Wednesday, 26 December 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 December 2018
Time:  8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍دِسمبر ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 خصو صی شنا ختی محکمے یو آئی ڈی اے آئی نے وضا حت کی ہے کہ اسکولوں میں داخلے کے وقت آدھار نمبر کے لیے سختی نہیں کی جا سکے گی۔ عدالت عظمیٰ نے اِس برس ماہِ ستمبر میں دیئے گئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بینک کھا توں، ٹیلی مواصلاتی خد مات اور اسکو لوں میں داخلے کے لیے آ دھار نمبر لازمی نہیں ہے۔ اِس فیصلے کے پیش نظر اسکو لوں میں نئے طلباء کے داخلے کے وقت آ دھار کارڈ ضروری نہیں ہوگا۔ پین کارڈ، آمدنی ٹیکس گوشواوں اور چند فلا حی منصوبوں کے لیے ہی آدھار نمبر لازمی ہے۔
***** ***** *****
 ریاست میں بین الاقوامی معیار کے  بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی بین الاقوامی 13؍ اسکو لوں کا افتتاح کل وزیر اعلیٰ دیویند رپھر نویس کے ہاتھوں ممبئی میں عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ مہاراشٹر بین الاقوامی تعلیمی بورڈ کے زیر انصرام شروع کیئے گئے اِن اسکو لوں کا نصاب تحقیقی نو عیت کا ہے۔ ریاستی حکو مت کے اِس پرو جیکٹ کے باعث انگریزی اسکو لوں میں داخلہ حاصل کر نے والے طلباء اب ضلع پریشد کے اسکو لوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ ریاستی حکو مت نے اِس طرح کے100؍ بین الاقوامی اسکو ل ریاست میں شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
***** ***** *****
 پر بھنی میں سینٹرل اسکو ل کا افتتاح آبرسانی اور صفائی کے وزیر ببن رائو لو نیکر کے ہاتھوں کل عمل میں آ یا۔ ڈاکٹر پنجاب رائو دیشمکھ ہوسٹل اسکا لر شپ اسکیم کے تحت معا شی طور پر پسماندہ طلباء کے لیے پر بھنی میں وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زر عی یو نیور سٹی کے احا طے میں تعمیر کر دہ اقامت گاہ کا افتتاح بھی کل لو نیکر نے کیا۔
***** ***** *****
 بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کے90؍ فیصد کسا نوں نے حکو مت کی قرض معا فی اسکیم سے استفا دہ کیا ہے۔ کل ناگپور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں کسا نوں کی خود کشیوں سے متا ثرہ
14؍ اضلاع میں گندم 2؍ روپئے اور چا ول3؍ روپئے فی کلو کی نر خ پر فراہم کیا جا رہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخا بات کے لیے شیو سینا  اور بی جے پی کے ما بین انتخا بی اتحاد سے متعلق گفت و شنید ہنوز شروع نہیں ہوسکی۔
***** ***** *****
 مرکزی وزارت برائے بہبود ِ خواتین و اطفال ہر ریاست میں ایک بیت الاطفال کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے۔ خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر مینکا گاندھی نے آکاشوانی کو دیئے گئے ایک اِنٹر ویو میں یہ اطلاع دی۔ اِن اقا مات گاہوں میں ریاست کے تمام بے سہارا بچے رہ سکیں گے۔ مینکا گاندھی نے کہا کہ اِس طرح اِن بچوں کی دیکھ بھال پر توجہ دینا آسان ہو گا۔ اِس بیت الاطفال کے لیے ضروری قطعہ ارضی ریاست کے وزیر اعلیٰ فراہم کریں گے۔
***** ***** *****
 آسام اور اروناچل پر دیش کو جوڑ نے والے سب سے طویل سڑک او ر  ریلوے پُل کو کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عوام کے لیے وقف کر دیا گیا۔ بر ہم پُتر ندی پر تعمیر کیئے گئے یہ 5؍ کلو میٹر طویل پُل کے باعث ریلوے کے سفر میں تقریباً10؍ گھنٹے کی بچت ہو گی اور سڑک کے راستے تقریباً 500؍ کلو میٹر کی مسا فت کم ہو گی۔ بھارت ،چین سرحد پر دفاعی ساز و سامان پہنچا نے کے لیے یہ پُل نہا یت کار آمد ثابت ہو گا۔
***** ***** *****
 ریاستی قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے مُنڈے نے مطالبہ کیا ہے کہ احمد نگر ضلعے کے کر جت میں تو صیف شیخ خود سوزی معاملے میں ذمہ دار کر جت کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر، تحصیلدار، ڈپٹی ڈویژنل افسر، ضلع پولس سر براہ اور ضلع کلکٹر اِن تمام کو معطل کیا جائے اور اِن تمام افسران کے خلاف دفعہ302؍ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ دھننجئے مُنڈے نے کل کر جت میں تو صیف شیخ کے اہل خانہ سے ملا قات کی۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ تو صیف کے خاندان کو50؍ لاکھ روپئے کی ا مدد  دی جائے۔ نیز اُس کی بیوہ کو سر کا ری ملا زمت دی جائے اور واقعے کی سبکدوش جج کے ذریعے تحقیقات کر وائی جائے۔
***** ***** *****
 دینا بینک، وِجیہ بینک اور بینک آف بڑودہ کے مجوزہ انضمام کے خلاف بینک ملازمین کی تنظیم ، یو نائیٹیڈ فورم آف بینک یو نین نے آج ایک روزہ ہڑ تال کا اعلان کیا ہے۔ اِس ہڑ تا ل میں قو می بینکوں کے ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔
***** ***** *****
 سا بق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقعے پر کل اورنگ آ باد میں اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مراٹھواڑہ آئینی تر قیاتی بورڈ کے سر براہ بھاگوت کراڑ اِ س موقعے پر مہمان خصو صی کی حیثیت سے موجود تھے۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اتوار کو آکاشوانی پر من کی بات پروگرام کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ اِس پرگرام کے سلسلے کا
51؍ واں حصّہ ہو گا۔
***** ***** *****
 بھارت اور آسٹریلیاء کے ما بین رواں سیریز کا تیسرا ٹسٹ میچ آج سے پرتھ میں شروع ہوا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور اب سے کچھ دیر قبل تک ایک وِکٹ کے نقصان پر86؍ رن بنالیے تھے۔ ہنوما ویہاری  صرف8 ؍ رن بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ مینک اگروال53؍ اور چِتیشوار پجارا19؍ رن بنا کر  کریز پر موجود ہیں۔
***** ***** *****

No comments: