Thursday, 20 December 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 December 2018
Time:  8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍دِسمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 لوک سبھا میں کل سروگیسی ضوابط بِل پا س کیا گیا۔ کار وباری سرو گیسی اور غیر اخلاقی معاملات کی روک تھا م کے لیے یہ بل لا یا گیا ہے۔ قومی اور  ریاستی سطح پر سرو گیسی یعنی قریبی رشتہ دار خاتون کی بچہ دانی مُستعار لینے کے لیے بورڈ کے قیام اور اِس سے متعلق اُصول و ضوا بط طئے کر نے کے لیے منا سب اتھا ریٹی نامزد کر نے کی گنجائش اِ س بل میں رکھی گئی ہے۔ اِس قا نون کے تحت صرف بانجھ شادی شدہ عورت کو ہی سر وگیسی طریقے کار سے استفادہ کی اجازت ہو گی اور سرو گیٹ ماں کا خواہش مند جوڑے سے قریبی رشتہ ہونا اور ساتھ ہی وہ ایک بچے کی ماں ہو نا لازمی ہوگا۔ مرکزی وزیر صحت جے  پی  نڈّا نے بل پیش کر تے ہوئے کہا کہ اِس بل کا مقصد خواتین کا استحصال روکنا ہے۔
***** ***** *****
 پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس میں کل حزب اختلاف کی ہنگا مہ آرائی کے با عث کام کاج میں رخنہ پڑا۔ کانگریس کے اراکین نے رافیل خریدی معاملے پر انّا درمُک جماعت کے ممبران کے کا ویری کے کسا نوں کے مسائل پر جبکہ تیلگو دیسم پارٹی نے آندھرا پر دیش کو خصو صی در جہ دینے کے مطالبے پر دو نوں ایوانوں میں ہنگا مہ آرائی کی جس کے سبب اجلاس دن بھرکے لیے ملتوی کر دیئے گئے۔
***** ***** *****
 بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ عام انتخا بات بی جے پی -شیو سینا ساتھ مل کر لڑیں گے۔ وہ کل ممبئی میں ایک تقریب سے مخا طب تھے۔ شاہ نے مزید کہا کہ این ڈی اے حکو مت نے گذشتہ 5؍ بر سوں میں قو می تحفظ کی ضما نت دی  اور بد عنوا نی کے سدِ باب کے لیے جدو جہد کی اور ہم اُن ہی حصولیا بیوں کی بنیاد پر انتخاب میں حصّہ لیں گے۔
***** ***** *****
 بھارتی خلائی اِدارے اِسرو نے کل GSAT-7A نامی مواصلا تی سیار چے کو کامیا بی کے ساتھ خلاء میں روانہ کیا۔ آندھرا پر دیش کے شری ہری کو ٹہ میں واقع ستیش دھوَن خلائی مرکز سے کل شام 4؍ بجےGSLV-F11 ؍Launcher  کے ذریعے اِس Setellite کو خلاء میں داغا گیا۔K U BANDکا استعمال کر نے والے صار فین کے لیے یہ سیا رچہ مزید بہتر مواصلاتی استطا عت  فراہم کر ے گا اور بھارتی ہوائی فوج کے Teleconferencing میں اصلاح کے لیے یہ سیارچہ مدد گار ثابت ہو گا۔
***** ***** *****
 عدالتی فیصلے کے بغیر ریاست میں مراٹھا ریزر ویشن کے تحت تقرررات نہیں کیئے جائیں گے۔ ریاستی حکو مت کی جانب سے کل ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کیئے گئے حلف نامے میں یہ بات کہی گئی ۔ حلف نا مے میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاستی حکو مت کے خالی عہدوں پر تقررات ضروری ہیں تا ہم بھر تی کے لیے اشتہار جاری کر نے کے بعد تقررات کا عمل مکمل کر نے کے لیے طویل مد ت در کار ہو گی۔ اِن اسباب کو مدِنظر رکھتے ہوئے میگا بھرتی کے عمل کو در میان میں معطل نہ کر نے کامطالبہ اِس حلف نا مے میں کیا گیا ۔ اِس معاملے کی اگلی سماعت 23؍ جنوری کو ہو گی۔
***** ***** *****
 ریا ستی حکو مت نے2006؁ تا2009؁ کے دوران سبکدوش ہونے والے ریاستی حکو مت کے ملازمین کو چھٹے اُجرتی کمیشن کی سفارشا ت کے مطا بق وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر خزا نہ سُدھیر مُنگٹی وار نے کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں یہ اعلان کی۔ اِس فیصلے کے مطا بق بقا یہ رقم کی ادائیگی کے لیے حکو مت پر 2؍ہزار  204؍ کروڑ روپیوں کا اضا فی بوجھ پڑے گا اور وظیفے میں اضا فے کے با عث سا لانہ319؍ کروڑ روپیوںکے اضا فی فنڈ کی گنجا ئش کر نی ہو گی۔
***** ***** *****
 62؍ ویں مہا راشٹر کیسری کُشتی مقابلوں کا کل جالنہ میں آغاز ہو گیا۔ کُشتی مقابلے 23؍ دسمبر تک جاری رہیں گے۔ ریاستی وزیر مملکت ار جُن کھو تکر کی مو جود گی میں57؍ اور79؍ کلو وزن زمرے کے مِٹی اور گا دی مقابلوں کے پہلے دو  دور کل کھیلے گئے۔ جالنہ کے بابا صاحب چو ہان نے شو لا پور کے ناگ ناتھ شِندے کو3-5؍ سے شکت دے کر دوسرے رائونڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ اِن مقا بلوں کا رسمی افتتاح آج شام معزز شخصیات کی موجودگی میں ہو گا۔
***** ***** *****
 لاتور شہر کو ہر 10؍ دِن کے وقفے سے آب رسانی کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ لاتور میونسپل کار پو ریشن انتظا میہ کی جانب سے اعلان کر دہ اِس فیصلے کو بلد یہ کا مستقل کمیٹی نے کل منسوخ کر دیا۔ جس سے اب لاتور شہر میں آب رسانی پہلے کی طرح 7؍ دنوں کے وقفے سے جاری رہے گی۔
***** ***** *****
 ڈویژنل کمِشنر ڈاکٹر پُر شوتمّ بھاپکر نے مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع کی انتظا میہ کو ہدا یت دی ہے کہ دیہی رہائش اسکیم کے تحت دیئے گئے ہدف کے مطا بق تمام تعلقہ جات میں تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیئے جا ئیں۔ وہ کل اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفتر میں دیہی ریاستی اسکیم سے متعلق منعقدکی گئی میٹِنگ میں مخا طب تھے۔
***** ***** *****

No comments: