Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 December 2018
Time: 8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 25 ؍دِسمبر۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
سوشیل میڈیا کاغلط استعمال روکنے کے لئے اطلاعات تکنیکی سائنس کے اُصول وضوابط میںتبدیلی کرنے کافیصلہ مرکزی حکومت نے لیاہے۔اس ترمیم کے سلسلے میں ایک خاکہ اطلاعات وتکنیکی سائنس کے شعبے کے ویب سائٹ پرفراہم کیاگیاہے۔شہریوں نے 15؍جنوری تک اس پراپنے مشورے درج کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد اعتراض کے پیغامات اورویڈیو کس نے نشرکیااس کاپتہ لگاکرتدبیر کرنے پر سوشیل میڈیا پابندرہیںگے۔
***** ***** *****
اشیاء اورخدمات ٹیکس کی شرحوں میں مزیدتخفیف ہونے کااشارہ وَزیرمالیات ارون جیٹلی نے دیاہے۔کل نئی دلّی میں صحافیوں سے مخاطبت میں جیٹلی نے فی الحال کے 12؍سے 18؍فیصدٹیکس میںترمیم ہونے کاقیاس ظاہرکیا۔
***** ***** *****
بھارت رتن اورسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کا94؍واں یوم پیدائش آج اچھی حکمرانی کے دن کے طورپرمنایاجارہاہے۔اس سلسلے میں تمامم ملک میں مختلف پرواگرمس کااہتمام کیاگیاہے۔سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی کوآج قوم کے نام وقف کیاجائے گا۔دلی میں راج گھاٹ کے قریب تعمیر کی گئی اس سمادھی میں کثرت میں وحدت کی عکاسی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں کے پتھروں کااستعمال کیاگیاہے۔ہائوسنگ اورشہری امورکی وزارت نے ایک ریلیزمیںکہا ہے کہ سمادھی کامرکزی پلیٹ فارم 9مربع نمابلاکس سے تیارکیاگیاہے۔جس کے درمیان ایک دِیارکھاگیاہے۔9؍کی تعدادبہت ہی اہمیت کاحامل ہے۔کیونکہ یہ نورس،نوراتراورنوگریہہ کی نمائندگی کرتاہے۔سمادھی پر9؍مربع نماپتھروں کوکمل کی صورت میںلگایاگیاہے۔
***** ***** *****
کسانوں کی مکمل قرض معافی کرکے سات بارہ کوراکریں۔یہ بات شیوسینا پارٹی چیف اُدھوٹھاکرے نے کہی ہے۔کل پنڈھرپورمیں وہ ایک جلسہ عام سے مخاطب تھے۔ٹھاکرے نے اس موقع پردھنگرسماج اسی طرح کولی سماج کوانصاف اورریزرویشن دینے کی بات کہی۔بھارتیہ جنتاپارٹی یاقومی جمہوری فرنٹ سے ہماری مخالفت نہیںہے۔لیکن بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالیسیوں سے ہماری مخالفت ہے ۔یہ بات ٹھاکرے نے کہی۔مرکزی وفد کے خشک سالی کے جلدبازی کے دورے پراُنہوںنے تنقیدکی۔رام مندرکب تعمیرکیاجائے گا؟ایساسوال اُدھوٹھاکرے نے کیا۔
***** ***** *****
7؍ویں تنخواہ کمیشن کوعائدکرنے سمیت مختلف مطالبات کے لئے ریاست کے تقریباً دیڑھ لاکھ گزیٹیڈ آفیسرس پانچ جنوری سے ہڑتال کریںگے۔7؍ویں تنخواہ کمیشن پرمکانات کے کرایہ سمیت عمل درآمدکیاجائے ۔کام کاج کاہفتہ پانچ یوم کاکیاجائے گا۔سبکدوش کی عمر60؍سال کی جائے اورتمام خالی آسامیاں پُرکی جائیں وغیرہ مطالبات پریہ ہڑتال کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔
***** ***** *****
ایوت محل ضلع میں کل ٹرک اورجیپ کے درمیان ہوئے حادثے میںنوافرادہلاک اوردیگرچھ افرادزخمی ہوگئے۔کلم تعلقے میںچاپرڈادیہات سے قریب کل شب نوبجے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کوکلم دیہی اسپتال اورایوت محل کے سرکاری اسپتال میں شریک کردیاگیا۔
***** ***** *****
حضرت عیسیٰ ؑکایومِ پیدائش کرسمس آج تمام ملک میںمنایاجارہاہے۔اس سلسلے میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو،گورنرسی ودھیاساگررائونے عوام کومبارکبادپیش کی ہے۔کرسمس کایہ تہوارسب کی زندگی میںمسرت ،امن اورخوشحالی لائیں۔ یہ بات گورنرنے اپنے تہنیتی پیغام میںکہی۔
***** ***** *****
لاتورضلع کے اودگیرمیں جاری مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کے دوسرے دن مذاکرے، کتھاکتھن اورکوی سمیلن نے شائقین کادل جیت لیا۔
***** ***** *****
اورنگ آبادمیں 9سے 13جنوری 2019 کے درمیان چھٹابین الاقوامی فلم فیسٹیول ہوگا۔ناتھ صنعتی ادارے، مہاتماگاندھی مشن، یشونت رائوچوہان پرتشٹھان شعبے،مرکزی اورریاستی حکومتوں کے اشتراک سے یہ فیسٹیول ہورہاہے۔اس کی اطلاع کنونیئرنندکشورکاگلی وال اوراشوک رانے نے کل اورنگ آبادمیںپریس کانفرنس میںدی۔ شہر کے پروزون مال میں یہ فیسٹیول منعقدکیاجارہاہے۔
***** ***** *****
آسٹریلیاء اورنیوزی لینڈ کے دورے کے لئے ایک روزہ اسی طرح ٹی ٹیونٹی کرکٹ سیریز کے لئے بھارتیہ ٹیم کااعلان کردیاگیاہے۔دونوں تیموں کی قیادت وراٹ کوہلی کریںگے۔روہیت شرما ، نائب کپتان اوروکٹ کیپرکے طورپرمہندرسنہہ دھونی کوشامل کیاگیاہے۔
***** ***** *****
आकाशवाणी औरंगाबादची बातमीपत्र AIR CHHATRAPATI SAMBHAJINAGAR NEWS
Tuesday, 25 December 2018
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 04 March 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...
-
Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 05 March 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...
-
Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 29 July 2025 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्...
No comments:
Post a Comment