Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 19 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ریاستی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ اِن میں اگلے 2؍ سالوں میں ریاست کے گنّے کے زیر کاشت 3؍لاکھ5؍ ہزار ہیکٹر زرعی رقبے کو Micro Irrigation کے تحت لا نے کا فیصلہ کیا گیا۔ اِس منصو بے میں کسا نوں کو 2؍ فیصد شرح سود کے حساب سے فی ہیکٹر کے لیے85؍ ہزار 400؍ روپیوں کا محدود قر ض دیا جائے گا۔ کسا ن کے قرض پر7.25؍سود وصول کیا جائے گا پا بندی سے قرض ادا کرنے کے بعد4؍ فیصد سود ریاستی حکو مت اور 1.25؍ فیصد شکر کار خانے ادا کریں گے جبکہ کسا ن کو صرف 2؍ فیصد شرح کے حساب سے سود ادا کر نا ہو گا۔
ڈِسٹرِکٹ لینڈ ڈیو لپمنٹ بینکوں کے سبھی اثا ثوں کی فروخت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کے لیے کا بینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کر نے کا بھی کل کا بینہ میں فیصلہ لیا گیا۔ اِسکے علا وہ ریاستی کا بینہ نے ’’منو دھیَریہ‘‘ منصو بے کی معیارمیں تبدیلی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اِسکے تحت کسی واقعے میں اگر کوئی خا تون یا بچّہ مستقل طور پر ذہنی یا جسما نی معذور ہو جائے یا اجتما عی عصمت دری کی شکا رخا تون شدید زخمی ہو جائے یا تیزا ب سے کیئے گئے حملے میں اِسکے چہرہ جل جائے تو متا ثرہ کو10؍ لاکھ روپئے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 10؍ لاکھ رو پیوں میں سے ڈھائی لاکھ روپئے فوری ادا کیئے جائیں گے جبکہ ساڑھے سات لاکھ روپئے 10؍ سالوں میں متا ثرہ کے بینک کھا تے میں جمع کیئے جائیں گے۔
اِسکے علا وہ لڑکیوں کی شرح پیدائش میں اضا فے کے مقصد سے شروع کیئے گئے ’’ ما جھی کنّیا بھا گیہ شری‘‘ منصو بے کے دائرہ میں تو سیع کر نے کا بھی کا بینہ نے فیصلہ کیا ہے۔ اِسکے تحت اب ساڑھے سات لاکھ روپئے سا لا نہ تک کی آ مد نی والے خاندانوں کو اِس سے فائدہ پہنچے گا۔ ایک اگست سے اس پر عمل ہو گا۔ اِس سے پہلے صرف سطح غر بت سے نیچے زندگی گذار نے والے خاندان ہی اِس سے فائدہ اٹھا سکتے تھے۔
****************************
مانسون اجلاس کے دوسرے دن کل پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں جم کر ہنگا مہ آرائی ہوئی جِسکے بعد ایوان کا کام کاج بار بار ملتوی کر نا پڑا۔ لوک سبھا میںاپو زیشن اراکین نے کسا نوں کے معا ملات اٹھا تے ہوئے نعرے بازی کی جس سے کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر نا پڑی۔ راجیہ سبھا میں اقلیتوں اور دلتوں پر مظا لم سے متعلق بحث ہو رہی تھی۔ راجیہ سبھا میں گئو رکشکوں کے معاملے پر ہوئی گر ما گرم بحث کے بعد ایوان کی کار وائی پہلے 2؍ مر تبہ اور اِسکے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کی گئی۔
اِس بیچ بہو جن سماج وادی پارٹی کی سر براہ ما یا وتی نے کل راجیہ سبھا سے استعفیٰ دیدیا ۔ دلتوں پر ہو رہ مظا لم کے بارے میں ایوان میں اُنھیں بولنے نہ دینے کو ما یا وتی نے استعفے کی وجہ بتا یا۔
****************************
NDA کے امید وار ایم۔ وینکیّا نائیڈو اور اپو زیشن کے گو پال کرشن گاندھی نے ملک کے نائب صدر کے عہدے کے لیے کل اپنے
کا غذات نامزدگی داخل کیئے۔یہ کا غذات نامزدگی پارلیمنٹ ہائوس میں داخل کیئے گئے۔اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور اعلیٰ پارٹی رہنما ایل۔ کے ۔ اڈوانی اور سُشما سوَرج بھی موجود تھیں۔ نامہ نگار وں سے گفتگو کر تے ہوئے نائیڈو نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اِ س عظیم عہدے کا احترام کریں گے اور سبھی کے ساتھ انصاف کرینگے۔ وینکیّا نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ اب اُنکا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے کیونکہ نائب صدر کا عہدہ پار ٹی سے با لا تر ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں پارٹی چھوڑ نے پر دکھ ہو رہا ہے۔ نائیڈو نے اُن سبھی پار ٹیوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُنکی امید واری کی حما یت کی ہے اور کہا کہ بھارت کی قوت پار لیما نی نظام میں مضمر ہے۔
اپو زیشن کے امید وار گو پال کرشن گاندھی نے کانگریس صدرسو نیا گا ندھی ،پارٹی نائب صدر راہل گاندھی اور دوسرے اعلیٰ رہنمائوں کی مو جود گی میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ گو پال گاندھی نے کہا کہ وہ ملک کے عام آ دمی کی امنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمارے نا مہ نگار کا کہنا ہے کہ آج کا غذات کی جانچ پڑ تال ہو گی اور اِس مہینے کی 21؍ تاریخ تک نام واپس لیئے جا سکتے ہیں۔ اگلے مہینے کی5؍ تاریخ کو چنائو ہو گا اور اُسی دن ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی۔
****************************
ریاست کے بیشر حصّوں میں کل اطمینان بخش بار ش ہوئی کولہا پور، سا تا رہ ،شو لا پور اور رتنا گیری ضلعوں میں ہوئی بارش سے ند یوں کی سطح آب میں اضا فہ ہوا ہے۔ احمد نگر ضلع کے بھنڈا ردرا ڈیم کے علا قے میں ہوئی بارش سے ڈیم کی سطح آ ب میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔ بھنڈا را ڈیم65؍ فیصد لبریز ہو چکا ہے۔ احمد نگر ضلع کے12؍ پرو جیکٹوں میں سے نِلونڈے، موڑا اور آڈھڑا پرو جیکٹوں میں
آ بی ذخیرے میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ جالنہ ضلع کے عنبڑ اور پر تور سمیت کئی علا قوں میں بھی کل بارش ہوئی۔ لاتور ضلع میں کل رم جھم بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ عثمان آ باد ،ناندیڑ اور ہنگولی ضلعوں کے مختلف مقا مات سے بھی کل بارش کا اطلا ع موصول ہوئی ہے۔ بیڑ ضلع میں بھی کل صبح بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ جہاں اطمینان بخش بارش کی بدولت دو بارہ تخم ریزی ٹل جانے سے کسا نوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
****************************
سر کار نے متنازعہ اِسلا می مبلّغ ڈاکٹرذاکر نائک کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ قو می جانچ ایجنسیNIA کی در خواست پر ممبئی کے علا قائی پاسپورٹ دفتر نے اِسے ردّ کیا ہے۔ NIA نائک کی مبینہ دہشت گر دا نہ سر گر میوں اور فرقہ وا رانہ نفرت پھیلا نے کی جانچ کر رہی ہے۔ یہ جانچ اُنکی تنظیم اِسلا مک ریسرچ فائو نڈیشن کے خلاف بھی کی جا رہی ہے۔ ایجنسی نے اِس سلسلے میں اُنکے ارکان خاندان سے بھی پو چھ تاچھ کی ہے۔ سمجھا جا رہا ہے کہ NIAاب ذاکر نائک کو ملک بدر کیئے جانے یا اُنکی منتقلی کے قا نو نی امکا نات کا جائزہ لے گی۔
****************************
مراٹھوا ڑہ ٹیچرس ایسو سی ایشن کے سابق صدر راجیشور رائو دیشمکھ کل لاتور میں چل بسے ۔ وہ81؍ برس کے تھے۔ گذشتہ کئی دنوں سے لاتور کے اسپتال میں اُنکا علاج جار ی تھا۔ اُنکی آ خری رسو مات کل بیڑ ضلع کے پر لی میں ادا کر دی گئیں۔ اُنھوں نے پر لی کے وید ناتھ اسکول میں بطور مدرس اور صدر مدرس بھی خد مات انجام دیں۔ راجیشور رائو دیشمکھ نے وید نا تھ مندر ٹرسٹ اور جوا ہر لال نہرو تنظیم کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ سماجی سر گر میوں میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہے۔
****************************
No comments:
Post a Comment