٹنے والے عملوں کو بھی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دریں اثناء کل اورنگ آباد‘ عثمان آباد اور لاتور اَضلاع میں زوردار بارش ہوئی۔ عثمان آباد سے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کل عثمان آباد شہر میں علی الصبح تقریباً دو گھنٹے تک زوردار بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر سمیت ضلع بھر میں کل دوپہر موسلا دھار بارش ہوئی۔ جالنہ ضلع کے بھی مختلف مقامات سے کل بارش کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے دوبارہ اسکول کھل رہے ہیں۔ نئے تعلیمی سال میں آج طلبہ کا سبھی اسکولوں میں استقبال کیا جائے گا۔ سرکاری اور امدادی اسکولوں میں طلبہ میں آج کتابیں بھی تقسیم کی جائیگی۔ اس کے علاوہ طلبہ کو دوپہر کے کھانے میں مٹھائی بھی دی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد ضلع کے 563/ اسکول ڈیجیٹل کردئیے گئے ہیں۔ E-lerning اور صلاحیتوں پر مبنی تعلیم اور معیارِ تعلیم میں ضلع نے مسلسل دوسرے سال بھی پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ عثمان آباد ضلع پریشد کی صدر ارچنا پاٹل نے یہ بات کہی ہے۔ وہ کل عثمان آباد میں تعلیمی ترقی یافتہ مہاراشٹر کے ضمن میں منعقدہ ایک ورک شاپ کی افتتاحی تقریب سے مخاطب تھیں۔ اس موقع پر عثمان آباد ضلع پریشد کے شعبۂ تعلیم کی ویب سائٹ کا اجراء بھی عمل میں آیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
چمپئنس ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میچ میں پاکستان سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کل انگلینڈ سے ہوئے مقابلے میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment