Sunday, 23 December 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 December 2018
Time:  8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:23؍دِسمبر۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 GST کونسل نے کل ٹی وی اسکرینس، سنیما ٹکٹوں اورپاوربینکوں سمیت عام طور پراستعمال ہونے والے 23 اشیاء اورخدمات پرشرحیں کم کردی ہیں۔مانیٹرس اور32؍انچ تک ٹی وی اسکرینس اورپاوربینکوں پرGST کی شرح 28 فیصد سے گھٹاکر18؍فیصد کردی گئی ہیں۔سوروپئے تک کے سنیماکے ٹکٹ پراب 12؍فیصدکاٹیکس لگے گا،جبکہ سوروپئے سے اوپرکے ٹکٹ پر28؍فیصدکی بجائے 18؍فیصدٹیکس لگے گا۔کل شام نئی دلی میں کونسل کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ معذورافرادکی گاڑیوں میں لگنے والے سامان پرGST کی شرح کم کرکے پانچ فیصدکردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ GST کی شرح اگلے سال پہلی جنوری سے نافذہوںگی۔وزیرموصوف نے کہا کہ جی ایس ٹی شرحوں میں کمی کی وجہ سے محصولات کی سالانہ وصولیابی میں پانچ ہزار500؍کروڑروپئے کی کمی آئے گی۔وزیرموصوف نے کہا کہ جن دھن کھاتے داروں کوبینکوںکے ذریعے دی جارہی خدمات پراب GST؍نہیں لگے گا۔جیٹلی نے بتایا کہ Law Fitmentکمیٹی اگلی میٹنگ میں Real Estateپر جی ایس ٹی کے بارے میں جائزہ لے گی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ 28؍فیصدکی جی ایس ٹی اب صرف 28؍اشیاء پرہی لگے گی۔ان میں سیمنٹ، آٹوپارٹس اورائیرکنڈیشنر،برتن دھونے کی الیکٹرانک مشین جیسی پرآسائش اشیاء شامل ہیں۔
***** ***** *****
 ایک ٹریلین ڈالرکامعاشی نظام تیارکرنے کے لئے مہاراشٹر حکومت کی کوشش جاری ہے۔یہ بات وزیرصنعت سبھاش دیسائی نے کہی ہے۔کل ممبئی میں چھوٹے اوسط شعبوں کے نئے صنعتی ادارے Start up کاممبئی شیئربازارمیںسرکاری طورپراندراج کیاگیا۔ اس موقع پروہ مخاطب تھے۔آئندہ صنعتکاراپناسرمایہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ روزگارپیداکرنے پرزوردیں۔یہ بات وزیرموصوف نے کہی۔
***** ***** *****
 آئندہ لوک سبھا انتخابات میںمودی حکومت کی پالیسیاں بھارتیہ جنتاپارٹی کی شکست کی وجہہ ثابت ہوںگی۔یہ بات نونرمان سینا کے صدرراج ٹھاکرے نے کہی ہے۔وہ کل ناسک میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔حزب مخالف پارٹیاں کبھی فتح حاصل نہیں کرتی۔حسب اقتدارپارٹی ہمیشہ شکست سے دوچارہوتی ہیں۔یہ بات کہتے ہوئے ٹھاکرے نے حکومت کی مختلف پالیسیوں پرتنقیدکی۔
***** ***** *****
 مرکزی حکومت کے اقلیتی وزارت کی جانب سے ممبئی میں منعقدہنرہاٹ اس نمائش کاافتتاح کل وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے ہاتھوں عمل میںآیا۔31؍دسمبرتک یہ نمائش جاری رہے گی۔تمام ملک کے مختلف مقامات کے کاریگر،دستکاراورفنکاراس نمائش میںشامل ہوئے ہیں۔
***** ***** *****

 40؍ویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کاآج سے لاتورضلع کے اودگیرمیںآغازہورہاہے۔سمیلن سے قبل شہرمیں کتابوں کی ریلی نکالی گئی۔آج صبح سینئرادیب ڈاکٹر چندرکانت پاٹل کے ہاتھوں اس سمیلن کاافتتاح عمل میںآئے گا۔پرسوں 25؍دسمبرتک جاری رہنے والے اس سمیلن میں کتھاکتھن،کوی سمیلن ،مذاکرے وغیرہ مختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔
***** ***** *****
 عثمان آبادضلع پریشدتعلیمی محکمے کی جانب سے منعقد کئے گئے پہلے بال کمارساہتیہ سمیلن کاآغازکل ہوا۔اس پہلے بال کمارساہتیہ سمیلن کی صدرجماعت نہم کی طالبہ ساکشی تیگاڑے ہے۔ اس موقع پرمخاطبت میںچندن شیونے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے سے بچوں میںادب سے دلچسپی پیداہوگئی۔ریاست میںپہلی مرتبہ ضلع پریشدنے اس قسم کاسمیلن منعقدکرنے پرستائش کی گئی۔اس سے قبل کل صبح آٹھ بجے معززین کی موجودگی میں کتابوں کی ریلی نکالی گئی۔
***** ***** *****
 جالنہ میںجاری مہاراشٹرکیسری کشتی مقابلے میںگذشتہ سال کے فاتح ابھیجیت کٹکے اوربلڈانہ کے پہلوان باڑارفیق کے درمیان آج مہاراشٹر کیسری خطاب کے لئے مقابلہ ہوگا۔ابھیجیت کٹکے نے کل گادی گروپ میںآخری مقابلے میںلاتورکے رویندرشینڈگے کوشکست دے کرسونے کاتمغہ حاصل کیا۔
 ماتی گروپ کے آخری رائونڈمیںباڑارفیق نے رتناگیری کے سنتوش دروڑکوشکست دے کرسونے کاتمغہ حاصل کیا۔
***** ***** *****
 ناندیڑضلع کے ہدگائوں زرعی پیداوارکمیٹی کے کل ہوئے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی آج ہورہی ہے۔دوپہردوبجے تک تمام نتائج ظاہرہوجائیںگے۔کل18؍نشستوں کے لئے تقریباً 80؍فیصد رائے دہی ہوئی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...