Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 December 2018
Time: 8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍دِسمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کو وِند نے کہا ہے کہ یوگا دنیا کے سامنے بھارت کے سافٹ پاور کا بہترین مظہر ہے۔وہ کل ممبئی میں
یوگ اِنسٹی ٹیوٹ میںمنعقدہ پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ یوگا کا دوسرا نام اتحاد ہے اور یوگ نے دنیا بھر کی ثقافتوں کو جوڑا ہے۔صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ یوگا کی تشہیر اور فروغ کے لیے مرکزی حکو مت کوششیں کر رہی ہیں ۔اِس موقعے پر اُنھوں نے یوگا تنظیموں کو مستحکم کرنے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔ یو گا کو اسکولی تعلیم کے نصاب میں شامل کیئے جانے پر اُنھوں نے مہاراشٹر اور دیگر ریا ستوں کی بھی ستائش کی۔اِس تقریب میں گور نر سی وِدیا ساگر رائو ، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور مرکزی وزیر آیوش شری پد نائک سمیت کئی معزز اشخاص موجود تھے۔
***** ***** *****
مرکزی کا بینہ نے بچوں کے خلاف جنسی زیادتی کی روک تھام سے متعلق قا نون POCSOمیںترامیم کو منظوری دیدی ہے۔
اصلاح شدہ قا نون میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کاارتکاب کر نے والے کے لیے سزائے موت کی گنجائش رکھی جائے گی۔قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں بچوں کے جنسی استحصال کو روکنے کی غرض سے اِس قا نون کی دفعہ9؍ میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اِس قا نون کی رو سے بچوں کی نا زیبا تصاویر بنا نے والوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
پیاز کی بر آمداتی سبسیڈی 5؍فیصد سے بڑھا کر10؍ فیصد کر دی گئی ہے۔پیازکی پیداوار میں اضافے کے باعث مرکزی حکومت نے کل یہ فیصلہ کیا۔سبسیڈی کی رقم براہ ِراست کسا نوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی ۔ کا بینہ نے اِس یوجنا کے لیے دیڑھ سو کروڑ روپئے مختص کرنے کو بھی منظوری دی ہے ۔یکم نومبر سے 15؍ دسمبر2018 کے دوران زرعی بازار کمیٹیوں میں پیاز فروخت کرنے والے کسانوں کو اِسکا فائدہ حاصل ہوگا۔ یہ فیصلہ ممبئی زرعی بازار کمیٹی کے علاوہ ریاست کی دیگر تمام بازار کمیٹیوں میں نافذالعمل ہوگا۔
***** ***** *****
وزیر حمل و نقل دِواکر رائو تے نے کہا ہے کہ ریاست میں قحط سے متا ثرہ 15؍ اضلاع میں ریاستی سڑک ٹرانسپورٹ کار پوریشن کی جانب سے ڈرائیور اور کنڈکٹر کے عہدوںپر 4؍ہزار 242؍ تقررات کیئے جائیں گے۔وہ کل منترالیہ میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس سلسلے میں جلد ہی اشتہار جاری کیا جائے گا۔ ریاست میں قحط سے متاثرہ 15؍ اضلاع میں مراٹھواڑہ کے ہنگولی کے علا وہ دیگر7؍ اضلاع شامل ہیں۔
رائو تے نے بتا یا کہ ایس ٹی کار پو ریشن میں اورنگ آباد اسمارٹ سٹی منصوبے کے لیے 560؍ عہدوں پر عارضی تقررات بھی کیئے جائیں گے۔

مدد اور باز آباد کاری کے وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ ریاست میں قحط زدہ صورتحال کے پیش نظرروز گار ضمانتی اسکیم کے تحت 100؍ کی بجائے 150؍ دِن روز گار فراہم کو مرکزی حکو مت نے منظوری دی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس کے مطا بق بقایہ 215؍ دن کی مزدوری ریاستی حکو مت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں گنگا کھیڑ کے صدر بلدیہ وِجئے کُمار تا پڑیہ سمیت اُن کے خاندان کے 6؍ افراد کے خلاف دھو کہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
15؍ سال کے معاہدے پر لی گئی زمین مدت ختم ہونے کے بعد بھی واپس نہ کر تے ہوئے اُسے اپنے رشتہ دار کے نام پر منتقل کر کے دوبارہ فروخت کرنے کا معاملہ آ منے آیا ہے ۔اِس معاملے میں مختلف دفعات کے تحت دھو کہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
احمد نگر میونسپل کار پوریشن کے میئر کے عہدے پر بی جے پی کے بابا صاحب واکڑے کا انتخاب عمل میں آ یا ہے۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی اور بہو جن سماج پارٹی کی حما یت سے بابا صاحب واکڑے کو یہ جیت حاصل ہوئی ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے اُمید وار بارسکر نے اپنی درخواست واپس لینے کے بعد بی جے پی کے واکڑے اور شیو سینا کے باڑا صاحب بوراٹے کے ما بین راست مقابلہ ہوا۔جس میں واکڑ ے نے بوراٹے کو
14؍ ووٹوں سے شکست دی۔
***** ***** *****
64؍ ویں قومی اسکول بیڈ مِنٹن مقابلے آ ج سے اورنگ آ باد میں شروع ہو رہے ہیں۔اورنگ آ بادکے علاقائی اسپورٹس کامپلیکس میں اِن مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اِن مقابلوں میں14؍ سال اور19؍ سال عمر کے تقریباً ایک ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔یہ مقابلے آئندہ 2؍ جنوری تک کھیلے جائیں گے۔
***** ***** *****
شمال مغرب ریلوے کے اجمیرڈویژن میں ریلوے راستے کوڈبل ٹریک بنا نے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ جسکی وجہ سے ناندیڑ-شری گنگا نگر-ناندیڑ اِس ہفتے واری ریلوے گاڑی کے روٹ میں جز وقتی تبدیلی کی گئی ہے۔اب یہ گاڑی آئندہ 3؍ جنوری کو بڑودہ، رتلام،چندِریا،اجمیر،پھلوَنی، ناگوَر سے ہوتے ہوئے شری گنگا نگر جائے گی۔اور 5؍ جنوری کو واپسی کے سفر میں یہ گاڑی جودھ پور، لو نی، مار وار،ابوروڑ، احمد آباد،اور بڑودہ سے ہوتے ہوئے ناندیڑ پہنچے گی۔

No comments:
Post a Comment