Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 18 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
بی جے پی کے سر کر دہ قائد اور مرکزی وزیر اطلا عات و نشر یات ایم ۔ وینکیّا نائیڈو کو پار ٹی کی جانب سے حکمرا ں قو می جمہوری اتحاد کا امید وار نامزد کیا گیا ہے۔ کل بی جے پی کے پار لیما نی بورڈ کے اجلاس کے بعد پار ٹی صدر امیت شاہ نے نائیڈو کی امید واری کا اعلان کیا۔ اِس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی مو جود تھے۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ حکمراں اتحاد کی رکن جما عتوں نے بھی نائیڈو کی نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے امید وار کی حیثیت سے نامزد گی کا خیر مقدم کیا ہے۔
وینکیّا نائیڈو نے اپنے سیا سی کیرئیر کا آ غاز ABVP کے کار کن کی حیثیت سے کیا تھا بعد میں وہ بھا رتیہ یووّا مورچہ کے صدر بنے ۔ 4؍ بار راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہو نے کے علا وہ وہ آ ندھرا پر دیش اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔ اٹل بہا ری واجپا ئی کی حکو مت میں اُنھوں نے دیہی تر قیات کے وزیر کی حیثیت سے کام کیا۔ اِس کے علا وہ وہ 2؍ مرتبہ پارٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے اُنھیں امید وار نامزد کیئے جانے کے اعلان کے بعد وینکیّا نائیڈو نے کل اپنے وزا رتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وہ آج اپنا پر چہ نامزد گی داخل کریں گے۔ کانگریس سمیت حزب اختلاف کی18؍ دیگر جما عتوں نے مہا تما گاندھی کے پو تے گو پال کرشن گاندھی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنا امید وار نامزد کیا ہے۔ وہ بھی آج ہی اپنے کاغذات داخل کریں گے۔گو پال کرشن گاندھی مغربی بنگال کے گور نر رہ چکے ہیں۔ یہ انتخابات آئندہ
5؍ اگست کو ہونگے۔
****************************
صدر جمہوریہ ہند کے انتخا ب کے لیے کل پا رلیمنٹ اور تمام ریاستوں کی اسمبلیوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ اِس عہدے کے لیے حکمراں محاذ کے امید وار رام ناتھ کو وِند اور حزب اختلاف کی امید وار میرا کمار کے ما بین راست مقا بلہ ہے۔ کل ملک کے 776؍ اراکین پار لیمان اور تقریباً 4؍ ہزار سے زائد ارکان اسمبلی نے صدا رتی عہدے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
****************************
ممبئی میں وِدّھان بھون میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سمیت287؍ اراکین اسمبلی اور راجیہ سبھا کے رکن سنجئے کا کڑے نے ووٹ ڈالے۔ بہو جن وِکاس پار ٹی کے رکن اسمبلی شِتیج ٹھا کُر بیرون ملک دورے پر ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کر سکے۔ معا شی بد عنوا نیوں کے سلسلے میں زیر حرا ست راشٹروادی کانگریس کے چھگن بھجبل اور رمیش کدم کو عدالت کی جانب سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد اِن دو نوں اراکین نے جیل سے وِدّھان بھون پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
دریں اثناء راشٹریہ وادی کانگریس تر جمان نواب ملک نے صدا رتی انتخا ب میں پار ٹی اراکین کی جانب سے کراس ووٹنگ کی خبروں کی تر دید کی ہے۔
****************************
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا کل سے آ غاز ہوا۔ کشمیر کے سری نگر سے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ فا روق عبد اللہ اور کیرا لہ کے ملاّپورم سے مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ پی۔ کے۔ کو نہا لی کُٹّی نے کل ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔ جس کے بعد آنجہا نی رکن وِنود کھنہ، وزیر ما حو لیات انیل مادھو دوَے سمیت لوک سبھا کے6؍ سابق اراکین اور امر ناتھ یاتّرا پر حملے میں ہلاک ہونے والے زائرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور بعد میں ایوان کی کار وائی دِ ن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
****************************
راجیہ سبھا کے چیئر مین محمد حامد انصاری نے 8؍ آنجہا نی اراکین کو خراج عقیدت پیش کر نے کی تجویز پیش کی۔ اِس کے علا وہ کشمیر میں امر ناتھ یا تّرا پر حملے اور پر سوں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے یاتّریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
****************************
صدر جمہوریہ پر نب مکھر جی کے عہدے کی معیاد 24؍ جو لائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اِس سلسلے میں آئندہ اتوار 23؍ جولائی کو دو پہر کے بعد اُنھیں پارلیمنٹ کی جانب سے ایک خصو صی تقریب میں ودا عیہ دیا جائے گا۔ لوک سبھا اسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے بتا یا کہ اِس تقریب میں تمام اراکین پارلیمنٹ کی دستخط شدہ ایک کتاب پر نب مکھر جی کو تحفتاً پیش کی جائے گی۔
****************************
لشکر طیبہ سے مبینہ تعلق رکھنے والے سلیم خان عرف ابوامرکو کل ممبئی کی بین الاقوا می طیرانگاہ پر حراست میں لے لیا گیا۔ سلیم خان کے خلاف لوک آوٹ نوٹس جا ری کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب اما رت کے ابو ظہبی میں ضروری کا غدات کے بغیر رہائش پذیر سلیم خان کو پر سوں رات میں گرفتار کر کے ممبئی راونہ کیا گیا تھا۔ اُتر پر دیش اِنسداد دہشت گر دی اسکواڈ اور ممبئی پو لس نے طیرانگاہ پر ہی اُنھیں حراست میں لے لیا۔2008ء میں اُتر پر دیش کے رام پور میں سی آر پی ایف پارٹی پر ہوئے حملے میں ملوث ہونے کا سلیم خان پر الزام ہے۔
****************************
میٹرک کے سپلِمنٹری امتحا نات کا آج سے آ غاز ہو رہا ہے۔ یہ امتحا نات 2؍ اگست تک جاری رہیں گے۔ اِس میں ریاست بھر سے
17؍ ہزار680؍ طلباء امتحان دینگے۔
****************************
ممبئی عدالت عالیہ نے دہی ہنڈی تہوار میں کم عمر بچوں کی شمو لیت سے متعلق اپنا مو قف پیش کر نے کے لیے ریاستی حکو مت کو4؍ اگست تک کا وقت دیا ہے۔ ایک سما جی کار کن کی جانب سے اِس تہوار میں کمسن بچوں کی شمو لیت پر پا بندی کے لیے عرضداشت عدالت میں زیر سما عت ہے۔
****************************
No comments:
Post a Comment