Wednesday, 19 December 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 December 2018
Time:  8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ؍دِسمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت اشیاء اور خد مات ٹیکسGSTکو آسان بنا نے کی کوششوں میں لگی ہے۔
 مودی نے کل ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے یہ بات کہی۔اُنھوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت کی کوشش ہے کہ 99؍ فیصد اشیاء کو GST کے 18؍ فیصد یا اُس سے کم ٹیکس زُمرے میں لا یا جائے اور صرف ایک فیصد پُر تعیش اشیاء پر ہی 28؍ فیصدGST لگا یا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ GST نافذ ہو نے سے پہلے اِندراج شدہ صنعتوں کی تعداد صرف65؍ لاکھ تھی جس میں اب مزی55 ؍ لاکھ کا اضا فہ ہوا ہے۔تقریب میں مہاراشٹر کے گور نر  سی  وِدّیا ساگر رائو  او ر  وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے علا وہ کئی سر کر دہ شخصیات نے شر کت کی۔ اِس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کل ممبئی میں تھا نے ۔بھِونڈی -کلیان  اور  دہی سر -میرا بھائندر  میٹرو کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اِس موقعے پر غریبوں کو رہائش گاہیں فراہم کر نے والی پر دھان منتری آ واس یو جنا کے تحت معا شی طور پر کمزور طبقات کے لیے
18؍ ہزارکروڑ روپیوں کی قیمت کے90؍ ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح عمل میں آ یا۔ وزیر اعظم مودی نے ممبئی کے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں معروف کارٹونِسٹ آنجہا نی آر کے لکشمن کے کار ٹو نوں پر مبنی کتاب Timeless Laxmanکا اجراء بھی کیا۔
 اپنے مہاراشٹر دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پو نے میٹرو پرو جیکٹ کے تیسرے مر حلے کا بھی سنگ ِ بنیاد رکھا۔ اِس موقعے پر مودی نے کہا کہ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ خد مات کو جدید ترین اورآ رام دہ بنا نے میں مقامی افراد اور کسا نوں کا اہم کر دار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا حکو مت کی تر جیحات میں شامل ہے جسکے تحت مہاراشٹر میں مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 200؍ کلو میٹر طویل میٹرو لائنوں کا کام جا ری ہے۔
***** ***** *****
 مرکزی حکو مت سے ملک بھر کے کسا نوں کو قرض معا فی دینے کا مطا لبہ کانگریس صدر اور رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے ۔ راہل گاندھی کل پارلیمنٹ کے احا طے میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مدھیہ پر دیش اور چھتیس گڑھ کی نو منتخبہ کانگریس حکو متوں نے کسا نوں کے لیے قرض معا فی کا اعلان کر دیا ہے۔ اِس موقعے پر راہل نے رفائل جنگی طیا روں کی خریداری معاملے کی جانچ JPC سے کر وائے جانے کا اپنا مطالبہ دوہرا یا۔
***** ***** *****
 اِس بیچ رفائل معاملے پر الزا مات اور جوابی الزا مات کے در میان کل بھی پار لیمنٹ میں خوب ہنگا مہ آرائی ہوئی  اور کار وائی میں رخنہ پڑا۔ لوک سبھا کی کار وائی شروع ہو تے ہی رفائل سودے کیJPC جانچ کا ویری کے کسا نوں کے مسائل اور آندھرا پر دیش کو خصو صی ریاست کا در جہ دینے جیسے مطالبوں پر کانگریس ، اَنّا در مُک  اور  تیلگو دیسم پارٹی کے ار کان ایوان کے وسط میں جمع ہو گئے اور نعرے بازی کر نے لگے ۔ شور و غُل  اور ہنگا مہ آ رائی کے بیچ اسپیکر نے کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔ راجیہ سبھا میں بھی اِنہی معاملات پر خوب ہنگا مہ آرائی ہوئی۔ جسکے بعد ایوان کا کام کاج دِن بھر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کے حد ود میں اب تک ایک لاکھ 66؍ ہزار612؍ بچوں کو خسرہ اور رو بیلا سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اورنگ آباد کے میئر نند کُمار گھوڑیلے نے یہ اطلاع دی۔ اورنگ آباد میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے کہا کہ خسرہ  اور  رو بیلا ٹیکے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں اور کچھ سماج دُشمن عنا صر اِس بارے میں افو اہیں پھیلا رہے ہیں۔ امتیاز جلیل نے شہر یوں سے نہ گھبرا نے اور اپنے بچوں کو ٹیکے لگا نے کی اپیل بھی کی۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر تعلیمی بورڈ کی جانب سے لیے جانے والے دسویں اور بار ہویں جماعت کے امتحا نات میں 17؍ نمبر فار م کے ذریعے شر کت کر نے کی مدت 31؍ دسمبر تک بڑ ھا دی گئی ہے۔ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خانگی طلباء ایکسٹرا لیٹ فیس کے ساتھ آف لائن طرز پر در خواستیں دے کر امتحان میں شر کت کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلعے کے پا تھری تعلقے کے مَرڈَس گائوں میں واقع اسٹیٹ بینک آف اِنڈیا شاخ کا کام کاج کل کسا نوں نے بند کروا دیا۔ بینک کی اِس شاخ کے رو برو فصل قرض کے لیے مظا ہرہ کر رہے ایک کسان کی موت ہو گئی تھی جسے بینک کی جانب سے کل 10؍لاکھ روپیوں کی اِمداد دی جانے والی تھی تا ہم مدّت ختم ہو نے کے با وجود بھی متوفی کسا ن کے افرادِ خاندان کو معاشی امداد نہ دیئے جانے سے نا راص کسا نوں نے کل احتجاج کیا۔
***** ***** *****
 معروف صنعتکار رام بھو گلے، سرسوتی بھون تعلیمی اِدارے کے صدر کے طور پر منتخب ہو گئے ہیں۔ کل ہوئی رائے دہی میں رام بھو گلے نے موجودہ صدر بیرسٹر جواہر گاندھی کو شکست دی۔ اِس سے پہلے ایس بی کے نائب صدر کے عہدے پر ایڈو کیٹ دِنیش وکیل بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
***** ***** *****
 بھارت اور آسٹریلیاء کے در میان کل پر تھ میں کھیلا گیا دوسرا کر کٹ ٹسٹ مقا بلہ آسٹریلیاء نے146؍ رنوں سے جیت لیا۔ دوسری اِننگز میں آ سٹریلیاء کی جانب سے دیئے گئے 287؍ رنوں کے نشا نے کا پیچھا کر تے ہوئے پو ری بھا رتی ٹیم کل صرف 140؍ رن ہی بنا سکی۔ چار ٹسٹ مقابلوں کی اِس سیریز میں دو نوں ٹیمیں اب ایک ایک میچ جیت کر برا بری پر ہیں۔ اِس دوران سیریز کے آخری دو مقا بلوں کے لیے بھارتی ٹیم میں آل رائونڈر ہار دِک پنڈیا اور میَنک اگر وال کو شامل کیا گیا ہے۔ تیسرا ٹسٹ 26؍ دسمبر سے میلبو رن میں کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****

No comments: