Sunday, 18 March 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  18 ؍مارچ  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی حکومت کے خلاف تیلگودیسم پارٹی نے لائی ہوئی عدم اعتمادتجویزکوشیوسیناکی حمایت نہیںہے۔یہ بات شیوسینا کے ترجمان رکن پارلیمنٹ سنجے رائوت نے کہی۔وہ کل ممبئی میںصحافیوں سے با ت چیت کررہے تھے۔اُنہوںنے کہاکہ یہ ایک سیاسی کھیل ہے۔یہ تجویزپاس نہیں ہوسکے گی۔یہ بات کہتے ہوئے اُنہوںنے یقین ظاہرکیاکہ قومی جمہوری فرنٹ حکومت اپنی معیادمکمل کریگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 یونیورسٹی گرانٹ کمیشن UGC نے ہنرمندی ترقیاتی یونیورسٹی کے لئے علیحدہ راہنماخطوط مختص کئے ہیں۔اس کے لئے مرکزی فروغ انسانی ترقیاتی وِزارت آگے آئیں۔یہ بات وَزیرمالیات سُدھیرمنگنٹی وارنے کہی۔چندرپورمیںہنرمندی ترقیاتی یونیورسٹی کے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے بعد وہ مخاطب تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 رِیاست میںآج سے پلاسٹک اورتھرماکول کی اشیاء کے استعمال پرپابندی عائدکی جارہی ہے۔پلاسٹک اورتھرماکول کی پابندی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ پچیس ہزارروپیوں تک جرمانہ اورتین ماہ کی قید کی سزاہوسکتی ہے۔جاری کردہ بیان میں اس کی اطلاع دی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 دہشت گردمخالف دستہ ATS نے پونامیںنگڑی (وان وڑی)علاقے سے کل تین بنگلہ دیشی شہریوںکوحراست میںلیا۔یہ تینوں افرادبنگلہ دیش کی جانب سے پابندی عائدکئے گئے انصاراللہ بنگلہ اس دہشت گردتنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ جاری کردہ رپورٹ میںاس کی اطلاع دی گئی ۔پولس نے ان کے پاس سے بنگلہ دیشی پاسپورٹ بھی ضبط کئے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 آج گڈی پاڑوامنایاجارہاہے۔آج سے ہی ہندونئے سال کاآغازہوتاہے۔اس ضمن میںگورنرسی وِدھیا ساگررَائو ، اسی طرح وَزیراعلیٰ دِیویندر پھڑنویس نے رِیاست کے عوام کومبارکبادپیش کی ہے۔یہ سال نوسب کے لئے سکون ،آرام اورخوشحالی لائیں۔یہ بات گورنرنے اپنے تہنیتی پیغام میںکہی۔ وَزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میںکہاکہ مراٹھی زبان ، ادب اورثقافت کوفروغ دینے کے لئے حکومت اپنے وعدے پرپابند ہے۔
 نئے سال کے موقع پرآج مختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔پیٹھن شہر میںآج صبح یاترانکالی جارہی ہے۔اورنگ آبادمیںبھی دوپہر تین بجے شہر کے سنستھان گنپتی سے ایک جلوس نکالاجائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آبادضلع سیول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر جی ایس گائیکواڑکومعطل کردیاگیاہے۔قانونی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میںیہ کاروائی کی گئی۔جاری کردہ بیان میں اس کی اطلاع دی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 عثمان آبادضلع میںایک بوگس ڈاکٹر کے خلاف جرم داخل کیاگیاہے۔بھوم تعلقے کے امبی میںبطورڈاکٹر کام کرنے والے دلیپ کماررائے کے میڈیکل صداقت نامے بناوٹی پائے گئے۔ اس کے بعدیہ کاروائی کی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 طلاق ِثلاثہ بل کے خلاف کل عثمان آبادمیںمسلم خواتین نے ضلع کلکٹر کے روبرومورچہ نکالا۔خواتین کے وفد نے ضلع کلکٹر کواس موقع پرمیمورنڈم پیش بھی کیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آبادشہرمیںکل سوچھتا مہم پرعمل درآمدکیاگیا۔ مکندواڑی چوک میں ڈیویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر کی موجودگی میں اس مہم کا آغازہوا۔ مختلف تنظیموں، پارٹیوں، اسکول اورکالجس کے طلباء وطالبات اسی طرح قومی خدمت گاراسکیموں کے رضاکاروں نے اس صفائی مہم میںحصہ لیا اوراس علاقے کی صفائی کی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 کولمبو کے پریم داسا اسٹیڈیم میںآج سہ رخی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے فائنل میںبھارت کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔بنگلہ دیش سری لنکا کو دو وکٹ سے ہراکرفائنل میںپہنچاہے۔
 بنگلہ دیش کوجیت کے لئے 160؍رن کانشانہ ملاتھاجو اس نے سنسنی خیزطورپرآٹھ وکٹ کھوکرحاصل کرلیاجبکہ صرف ایک گیند کاکھیل باقی تھا۔ بنگلہ دیش کی اس کامیابی میںآخری لمحات میں محموداللہ کے شاندارچھکے کااہم رول رہا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 جالنہ تعلقے میں63 دیہاتوں میںمتوقع پانی کی قلت کامملکتی وزیرارجن کھوتکر نے کل جائزہ لیا۔پانی کی قلت والے دیہاتوں میںکنویں تحویل میں لینا، نل ترمیمی اسکیم، ٹینکرکے ذریعے پانی فراہم کرنا وغیرہ احتیاطی اسکیموں پرفوراً عمل درآمدکرنے کے احکام وزیرموصوف نے اس موقع پردئیے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ناندیڑضلع کے اردھاپورتعلقے میںمیڈلاندی کوگہراکرنے اورچوڑاکرنے کے کام کاکل آغازہوا۔’’نام‘‘ فائونڈیشن ‘‘کی جانب سے ہورہے اس کام کاافتتاح سب ڈیویژنل آفیسرپردیپ کلکرنی کے ہاتھوں عمل میںآیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 11.04.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 11 April 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...