Monday, 31 December 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 December 2018
Time:  8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۱ ؍دِسمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک نے غریبی ختم کرنے کے میدان عمل میں ریکارڈ تر قی کی ہے اور متعدد عالمی اِداروں نے اِس تر قی کا اعتراف کیا ہے۔ کل آکاشوانی پر من کی بات پروگرام کے51؍ ویں حصے میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اجتما عی کوششوں کے با عث ملک نے تجا رت کو آسان بنا نے میں فقید المثال ترا میم کی ہیں۔ اِس کے علا وہ شمسی توا نائی اور ما حو لیاتی تغیر کے میدان میں بھارت کی کار کر دگی دنیا بھر کی نظروں میں آئی ہے۔مودی نے کہا کہ ملک کی حفا ظتی مِشنری بھی مزید مستحکم ہوئی ہے اور اِسی برس ہندوستان نے جو ہری مثلث مکمل کر لیا۔ یعنی بری، بحری اور فضائی تینوں شعبوں میں جوہری طا قت بن گیا ہے۔
 مکر سنکرات، لوہری ، پونگل اور دیگر علا قائی تہواروں اور گرو گو بنِد سنگھ جینتی پر اُنھوں نے قوم کو پیشگی مبارکباد پیش کی۔  جنوری سے پر یاگ راج میں شروع ہو نے والے کمُبھ میلے کا بھی اُنھوں نے ذکر کیا۔
***** ***** *****
ٓ؁ ایک ہی نشِست میں تین طلاق کے طریقہ کار کو تعزیری جرم قرار دینے والا بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس نے اِس بل کو موجودہ حالت میں منظور نہ ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ جمعرات کو لوک سبھا میں یہ بل منظور کیا جاچکا ہے۔
***** ***** *****
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے کہا ہے کہ مہا آگھاڑی میں شامل پارٹیوں کی قیادت میں وزیر اعظم کے عہدے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اور انتخا بات کے بعد تمام جماعتیں مِل کر اِس موضوع پر فیصلہ کریں گے۔ کل احمد نگر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مدھیہ پر دیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس حکو متوں کی جانب سے کسا نوں کے قرض معاف کیئے جاینے کے فیصلے پر مودی کا بیان یہ ظاہر کر تا ہے کہ اُنھیں کسا نوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ حکو مت آزاد اور خود مختار اِداروں کو اپنے کنٹرول میں لے کر مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے  جس سے ملک میں ایمر جنسی کی سی صورتحال پیدا ہو گئی ہے
 دریں اثناء احمد نگر میونسپل کار پو ریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر عہدوں کے لیے بی جے پی امید وار وں کو وٹ دینے والے این سی پی کار پو ریٹروں اور مقا می قائدین کے خلاف پارٹی کی جانب سے تا دیبی کار وائی کا اشارہ بھی شرد پوا ر نے دیا۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر سوا بھیمانی پارٹی کے سر براہ نا رائن رانے  نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی لوک سبھا انتخا بات میں تنہا حصہ لے گی  تاہم کتنی نشستوں پر امید وار کھڑے کیئے جائیں گے اِس کا فیصلہ انتخا بی ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ وہ کل سندھو درگ ضلع کے پڑ وے میں ایک اطلا عی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر بی جے پی عوام سے کیئے گئے اپنے وعدے پورا نہیں کر تی تو اُسے لوک سبھا انتخا بات میں نقصان اُٹھا نا پڑ یگا۔
***** ***** *****
 مرکزی وزیر برائے زمینی حمل و نقل نتن گڈ کری نے کہا ہے کہ ریاست کی مختلف مجوزہ شاہراہوں کے کام تر جیحی بنیاد پر تیزی سے مکمل کیئے جائیں گے۔ کل اورنگ آ باد میں گڈ کری کی مو جودگی میں مختلِف سڑکوں کی تعمیر کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اورنگ آباد شہر کے بیڑ بائے پاس کی تو سیع سے متعلق وزیر موصوف نے کہا کہ اِس شاہراہ کو6؍ ٹریک کر نے کے لیے مفصل منصوبہ تیار کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
***** ***** *****
 خصو صی تعا ون اور سماجی انصاف کے وزیر راجکمار بڈو لے نے کہا ہے کہ جا دو ٹو نا اور بد عقیدگی کے قا نون سے متعلق عوامی بیداری کے لیے تشہیر کی جائے گی اور اِس قا نو ن پر موثر عمل در آمد کو یقینی بنا نے کی غرض سے تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ اُنھوں نے کہا کہ تو ہم پر ستی کے با عث معاشرے میں ہونے والی جعلسازی کے تدا رُک کے لیے یہ قا نون نہا یت موثر ثابت ہو سکتا ہے۔
***** ***** *****
 اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کار پو ریشن کے ملازمین کو بھی اب 6؍ ماہ کی چائلڈ کیئر رخصت مل سکے گی۔ ٹرانسپورٹ کے وزیر اور ایس ٹی کار پو ریشن کے چیئر مین دِیوارکر رائو تے نے کل یہ اعلان کیا۔ خواتین ملازمین سمیت وہ مرد حضرات جن کی اہلیہ حیات نہ ہو یا وہ ملازمین جن کی اہلیہ غیر معمو لی عارضے میں مبتلا ہو اُنھیں یہ6؍ ماہ کی رخصت مل سکے گی۔ اِس رخصت کے لیے ریاستی حکو مت کے ملازمین کے لیے جو شرائط ہیں وہی شرائط ایس ٹی ملازمین پر بھی لا گو ہوں گے۔
***** ***** *****
 معروف فلمساز و ہدایت کار مر نال سین کل صبح کو لکتہ میں چل بسے وہ95؍ برس کے تھے۔ سماجی اور سیاسی موضوعات پر فلمیں بنا نے کے لیے مشہور مر نا ل سین نے  ’’ ایک دن اچانک ‘‘  او ر  ’’ مر گیہ ‘ ‘  سمیت کئی مقبول فلموں میں ہدا یت کاری کی۔ اُنھیں پد م بھو شن، دادا صاحب پھالکے سمیت
12؍ بین الاقوامی فلم ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلع میں کل شب ایک جیپ اور ٹو وہیلر کے ما بین پیش آئے سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک شخص شدید مجروح ہو گیا۔
***** ***** *****

No comments: