Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 14.06.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 June 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۴؍ جون ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
خریف کی تخم ریزی کے لیے دس ہزار روپئے بطور ہنگامی قرض کسانوں کو دئیے جائینگے۔ وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے یہ بات کہی ہے۔ کل ہوئے کابینی اجلاس میں وزیرِ ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے نے یہ تجویز پیش کی تھی۔ جسے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے اس فیصلے سے ریاست کے تقریباً 34/ لاکھ چھوٹے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
زرعی تعلیم دینے والے کالجس کے قیام کی شرائط میں نرمی کے لیے مہاراشٹر ایگریکلچر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کونسل سے بات چیت کی جائے گی۔ یہ بات وزیرِ زراعت پانڈورنگ پھنڈکر نے کہی ہے۔ کل ممبئی میں مہاراشٹر زرعی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ ہوئے ایک اجلاس میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست بھر میں ’’ہاسپٹلیٹی‘‘ یعنی میزبانی کے میدان میں تقریباً 50/ ہزار چھوٹے صنعتکار تیار کیے جائیں گے۔ یہ بات وزیرِ سیاحت جئے کمار راول نے کہی ہے۔ میزبانی کے میدان میں ریاستی حکومت اور بین الاقوامی معیار والی ایئر بی۔ این۔ پی نامی کمپنی کے درمیان کل ایک باہمی معاہدہ ہوا۔ معاہدہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب راول نے کہا کہ اس معاہدہ کا مقصد ہے کہ ریاست آنے والے سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کی رہائش فراہم کی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی بورڈ کی جانب سے گذشتہ مارچ میں لیے گئے دہم جماعت کے نتائج کا کل اعلان کردیا گیا۔ اس امتحان میں 88/ اعشاریہ 74/ فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ اورنگ آباد ڈویژن کا نتیجہ 88/ اعشاریہ 15/ رہا جبکہ لاتور کا نتیجہ 85/ اعشاریہ 22/ فیصد ہے۔ اورنگ آباد ڈویژن میں بیڑ ضلع میں کامیاب طلبہ کا تناسب سب سے زیادہ 92/ اعشاریہ 65/ فیصد ہے‘ اسی طرح جالنہ 89/ اعشاریہ 90/‘ اورنگ آباد 89/ اعشاریہ 56/ہنگولی 80/ اعشاریہ 93/ فیصد جبکہ پربھنی ضلع کا نتیجہ سب سے کم 80/ اعشاریہ 89/ فیصد رہا۔
لاتور ڈویژن کے نتیجے میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 4/ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈویژن میں لاتور ضلع کا نتیجہ سب سے زائد 89/ اعشاریہ 50/ فیصد رہا، جبکہ عثمان آباد ضلع 82/ اعشاریہ 48/ فیصد‘ اسی طرح ناندیڑ ضلع میں کامیاب طلبہ کا تناسب 83/ اعشاریہ 60/ فیصد رہا۔
طلبہ کو مارکس میمو 24/ جون کو دوپہر تین بجے کے بعد ان کے متعلقہ اسکولوں میں دئیے جائیں گے۔ ناکام ہونے والے طلبہ کے لیے دوبارہ امتحان 18/ جولائی سے شروع ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل نے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ CBSE کے طلبہ کو دئیے جانے والے زائد نمبرات یعنی گریس مارک کی طرز کو ختم کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2018 سے زائد نمبرات کی جگہ نئی پالیسی کے تحت نتیجہ تیار کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ میں آئندہ دو دنو ںمیں زوردار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آج رات نصف شب سے ڈویژن کے سبھی اضلاع میں آئندہ 48/ گھنٹوں تک زوردار بارش کی پیشن گوئی محکمۂ موسمیات نے کی ہے۔ انتظامیہ نے آفات سے نمٹنے کے محکمہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ نیز عوام کو خاص طور سے کسانوں کو اس بیچ احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد ضلع میں تخم ریزی کے لیے ضروری بارش ہوچکی ہے۔ عمرگہ‘ تلجاپور اور عثمان آباد کے کسانوں نے خریف کی تخم ریزی کی شروعات کردی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ خریف موسم کے لیے مہابیج سمیت دیگر بیج کی کمپنیوں نے 35/ ہزار 508/ میٹرک ٹن بیج فراہم کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ میں کل مختلف حادثات میں 4/ افراد ہلاک ہوگئے۔ بیڑ میں بجلی کے تار ٹوٹ جانے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک بچے سمیت ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
پربھنی ضلع میں چار ٹھانہ تا جنتور روڈ پر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 4/ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جالنہ۔ اورنگ آباد شاہراہ پر کل ایندھن کی حمل و نقل کرنے والے ایک ٹینکر میں آگ لگ جانے کے باعث ٹینکر ڈرائیور جل کر ہلاک ہوگیا۔ منماڑ سے ناندیڑ کی طرف جارہے اس ٹینکر کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث یہ ٹینکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لاتور ضلع کے چاکور تعلقہ میں جادو ٹونا مخالف قانون کے تحت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان چاروں نے ایک خاتون سمیت ایک نابالغ بچی کے علاج کے لیے دونوں کی بے رحمی سے پٹائی کی تھی۔ ان چاروں کو آج عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کے Soil & Water Conservation کمشنریٹ میں کمشنر کے عہدہ کا زائد چارج واٹر اینڈ لینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ والمی کے کارگذار ڈائریکٹر ایچ۔ کے۔ گوساوی کو دیا گیا ہے۔ اس عہدہ پر IAS زمرے کے افسر کا تقرر ہونے تک جناب گوساوی کو اس عہدہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment