Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 December 2018
Time: 8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍دِسمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
لوک سبھا نے کل مسلم خواتین کی شادی کو تحفظ دینے والے تین طلاق مخالف بل 2018 کو منظور کر لیا۔ بل میں تین طلاق کو غیر قا نو نی قرار دیتے ہوئے اسکا اِرتکاب کر نے والے شو ہر کے لیے 3؍ سال جیل کی گنجائش موجود ہے۔ لوک سبھا میں کل تین طلاق مخالف بل پیش کر تے ہوئے وزیر قا نون روی شنکر پر ساد نے کہا کہ اِس بل سے مسلم خواتین کو انصاف ملے گا اور یہ کسی بھی مذہب ، سماج یا عقیدے کے خلاف نہیں ہے۔ واضح ہو کہ تین طلاق مخالف بل گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں ہی لوک سبھا میں منظور ہو چکا تھا تا ہم یہ راجیہ سبھا میں منظور نہیں ہو سکا تھا۔ اِسکے بعد مرکزی حکو مت نے آرڈیننس جاری کیا لیکن چھ مہینوں کی مدت میں اِس بل کو پارلیمنٹ کی منظور نہیں مل سکی۔ جسکے بعد کل اِسے دو بارہ لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔
دوسری جانب کانگریس رہنما ملِکارجُن کھڑ گے نے تین طلاق مخالف بل کو پارلیمنٹ کی مُشتر کہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کا مطالبہ کیا۔ انّا در مُک کے وینو گو پال،ترنمول کانگریس کے سُر دیپ بندھو پادھیائے اورMIM کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی تین طلاق مخالف بل کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ اِن اراکین نے بل کی اُن شقوں کی مخالفت کی جسکے تحت تین طلاق کو قابل ِ سزا جُرم بنا یا گیا ہے۔ بل پر رائے دہی سے پہلے کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آئوٹ کیا اور رائے دہی میں حصّہ نہیں لیا۔
بل کی حما یت میں245؍ اور مخالف میں 11؍ ووٹ پڑے جسکے بعد تین طلاق مخالف بل منظور کر لیا گیا۔ اب اِس بل کو راجیہ سبھا میں بھیجا جائے گا۔ اِس سے پہلے کل لوک سبھا میں کانگریس ، انّا در مُک اور تیلگو دیسم جیسی پارٹیو ںنے رافیل طیاروں کی خریدی، کا ویری ڈیم اور آندھرا پر دیش کو خصو صی ریاست کا در جہ دینے جیسے مطالبوں پر خوب ہنگا مہ آ رائی کی جسکے بعد ایوان کا کام کاج دو مر تبہ ملتوی کر نا پڑا۔ راجیہ سبھا میں بھی یہی صورتحال رہی جہاں اسپیکر نے دن بھر کے لیے ایوان کی کار وائی ملتوی کی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کا بینہ نے ریاستی حکو مت کے ملازمین کے لیے ایک جنوری سے ساتواں پے کمیشن نافذ کر نے کے فیصلے کو منظوری دیدی۔ حکو مت نے ایک جنوری2016 سے اب تک تین سالوں کی واجب الادا رقم کو آ نے والے معا شی سال سے پانچ سالوں میں پانچ مسا وی قسطوں میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریا ستی حکو مت نے سبکدو ش افراد کے وظیفوں میں اضا فہ کر نے کے فیصلے کو بھی منظوری دی ہے۔
80؍ سے85؍ سال عمر کے سبکدوش افراد کے وظیفوں میں 10؍ فیصد،85؍ سے90؍ سال کے در میان 15؍ فیصد،90؍ سے95؍ سال کے در میان 20؍ فیصد اور95؍ سے100؍ کے در میان 25؍ فیصد اضا فہ منظور کیا گیا ہے ۔100؍ سال سے زیادہ عمر والے وظیفہ یاب افراد کے وظیفوں میں
50؍ فیصد کی بڑھوتری کی گئی ہے۔ ریا ست میں100؍ سال سے زیادہ عمر کے362؍ سبکدوش افراد موجود ہیں۔

ممبئی کے چیمبور میں واقع تلک نگر علاقے میں کل ایک عمارت کی چو دھویں منزل پر لگی آگ میںپانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گذشتہ رات8؍ بجے لگی اِس آج پر قریب 3؍ گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پا یا جا سکا۔
***** ***** *****
64؍ ویں قو می اِنٹر اسکول بیڈ مِنٹن مقابلے کل سے اورنگ آ باد میں شروع ہو رہے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع اسپورٹس دفتر کی جانب سے کل منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی گئی ۔ اِن مقا بلوں میں14؍ سے19؍ سال گروپ کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ 2؍ جنوری تک چلنے والے اِن بیڈ مِنٹن مقابلوں میں بھارت بھر سے قریب ایک ہزار کھلاڑی شر کت کریں گے۔
***** ***** *****
پر بھنی کانگریس کمیٹی کی جانب سے رفائل جنگی طیا روں کی خریداری میں بد عنوا نی کا الزام لگا تے ہوئے کل پر بھنی ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو دھر نا احتجاج کیا گیا۔ کانگریس کار کنوں کا کہنا تھا کہ حکو مت، تا جروں ، بے روز گاروں، کسا نوں اور زرعی مزدوروں کے مسائل کو نظر انداز کر تے ہوئے صرف صنعتکاروں کو فائدہ پہنچا نے میں لگی ہوئی ہے۔
***** ***** *****
احمد نگر میونسپل کار پو ریشن کے میئر کے عہدے کے لیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔میئر کے عہدے کے لیے بی جے پی کے بابا صاحب واکڑے، این سی پی کے سنپت بارسکر اور شیو سینا کے با لا صاحب بوراٹے نے کاغدات نامزدگی داخل کیئے ہیں۔
دوسری جانب دھو لیہ کے میئر کے عہدے کے لیے31؍ دسمبر، پیر کو رائے دہی ہو گی۔ اِس عہدے کے لیے بی جے پی کی جانب سے چندر کانت سونار نے جبکہ ڈپٹی میئر کے لیے کلیانی امپڑکرنے کل اپنی در خواستیں پیش کیں۔ دھو لیہ میونسپل کار پو ریشن کی74؍ میں سے
50؍ سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔
***** ***** *****
گاہک تحفظ قا نون کی تر میمات کو لوک سبھا نے منظور کر لیا ہے اور اب اِنھیں راجیہ سبھا میں بھی منظور کر لینے کے بعد اصل قا نون اور زیادہ مضبوط ہو جائے گا۔ اِس خیال کا اظہار گاہک کی بہبود سے متعلق کمیٹی کے صدر ارون دیشپانڈے نے کیا۔ دیشپانڈے کل اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ اِس سے قبل اُنھوں نے میونسپل کار پو ریشن کے صحت، تعلیم ، صفائی اور پانی فراہمی جیسے محکموں کے افسران کے ساتھ میٹِنگ کی اور گا ہکوں کے مفا دات کے تحفظ کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
شیو سنگرام پارٹی کی جانب سے اورنگ آ باد میں منعقد ہو نے والی یومِ تاسیس کی تقریب 6؍ جنوری کی بجائے اب 27؍ جنوری کو ہو گی۔
شیوسنگرام پارٹی کے با نی اور رکن اسمبلی وِنائک میٹے نے کل اورنگ آ باد میں اطلاع دی۔

No comments:
Post a Comment