Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 December 2018
Time: 8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍دِسمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
قومی تفتیشی اِدارے NIA نے دہشت گرد تنظیم ISIS سے تعلق کے شُبے میں کل اُتر پر دیش اور نئی دہلی سے 10؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اُتر پر دیش اور دہلی میں16؍ مقا مات پر چھا پہ مار کر یہ کار وائی کی گئی۔ افسران کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطا بق اُتر پر دیش اور خصو صاً ملک کے دارالحکو مت دہلی میں بم دھما کے کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔ مُشتبہ افراد میں سے5؍ کو مغربی اُتر پر دیش سے جبکہ بقیہ کو مشر قی دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ حرکت والحربِ اسلام تنظیم کے تحت یہ افراد مشتبہ کار وائیاں کر رہے تھے۔
***** ***** *****
کرسمس کی تعطیل کے بعد آج پارلیمنٹ میں کام کاج کا دو بارہ آ غاز ہو رہا ہے۔ لوک سبھا میں آج مسلم خواتین کے ازدواجی حقوق کے تحفظ سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر روی شنکر پر ساد یہ تر میم شدہ بل پیش کریں گے۔ جس پر آج بحث ہو گی۔ مذکو رہ بل پر پارلیمنٹ میں ہو نے والی بجث میںکانگریس پارٹی حصہ لے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ممبران ِ پارلیمنٹ سے اِس بل پر بحث میں حصہ لینے کی خاطر حاضر رہنے کے لیے وھیپ جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے طیران گاہوں پر ہونے والے اعلا نات تر جیحی طور پر مقامی زبا نوں میں پیش کر نے کی ہدا یت ہوائی اڈے کے حُکام کو دی ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر سُریش پر بھو نے اِس خصوص میں ایک مکتوب Airport Authority کو روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیران گاہوں میں ہونے والے اعلا نات مو جو دہ ہندی اور انگریزی کے علا وہ مقا می زبا نوں میں بھی کیئے جا ئیں ۔ ہوائی خد مات فراہم کر نے والی نجی کمپنیوں کو بھی اِس سلسلے میں ہدا یات دی گئی ہیں۔
***** ***** *****
ٹی وی چینلوں کے نِر خ سے متعلق نئے قوا نین کا پروگراموں کی نشر یات پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ٹیلی مواصلات کی اتھاریٹی TRAI نے یہ وضاحت کی۔ چینلوں کے نِرخ سے متعلق نئے قوا نین پر سوں 29؍ دسمبر سے نافذ العمل ہونے جا رہے ہیں۔ اِن نئے قوانین کے نِفاذ سے چینلوں سے ہونے والی نشر یات بند ہونے کی افواہوں کی تر دید کر تے ہوئے TRAI نے یہ وضاحت کی ۔
اِسی دوران TRAIکے نئے قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے کیبل آپریٹرزنے آج شام سات بجے سے رات دس بجے تک نشر یات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بینکوں کے انضمام کے خلاف قو می بینکوں کے ملازمین کی جانب سے کل کی گئی ہڑ تال سے ملک بھر کی قو می بینکوں میں کام کاج ٹھپ رہا۔ دینا بینک اور وِجیہ بینک کو بڑو دہ بینک میں ضم کر نے کے خلاف یہ ہڑ تال کی گئی تھی۔ اِس ہڑ تال میں بینک ملازمین کی9؍ تنظیموں نے حصہ لیا۔ گذشتہ ہفتے بھر میں بینکوں کی یہ دوسری ہڑ تال تھی۔ 21؍ دسمبر کو تنخواہوں میں اضا فے کے مطالبے پر ہڑ تال کی گئی تھی۔
دریں اثناء بینکوں کے انضمام کے خلاف کل اورنگ آباد میں بھی بینک افسران و ملازمین نے مظا ہرہ کیا یو نائیٹیڈ فورم آف بینک یو نین کے عہدیدار دیوی داس تُلجا پور کر نے بتا یا کہ اِس ہڑ تال میں ساڑھے چار سو بینک ملازمین نے حصّہ لیا۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے اِس برس توّر کے ضما نتی قیمت فی کونئنٹل 5؍ہزار675؍ روپئے طئے کی ہے۔ ریاست میں بنیادی قیمتوں پر توّر کی خریدی کے لیے مراکز کے قیام کی تجویز ریاست کے مار کیٹِنگ شعبے نے مرکزی حکو مت کواِرسال کیا ہے۔ ریاستی وزیر برائے مار کیٹِنگ سُبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ مذکو رہ خریدی مراکز صوبے میں جلد ہی شروع کیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کسا نوں سے اپیل کی کہ وہ ضما نتی قیمتوں سے کم قیمت پر توّر ہرگز فروخت نہ کریں۔اُنہوں نے کسا نوں کو 7/12 کی نقل تاجِروں کو دینے سے بھی منع کیا۔
***** ***** *****
زراعت کے ریاستی وزیر مملکت سدا بھائو کھوت نے قحط کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کی گئی منصوبہ بندی پر سنجید گی سے عمل آ وری کی ہدا یت دی ہے۔ وزیر موصوف کل پر بھنی میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے منصوبوں کے جائزا تی اجلاس سے مخا طب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ قو می آب رسانی اسکیم، مُکھیہ منتری پیہ جل یو جنا اور دیگر منصوبوں کے کام دیہی علاقوں میں مکمل کر نا ضروری ہے۔ کھو ت نے مزید کہا کہ دیہی علاقے کے لوگوں کو روز گار کی فراہمی کے لیے مگر ا روہیو کے تحت راستوں کے کام کر نے کے لیے تلا ٹھی اور گرام سیوکوں کو ہدف دیا جانا چا ہیے۔
***** ***** *****
بھارت اور آسٹریلیا ء کے ما بین ٹسٹ کر کٹ کے تیسرے مقابلے کے دوسرے دِن بھارت4؍ وِکٹ کے نقصان پر304؍ رن بنا چکا ہے۔

No comments:
Post a Comment