Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 02 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 02 ؍مارچ ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مرکزی کابینہ نے فرار ہونے والے اقتصادی مجرموں سے متعلق بل 2018 کومنظوری دے دی ہے تاکہ ان لوگوں سے نمٹا جاسکے جوپکڑے جانے سے بچنے کے لئے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں۔یہ بل بھارتی عدالتوں کے دائرہ اختیارسے باہر رہتے ہوئے بھارتی قانونی عمل سے بچنے کے اقتصادی مجرموں کے لئے اقدامات مرتب کرنے میں مدد کرے گا۔وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں کوتفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت حکومت کوان اقتصادی مجرموں کے بھارت میںتمام اثاثوں اوربے نامی جائیدادوں کوسیل کرنے کی اجازت ہوگی جنہیں مفرورقراردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوکروڑروپئے اوراس سے زیادہ کے اقتصادی جرائم اس بل کے دائرے اختیارمیںہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
قانون سازکونسل کے حزبِ مخالف رہنما دھننجے منڈے سے متعلقہ ایک مبینہ وائس کلپ پرکل اسمبلی کے دونوں ایوانوں میںہنگامہ ہوا۔ایک نیوز چینل نے دی گئی خبر کی بنیادپربھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن انیل گوٹے نے قانون سازاسمبلی میںیہ مسئلہ اٹھایا۔منڈے نے اسمبلی کے کام کاج کے سلسلے میںمبینہ طورپررشوت لینے کی خبر نیوزچینل سے نشر کی گئی ھی۔ اس ضمن میں عدالتی جانچ کی جائے اورتب تک متعلقہ رکن کومعطل کیاجائے۔ایسا مطالبہ انہوں نے کیا۔اس مطالبہ کے بعد اجلاس میںہوئے ہنگامہ کی وجہہ سے اجلاس کی کاروائی تین مرتبہ ملتوی کرنی پڑی۔
منڈے نے کہا کہ یہ معاملہ ذاتی طورپربدنامی کرنے کامعاملہ ہے یہ بات کہتے ہوئے انہوںنے تمام الزامات کومسترکردیا۔ہم کسی بھی طرح کی جانچ کے لئے تیارہے۔یہ بات منڈے نے کہی۔دوسری جانب رکن اسمبلی پرشانت پریچارک کومعطل کرنے کے فیصلے کومنسوخ کرنے کے سلسلے میں شیوسینا نے مخالفت ظاہرکرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد ہنگامہ جاری رہنے پرصدرہری بھائو باگڑے نے اجلاس کی کاروائی تمام دن کے لئے ملتوی کردی۔
قانون سازکونسل میںبھی بھارتیہ جنتاپارٹی کے پراوین دریکرنے اس سلسلے میںمتعلقہ کانارکوٹیسٹ کرانے اوربھارتیہ جنتاپارٹی کے بھائی گیرکر نے جانچ ہونے تک متعلقہ رکن کومعطل کرنے کامطالبہ کیا۔حقیقت کی جانچ نہ کرتے ہوئے اس طرح کی خبردیکھانایہ ایوان اوراراکین کی توہین ہے۔یہ بات شیتکری کامگارپارٹی کے جینت پاٹل نے اس موقع پرکہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ریاستی خواتین کمیشن 8؍مارچ یعنی عالمی یوم خواتین کے موقع پرمتاثرہ خواتین کے لئے ایک خاص ہیلپ لائن شروع کررہی ہے۔ خواتین کمیشن کی صدروجیاراہٹکر نے کل اس سلسلے میںاطلاع دی۔
متاثرہ خواتین کے سوالات کے جوابات دے کران کے مسائل ، حقوق اوران کے اغراض کی تکمیل کے لئے قانونی معلومات فراہم کی جائے گی۔ یہ بات راہٹکر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بحرہ عرب میںقائم کئے جانے والے چھترپتی شیواجی مہاراج یادگارکاتعمیری کام شروع کرنے کاحکم وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کی موجودگی میں ایل اینڈٹی کمپنی کودیاگیا۔آئندہ موسم باراں سے قبل کام شروع کرنے کااحکام انہوںنے اس موقع پرکمپنی کودئیے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے قرضوں کے شرح سودمیںکل صفراعشاریہ دوفیصداورپنجاب نیشنل بینک نے صفراعشاریہ 15؍ فیصد اضافہ کیاہے۔ یہ اضافہ فوراً عائدکردیاگیاہے۔اب شرح سودآٹھ اعشاریہ ایک پانچ فیصد ہوگیاہے۔
اس کی وجہہ سے ہائوزنگ اورگاڑیوںکے شرح سودمیںبھی اضافہ ہونے کاقیاس ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آبادشہرمیںمختلف علاقوں میںکھلی اراضی پرکچراڈالنے کی میونسپل کارپوریشن کی کوشش کومقامی شہریوںنے سخت مخالفت کرتے ہوئے ناکام کردیا۔کل جمالہ علاقے میںکچراڈالنے کے لئے گئی ہوئی گاڑی کوہجوم نے مٹمٹہ میںنذرآتش کردیا۔اورنگ آبادغارسے قریب ہنومان ٹیکٹری کے پیچھے کھلی جگہ پرکچراڈالنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کمشنردیپک موگلیکرکی موجودگی میںپندرہ ٹرک کچرالایاگیا۔تاہم شہریوں کی مخالفت کی وجہہ سے انہیںواپس جاناپڑا۔
کانچن واڑی اورنکشترواڑی میںبھی شہریوں نے کچرے کے خلاف احتجاج کیا۔ تاہم کانچن واڑی میں فورس کااستعمال کرکے کچرے کی چند گاڑیاں خالی کی گئی۔نارے گائوں کے لوگوں نے چارمہینے کااضافی وقت دینے کے باوجودانتظامیہ نے کوئی کاروائی کیوں نہیں کی۔ ایساسوال میونسپل کاپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی کل کی میٹنگ میںکارپوریٹر راجیووید نے اٹھایا۔ اس ضمن میں ذمہ داری ڈیویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکر کوسونپی گئی ہے۔ وہ آج اس سلسلے میں نارے گائوں اورمٹمٹہ کے شہریوں سے بات چیت کریںگے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
رنگوں کاتہوارہولی آج منایاگیا۔یہ تہواربرائی پراچھائی کی جیت اورموسم بہار کی آمد کی علامت ہے۔

No comments:
Post a Comment